چارلس اول شاہ انگلستان

چارلس اول (Charles I) تین مملکتوں انگلستان، سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کا 27 مارچ 1625ء سے 1649ء میں اپنی سزائے موت تک بادشاہ تھا۔ انگریزی خانہ جنگی کے عروج پر چارلس اول کو سزائے موت دی گئی اور اولیور کرامویل دولت مشترکہ ریپبلکن کے قیام تحت پہلا لارڈ محافظ بنا۔ روم کے ساتھ شہنشاہوں، انگلستان کے اسٹورٹ خاندان کے دو بادشاہوں اور فرانس کے دس بادشاہوں کا نام۔ ان بادشاہوں میں قابل ذکر دو ہیں۔ روم کا چارلس اول جو تاریخ میں شارلیمان کے نام سے موسوم ہے۔ اور انگلستان کا چارلس اول جو جیمز اول کا بیٹا تھا۔ اور 1625ء میں انگلستان کا بادشاہ بنا۔ پہلے چار سال کے اندر اس نے تین پارلیمنٹ بلائیں اور تینوں کو منسوخ کیا۔ کیونکہ انھوں نے اس کے غلط مطالبات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ 1629ء تک اس نے پارلیمنٹ کے بغیر حکمرانی کی۔ بالآخر اولیور کرموئل نے اس کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا اور اس کی فوجوں کو پے درپے شکست دی۔ چارلس 1649ء میں گرفتار ہوا۔ اس پر کھلی عدالت میں مقدمہ چلا غدار قرار دے کر پھانسی پر لٹکایا گیا۔

چارلس اول
Charles I
چارلس اول شاہ انگلستان، 1636ء
شاہ انگلستان اور آئرلینڈ (مزید...)
27 مارچ 1625 – 30 جنوری 1649
پیشروجیمز اول
جانشینچارلس دوم (ازروئے قانون)
ریاستی کونسل (درحقیقت)
فہرست اسکاٹش شاہی حکمرانان (مزید...)
27 مارچ 1625 – 30 جنوری 1649
تاجپوشی18 جون 1633
پیشروجیمز اول
جانشینچارلس دوم
شریک حیاتفرانس کی ہنریٹا ماریہ
نسل
تفصیل
خاندانخاندان اسٹورٹ
والدجیمز اول
والدہڈنمارک کی عینی
پیدائش19 نومبر 1600
ڈنفئرلین، اسکاٹ لینڈ
وفات30 جنوری 1649 (عمر 48)
وائٹ ہال محل، لندن
تدفین9 فروری 1649سینٹ جارج چیپل، ونڈسر قلعہ، انگلستان
مذہبانگلیکانیت

موجودہ پرنس آف ویلز ولی عہد انگلستان کا نام بھی چارلس ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم