ٹنل کاشت
دسمبر تا جنوری درجہ حرارت کم ہو تا ہے اور کورا بھی پڑتا ہے اس لیے ان مہینوں میں موسم گرما کی اگیتی سبزیاں کھیت میں اگانا نا ممکن نہیں ہے۔ موسم گرما کی سبزیات کو کاشت اور بھر پور پیداوار کے لیے متعدل موسم (درجہ حرارت اور نمی ) کے علاوہ ایسا سازگار ماحول چاہیے جس میں رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ کم سے کم ہو۔
موسم گرما کی سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیا دہ پیداوار کے حصول کے لیے ٹنل کاشت کے طریقے کو رواج دیا گیا ہے۔ ٹنل کو شدید سردی کے موسم میں پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیا جا تاہے لہٰذا اس کے اندر کا درجہ حرارت مناسب رہتا ہے اس لیے شدید سردی اور کورے کے با وجود ٹنل کے اندر پودوں کی برھوتری جا ری رہتی ہے ۔
موسم گر ما کی سبزیوں کو مزید اگیتا یعنی موسم گر ما اور خزاں میں کاشت کرنا مقصود ہو تو انھیں انسیکٹ نیٹ یا باریک کپڑے سے ڈھانپی گئی ٹنل کے اندر کاشت کیا جا سکتا ہے۔ ٹنل کاشت سے نہ صرف اگیتی سبزیوں کا حصول ممکن ہے بلکہ ٹنل میں کاشت کر دہ سبزیات کی فی ایکڑ پیداوار بھی عام فصل سے زیا دہ ہو تی ہے۔ جس کی وجہ سے سبزیات کی نہ صرف دستیابی کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے بلکہ روزگار اور کاشتکار کی آمدن میں اضافہ بھی ممکن ہوتا ہے۔[1]
اس طریقے سے موسم گرما کی مندرجہ ذیل سبزیاں کامیابی کے ساتھ اگا ئی جا سکتی ہیں:
گھیا کدو ، چپن کدو ، بھنڈی ، گھیا توری ، بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ ، شملہ مرچ ، تربوز وغیرہ
ٹنل کی اقسام
بانسوں کی ٹنل
ترمیمیہ ٹنل بلحاظ قیمت کا فی سستی پڑتی ہے لیکن دیر پا نہیں ہوتی ۔ اس کی ساخت میں کچھ ترمیم کی جا سکتی ہے۔ جو بانس زمین میں گاڑے جا تے ہیں ان کی جگہ سفیدہ کی لکڑی استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ ٹنل زیا دہ سے زیا دہ تین سال تک کار آمد رہتی ہے ۔اینگل آئرن یا جستی پائپوں کی مدد سے بنا ئی جا تی ہے۔ اس کی قیمت زیا دہ اور عمر 15تا 20 سال ہو تی ہے۔ اس کا خرچ کم کرنے کے لیے ترمیم کی جا سکتی ہے۔[2]
یہ ٹنل ٹی آئرن یا پائپ کی جگہ بانس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ ستون والے پائپ کنکریٹ کے سانچے میں گارڈیے جا تے ہیں۔ ایسی ٹنل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی کیا جا سکتا ہے۔
پست ٹنل
ترمیماس قسم کی تنل کو سریا (پانچ ملی میٹر موٹا) ،باریک بانس یا شہتوت کی ٹہنیوں کو کمان کی شکل میں موڑ کر بنا یا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے دو سے تین میٹر لمبائی کے ٹکرے استعمال کیے جا تے ہیں۔
قسم ٹنل | اونچائی | موزوں سبزیات |
بلند ٹنل | 4 تا 5 میٹر | کھیرا ، ٹماٹر ، گھیا کدو |
واک ان ٹنل | 2 تا 205 میٹر | شملہ مرچ ، سبز مرچ ، کھیرا ، چپن کدو |
پست ٹنل | لگ بھگ 1 میٹر | چپن کدو ، کریلہ ، گھیا توری ، حلوہ کدو ، خربوزہ ، تربوز |
بیرونی روابط
ترمیمویکی اقتباس میں ٹنل کاشت سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن
- ریاستہائے متحدہ کا محکمہ زراعت
- زراعت ورلڈ بینک گروپ کا مواد
- "ٹنل کاشت کے متعلق جمع شدہ خبریں اور رسائل"۔ نیو یارک ٹائمز
- ٹنل کاشت collected news and commentary at دی گارڈین