کمبوڈیا
کمبوڈیا جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ایک ملک ہے۔ اس ملک کی سرحدیں ویت نام، لاؤس، خلیج تھائی لینڈ اور تھائی لینڈ سے ملتی ہیں۔ اس کا دار الحکومت نوم پن ہے۔
کمبوڈیا | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(خمیر میں: ជាតិ សាសនា ព្រះមហាក្សត្រ) | |
ترانہ: نوکور ریاچ | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 12°30′N 105°00′E / 12.5°N 105°E [1] |
پست مقام | خلیج تھائی لینڈ (0 میٹر ) |
رقبہ | 181035 مربع کلومیٹر |
دارالحکومت | پنوم پن |
سرکاری زبان | خمیر زبان |
آبادی | 17423880 (2023)[2] |
|
7571837 (2019)[3] سانچہ:مسافة |
|
7980374 (2019)[3] سانچہ:مسافة |
حکمران | |
طرز حکمرانی | آئینی بادشاہت |
اعلی ترین منصب | نورودوم سیہامونی (14 اکتوبر 2004–) |
سربراہ حکومت | ہون مانیت |
مقننہ | کمبوڈیا پارلیمان |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 9 نومبر 1953 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | 18 سال |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | کمبوڈین ریل |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+07:00 |
ٹریفک سمت | دائیں |
ڈومین نیم | kh. |
آیزو 3166-1 الفا-2 | KH |
بین الاقوامی فون کوڈ | +855 |
درستی - ترمیم |
قدیم تاریخ
ترمیمپندرہ سو قبل مسیح میں جنوب مشرقی چین سے لوگ آکر آباد ہوئے یے جو تانبے اور چاول کی کاشت سے واقف تھے تھے پانچ سو قبل مسیح میں لوگوں نے لوہے کا استعمال سیکھا۔ اسی دوران ہندوستان کے ساتھ سیاسی بحری اور تجارتی تعلقات قائم ہوئے۔ ہندوستان سے آنے والے زیادہ تر لوگ دریائے می کانگ کی وادی میں آباد ہوئے جہاں وہ مچھلیاں پکڑتے، چاول کاشت کرتے اور مویشی پالتے تھے۔
فونان سلطنت
ترمیمہندوستان سے ہجرت کرکے کمبوڈیا آباد ہونے والے لوگوں نے فونان سلطنت قائم کی۔ یہ سلطنت دریائے میکانگ اور دریائے باسک کے نچلے حصوں میں قائم ہوئی۔ سلطنت میں کاشتکار شہروں کے اطراف میں جبکہ تاجر ساحلی علاقوں میں آباد ہوئے۔ بحری تجارت کی وجہ سے ہندوستان کی تہذیب و تمدن اور مذہب بھی کمبوڈیا پہنچا۔
ویکی ذخائر پر کمبوڈیا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
چنلا سلطنت
ترمیمچنلا کا علاقہ فونان سلطنت کے ماتحت تھا۔ چھٹی صدی عیسوی میں اس علاقے کے حکمران سترا سینا نے بغاوت کرکے فونان سلطنت پر قبضہ جما لیا اور چنلا آزاد سلطنت قائم کر دی۔ 706عیسوی کے بعد یہ حکومت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، بحری اور بری چنلا۔ اس دوران خمر نام کے ایک گروہ نے چنلا حکومت کا خاتمہ کرکے 802 عیسوی میں خمر سلطنت قائم کردی [4]۔
خمر سلطنت
ترمیمجیاورمن دوم 802 سے 850 تک خمر سلطنت کا حکمران رہا۔ اس کا جانشین اپنی سلطنت کو جھیل تونلے ساپ سے شمال تک لے گیا۔ اس کے بعد اندرا ورمن (877ء - 889ء) اور پھر اس کا بیٹا یاسو ورمن اول (889ء - 900ء) خمر سلطنت کا حکمران ہوا۔ یاسو ورمن نے اپنے نام پر یاسو دراپورا شہر آباد کر کے اسے دار الحکومت بنایا، ساتھ ہی شمال میں پانی کے ذخیرے بنائے۔
فہرست متعلقہ مضامین کمبوڈیا
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ کمبوڈیا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2024ء
- ↑ https://data.who.int/countries/116 — اخذ شدہ بتاریخ: 23 نومبر 2024
- ^ ا ب https://www.nis.gov.kh/nis/Census2019/Final%20General%20Population%20Census%202019-English.pdf
- ↑ آفاق انسائیکلوپیڈیا، شمارہ 442