کنچن چودھری بھٹاچاریہ اتراکھنڈ پولیس کی سابق ڈائریکٹر جنرل تھی۔ تھوڑے وقت کے لیے انھوں نے سیاست میں قدم رکھا اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار کے طور پر ہردوار، اتراکھنڈ سے 2014ء کے بھارتی عام انتخابات میں حصہ لیا۔ وہ کسی ریاست کی پولیس ڈائریکٹر جنرل بننے والی پہلی عورت تھی اور 31 اکتوبر 2007ء کو سروس سے ریٹائر ہوئی۔[3] وہ کرن بیدی کے بعد اس ملک کی دوسری خاتون آئی پی ایس افسر تھی۔[4]

کنچن چودھری بھٹاچاریہ
कंचन चौधरी भट्टाचार्य
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1947ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہماچل پردیش، بھارت
تاریخ وفات 26 اگست 2019ء (71–72 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ہری دوار   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
مذہب ہندو مت
جماعت عام آدمی پارٹی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات دیو بھٹاچاریہ
اولاد 2 بیٹیاں
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دہلی یونیورسٹی
پیشہ آئی پی ایس آفیسر (1973–2007)
اعزازات
صدارتی تمغا برائے طویل و عمدہ خدمات، 1989ء


صدارتی تمغا برائے امتیازی خدمات 1997ء


راجیوگاندھی ایوارڈ پرائے ہمہ اوست برسرآوردہ کارکردگی اور غیر معمولی کامیاب خاتون، 2004ء .
ویب سائٹ
ویب سائٹ کنچن فار آپ ڈاٹ اِن

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

چودھری نے سرکاری خواتین کالج، امرتسر سے پڑھائی پوری کی۔[5] بعد میں، انھوں نے اپنی پوسٹ گریجویشن انگریزی ادب میں، دہلی یونیورسٹی کے اندرپرستھا کالج سے مکمل کی، [6] اور ایم بی اے کی ڈگری والونگانگ یونیورسٹی، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا سے 1993ء میں لی۔[7]

کیریئر

ترمیم

اس کے پاس 33 سال کے کام کا ایک شاندار تجربہ تھا۔ وہ کسی ریاست کی ڈی جی پی بننے والی پہلی خاتون تھی اور اس نے اتراکھنڈ ریاست کے ڈی جی پی کے طور پر اپنی خدمات فراہم کیں۔ وہ 1973ء میں آئی پی ایس میں شامل ہونے والی دوسری افسر اور اترپردیش کیڈر کی پہلی خاتون آئی پی ایس افسر تھی۔

اسے بھارت کی جانب سے انٹرپول کے اجلاس میں نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا جو کانکون، میکسیکو میں 2004ء میں منعقد کی گئی تھی۔ اس نے 1980ء کے بعد سے بہت سے خاص تربیتی پروگراموں اور کورسیز میں حصہ لیا، جیسے، چھ ہفتے انسانی وسائل کا نظم (NITIE)، بمبئی میں، ایک ہفتے اقتصادی جرم کی تحقیق کا نظم سنگاپور میں، برطانیہ کے دولت مشترکہ سیکرٹریٹ کی طرف سے منعقد پروگرام میں اور تین ہفتے حیدرآباد کی قومی پولیس اکیڈمی کے اعلی درجے کے انتظامی پروگرام میں حصے داری۔ اتراکھنڈ پولیس کی جانب سے سرو بھارتی خاتون پولیس کے صدر کے طور پر، اس نے دوسرے خاتون پولیس کانفرنس کی میزبانی کی جس کی بھارت کے صدر کی طرف سے ایک بہترین ڈسپلے کے طور پر تعریف کی گئی تھی۔ انھیں اپنی ایمانداری اور عام آدمی کے مسائل کے تئیں حساسیت کے لیے حکام کی طرف سے ڈی جی پی منتخب کیا گیا تھا۔ اس نے پولیس تحقیق اور ترقی بیورو کی جانب سے خواتین کی پولیس میں بھرتی اور مرد ملازمین رکھنے جیسے مسائل کو بھارت میں پولیس ڈائریکٹروں کی سالانہ کانفرنس میں اٹھايا۔

اس کے مختلف شوق تھے۔ وہ شاعری لکھتی تھی اور ڈرامے میں حصہ لیتی تھی۔ اس نے کلرز ٹی وی کے اُڑان (ٹی وی سیریز) میں مہمان کا رول نبھايا جو اس کی زندگی پر مبنی تھا۔ اس کے علاوہ اس کی بہن کویتا چودھری کی طرف سے یہ لکھا اور ہدایت کیا گیا تھا۔

اعزازات

ترمیم
  • صدارتی تمغا برائے طویل و عمدہ خدمات، 1989ء
  • صدارتی تمغا برائے امتیازی خدمات 1997ء
  • راجیوگاندھی ایوارڈ پرائے ہمہ اوست برسرآوردہ کارکردگی اور غیر معمولی کامیاب خاتون، 2004ء .

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://indianexpress.com/article/india/kanchan-chaudhary-indias-first-woman-dgp-passes-away-5940212/ — اخذ شدہ بتاریخ: 28 اگست 2019
  2. https://www.ndtv.com/india-news/countrys-first-woman-dgp-kanchan-chaudhary-bhattacharya-dies-2090958 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 اگست 2019
  3. "Chaudhary, first woman DGP, retires"۔ Indianexpress Portal۔ 31 اکتوبر 2007۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-25
  4. "Officer who changed the face of the police"۔ The Hindu۔ 26 جولائی 2012 {{حوالہ خبر}}: |work= و|newspaper= پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت)
  5. "A trip down memory lane"۔ دی ٹریبیون۔ 12 اکتوبر 2007 {{حوالہ خبر}}: |work= و|newspaper= پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت)
  6. "DU has a lot on its ladies special platter"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 3 جون 2009 {{حوالہ خبر}}: |work= و|newspaper= پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت)
  7. "About Kanchan Chaudhary Bhattacharya"۔ streeshakti.com۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-25