پنا گھوش

بنگلہ دیشی کرکٹ کھلاڑی

پنا گھوش (بنگالی: পান্না ঘোষ)‏ (پیدائش: 11 نومبر 1989ء، راجشاہی) ایک بنگلہ دیشی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ [1] وہ دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ گیند باز اور دائیں ہاتھ کی بلے باز ہیں۔

پنا گھوش
ذاتی معلومات
مکمل نامپنا گھوش
پیدائش (1989-11-11) 11 نومبر 1989 (عمر 35 برس)
راجشاہی، بنگلہ دیش
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 5)26 نومبر 2011  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ایک روزہ4 نومبر 2019  بمقابلہ  پاکستان
پہلا ٹی20 (کیپ 15)28 اکتوبر 2012  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹی202 مارچ 2020  بمقابلہ  سری لنکا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 28 40
رنز بنائے 133 92
بیٹنگ اوسط 8.86 10.22
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 23 14*
گیندیں کرائیں 954 657
وکٹ 15 33
بولنگ اوسط 43.00 17.69
اننگز میں 5 وکٹ 1
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 2/9 5/16
کیچ/سٹمپ 5/– 6/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 11 دسمبر 2020ء

ابتدائی زندگی اور پس منظر

ترمیم

گھوش 11 نومبر 1989ء کو راجشاہی، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں۔

ایک روزہ کرکٹ کیریئر

ترمیم

گھوش نے 26 نومبر 2011ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپنا ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا تھا۔

پنا نے 28 اکتوبر 2012ء کو سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپنا ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔ جون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے اس دستے کا حصہ تھیں جس نے 2018ء خواتین کا ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیت کر اپنا پہلا خواتین ایشیا کپ ٹائٹل جیتا تھا۔ [2][3][4] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [5] اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [6][7] جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئي سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [8]

ایشیائی کھیل

ترمیم

پنا اس ٹیم کی رکن تھیں جس نے چین کے شہر گوانگزو میں 2010ء کے ایشیائی کھیلوں میں چین کی قومی خواتین کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کرکٹ میں چاندی کا تمغا جیتا تھا۔

شماریات

ترمیم

پنا گھوش نے 28 ایک روزہ اور 40 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ انھوں نے پہلا ایک روزہ (کیپ 5) 26 نومبر 2011 ء کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ ایک روزہ میں 8.86 کی اوسط سے 133 رن جب کہ ایک روزہ گیند بازی میں 43.00 کی اوسط سے، 954 گیندیں کراکر 15 وکٹیں لی ہیں۔ اور فیلڈنگ میں 5 کیچ کیے ہیں۔ جب کا پہلا ٹی20 (کیپ 15) 28 اکتوبر 2012ء سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ ٹی20 میں 10.22 کی اوسط سے 92 رن بنائے ہیں، جب کہ گیند بازی میں 657 گیندیں کراکے 17.69 کی اوسط سے 33 وکٹیں حاصل کیں اور فیلڈنگ میں، 6 کیچ کیے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "মহিলা ক্রিকেটারদের ক্যাম্প শুরু"۔ Sportbangla.com۔ 10 جنوری 2014۔ مورخہ 2014-02-22 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-02-12
  2. "Bangladesh name 15-player squad for Women's Asia Cup"۔ International Cricket Council۔ مورخہ 2018-06-12 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-31
  3. "Bangladesh Women clinch historic Asia Cup Trophy"۔ Bangladesh Cricket Board۔ مورخہ 2018-06-12 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-11
  4. "Bangladesh stun India in cliff-hanger to win title"۔ International Cricket Council۔ مورخہ 2018-06-12 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-11
  5. "ICC announces umpire and referee appointments for ICC Women's World Twenty20 Qualifier 2018"۔ International Cricket Council۔ مورخہ 2018-06-27 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-27
  6. "Media Release: ICC WOMEN'S WORLD T20 WEST INDIES 2018: Bangladesh Squad Announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ مورخہ 2018-10-09 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
  7. "Bangladesh announce Women's World T20 squad"۔ International Cricket Council۔ مورخہ 2018-10-09 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
  8. "Rumana Ahmed included in Bangladesh T20 WC squad"۔ Cricbuzz۔ مورخہ 2020-01-29 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-29

بیرونی روابط

ترمیم