ڈیرہ اللہ یار یا جھٹ پٹ پاکستان کا ایک شہر ہے جو صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں واقع ہے۔ مقامی افراد میں جھٹ پٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 1987ء میں ضلع جعفر آباد کا قیام ہوا اور ڈیرہ اللہ یار کو ضلعی ہیڈکوارٹر بنا دیا گیا۔ 1987ء سے قبل ڈیرہ اللہ یار ضلع نصیر آباد کا حصہ تھا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سب ڈویژن کی آبادی 302,498 افراد پر مشتمل ہے۔

ڈیرہ اللہ یار
سرکاری نام
ڈیرہ اللہ یار شہر
ڈیرہ اللہ یار شہر
ڈیرہ اللہ یار سرخ رنگ میں آویزاں ہے
ڈیرہ اللہ یار سرخ رنگ میں آویزاں ہے
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
صوبہ بلوچستان
ضلعضلع جعفر آباد (1987-تاحال)
پیشروضلع نصیر آباد (1984-1987)
حکومت
 • ڈپٹی کمشنر جعفر آباداظہر شہزاد
 • انتخابی حلقہاین اے-255 (صحبت پور مع جعفر آباد، اوستہ محمد اور نصیر آباد)
پی بی-16 (جعفر آباد)
رقبہ
 • کل690 کلومیٹر2 (270 میل مربع)
بلندی56 میل (184 فٹ)
آبادی (2023)
 • کل302,498
 • کثافت438.40/کلومیٹر2 (1,135.5/میل مربع)
نام آبادیجعفر آبادی
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک80500
ٹیلی فون کوڈ8289
آیزو 3166 رمزPK-BA

تاریخ

ترمیم

ڈیرہ اللہ یار کا پرانا نام جھٹ پٹ ہے جو 1954ء میں بننے والے ضلع قلات کا حصّہ تھا۔

ڈیرہ اللہ یار کا نام میر اللہ یار کھوسہ کے نام سے منسوب ہے۔

1974ء میں ضلع نصیر آباد کا قیام ہوا اور ڈیرہ اللہ یار ضلع نصیر آباد کا حصّہ بن گیا تھا

1987ء میں ضلع جعفر آباد کا قیام ضلع نصیر آباد کی تقسیم سے ہوا یوں ڈیرہ اللہ یار ضلع جعفر آباد کا صدر مقام بن گیا۔

زبانیں

ترمیم
 

ڈیرہ اللہ یار سب ڈویژن کی زبانیں (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق)[1]

  بلوچی (62.15%)
  سندھی (14.61%)
  سرائیکی (11.40%)
  براہوی (10.37%)
  پشتو (0.42%)
  اردو (0.20%)
  ہندکو (0.20%)
  پنجابی (0.12%)
  دیگر (0.50%)
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1. "TABLE 11 – POPULATION BY MOTHER TONGUE, SEX AND RURAL/ URBAN" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولا‎ئی 2024