کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن
کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔
کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن Khokhropar Railway Station | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | کھوکھروپار | ||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | ||||||||||
لائن(لائنیں) | حیدرآباد-کھوکھراپار برانچ لائن | ||||||||||
دیگر معلومات | |||||||||||
اسٹیشن کوڈ | KRB | ||||||||||
خدمات | |||||||||||
| |||||||||||
تاریخ
ترمیمکھوکھراپار پاک بھارت سرحد پر صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کا آخری قصبہ اور ریلوے اسٹیشن ہے جو صحرا تھر کے عین وسط میں حیدرآباد جودھ پور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ کھوکھراپار ریلوے اسٹیشن کا قیام 1916ء میں لایا گیا اور تقسیم ہند سے پہلے یہاں سندھ میل نامی ریل گاڑی حیدرآباد جنکشن (سندھ) سے احمدآباد (گجرات) کے درمیان براستہ میرپور خاص، کھوکھراپار، موناباؤ، برمار، لونی، جودھپور، پالی، مارواڑ اور پالن پور چلتی تھی۔ اب یہ ریلوے اسٹیشن پاکستان بھارت کے درمیان بطور امیگریشن اور کسٹم کے کام کرتا ہے۔
1965ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد حیدرآباد، جودھپور ریل سروس کو بند کر دیا گیا تھا میرپورخاص، موناباؤ ریلوے سیکشن 2006ء میں میٹر گیج سے براڈ گیج میں تبدیل کر دیا گیا اور اس لائن پر زیروپوائنٹ اب آخری ریلوے اسٹیشن ہے جو بطور کسٹم اور امیگریشن کے کام کرتا ہے۔
تھر ایکسپریس اس روٹ پر کراچی سے جودھپور (راجستھان، بھارت) کے درمیان چلنے والی واحد ریل گاڑی تھی جو سمجھوتہ ایکسپریس (لاہور، اٹاری، لاہور) کے بعد بھارت کے لیے چلائ جانے والی دوسری بین الاقوامی ریل گاڑی تھی جس کا نام دونوں ملکوں پر پھیلے صحرا تھر کے نام پر تھر ایکسپریس رکھا گیا جو ہفتے میں دو دن کراچی کینٹ سے براستہ حیدرآباد جنکشن، میرپورخاص جنکشن، زیرو پوائنٹ، موناباؤ اور بھاگت کی کوٹھی (جودھپور) تک جاتی تھی۔ اگست 2019ء سے یہ ریل آپریشن مکمل طور پر بند ہے۔ آج کل کھوکھراپار کے لیے واحد ریل گاڑی میرپورخاص جنکشن سے ماروی پیسنجر ہے جو شام پانچ روانہ ہو کر رات پونے نو بجے کھوکھراپار پہنچتی ہے اور یہی گاڑی صبح چھ بجے روانہ ہو کر پونے دس بجے میرپور خاص پہنچتی ہے ۔
ریلوے اسٹیشن کوڈ
ترمیمپاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن کا کوڈ KRB ہے
موجودہ حالت
ترمیماس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔
محل وقوع
ترمیمکھوکھروپار ریلوے اسٹیشن کھوکھروپار میں واقع ہے
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- پاکستان ریلوے کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakrail.gov.pk (Error: unknown archive URL)