چوھدری عبدالرحیم

پاکستانی سیاستدان

چوھدری عبد الرحیم ایک پاکستانی اور برطانوی ہند کے سیاست دان تھے جو متحدہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے اور قیام پاکستان کے بعد صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے بھی رکن رہے۔

سیاسی سفر

ترمیم

چوہدری 5 اپریل 1937 سے 19 مارچ 1945 تک پہلی پنجاب قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے۔ انھوں نے 7 مئی 1951 سے 14 اکتوبر 1955 تک دوسری پنجاب قانون ساز اسمبلی میں خدمات انجام دیں۔ انھوں نے 9 جون 1962 سے 8 جون 196 تک مغربی پاکستان کی پانچویں اسمبلی کی صوبائی اسمبلی میں بھی خدمات انجام دیں۔

آپ نے اپنے آبائی علاقہ نورکوٹ مینگڑی میں ایک بہترین اور اعلی سرکاری اقامتی اسکول" گورنمنٹ غلام دین اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول " قائم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا جو ضلع نارووال اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بہت معروف ہوا جہاں سے اب تک ہزاروں طلبہ فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جن میں معروف قانون دان ایس ایم ظفر بھی شامل ہیں۔

برطانوی دور حکومت میں چوھدری صاحب کو خان بہادر کا خطاب دیا گیا۔

جانشین

ترمیم

چوہدری کے صاحبزادے چوہدری ادریس تاج ضیاء الحق کی کابینہ میں مجلس شوریٰ کے رکن تھے، جب کہ ان کے دوسرے بیٹے چوہدری اشفاق تاج پہلی بار 1990 تا 1993 اور پھر 1993 تا 1997 تک حلقہ این اے 91 قومی اسمبلی کے رکن رہے۔

چوہدری ادریس تاج کے بیٹے اور چوہدری عبد الرحیم کے پوتے، ثاقب ادریس تاج ایک سیاست دان ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں عہدے پر فائز ہیں۔