کاتھولک کلیسیا

(کیتھولک کلیسیا سے رجوع مکرر)

کاتھولک کلیسیا یا رومی کاتھولک کلیسیا ایک مسیحی کلیسیا ہے جو پاپائے روم کے ساتھ مکمل اشتراک میں ہے۔ موجودہ پاپائے روم پوپ بینیڈِکٹ شانزدہم ہیں۔ کاتھولک کلیسیا اپنی بنیاد اصل مسیحی برادری کو مانتی ہے جو خداوند یسوع مسیح نے خود قائم کی تھی اور جس کی کفالت بارہ رُسُل خصوصاً مقدس پطرس نے کی تھی۔

Emblem of the Holy See
کاتھولک کلیسیا
Catholic Church
لاطینی: Ecclesia catholica
Saint Peter's Basilica
زمرہ بندی کیتھولک
سیاسی نظام اُسقفی[1]
صدر بطریق اعظم فرانسس
انتظامیہ مقدس کرسی بذریعہ پاپائیت
کلیسیا لاطینی کلیسیا
مشرقی کاتھولک کلیسیائیں: 23
اسقف تعلقہ اسقف تعلقہ: 640
پابند اسقف تعلقہ: 2,851
پیرش 221,700
علاقہ عالمگیر
صدر دفاتر ویٹیکن سٹی
بانی یسوع مسیح، بمطابق
کیتھولک روایت
ابتدا پہلی صدی[2]
یروشلم، یہودا، رومی سلطنت[3]
اراکین 1.27 بلین[4]
اہل کلیسیا اسقف: 5,237
مسیحی پیشوا: 415,792
شماس: 44,566
ویب سائٹ مقدس کُرسی
سینٹ پیٹر چرچ، ویٹیکن سٹی (روم)

کاتھولک کلیسیا تمام مسیحی کلیسیائوں میں سے سب سے بڑی کلیسیا ہے جو تمام مسیحیوں میں سے تقریباً نصف کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے منظم مذہبی اکائی ہے۔Statistical Yearbook of the Church, کے مطابق سن 2005 میں کاتھولک کلیسیا کے مندرج ارکان کی تعداد 1,114,966,000 یعني دنیا کی کل آبادی کا تقریباً چھٹا حصہ ہے۔

عالمگیر کاتھولک کلیسیا غربی یا لاطینی کلیسیا اور بائیس خود مختار شرقی کیتھولک کلیسیائوں پر مشتمل ہے۔ یہ تمام پاپائے روم بشمول کلیہ اُسقُفان کو اپنا حتمی دینی فیصل مانتے ہیں۔

ابتدا اور تاریخترميم

کاتھولک کلیسیا اپني تاریخ کا سلسلہ مسیح یسوع اور بارہ رُسُل تک جوڑتی ہے۔ یہ اُسقُفوں [بِشپ] اور پاپائے اعظم کو مقدس پطرس رسول کے جا نشیں تصور کرتی ہے۔ اصطلاح "کاتھولک کلیسیا" کاسب سے پہلا معلومہ استعمال اِنطاکیہ کے اِگنیشیئس نے کیا تھا جنہوں نے لکھا : "جہاں اُسقُف ہوں وہاں مومن بھی، ٹھیک جس طرح جہاں یسوع مسیح ہیں وہاں کاتھولک کلیسیا ہے۔"

مسیحی فرقہ جو روم میں مقیم پوپ کو انتہائی تقدس کا حق دار خیال کرتا ہے۔ یہ مسیحییوں کا سب سے بڑا فرقہ ہے۔ جن میں اکثر اٹلی، ہسپانیہ، فرانس، پولینڈ، ہنگری، جنوبی امریکا وغیرہ میں آباد ہیں۔ 1829ء سے قبل انگلستان میں اس فرقے کے پیرو کئی ایک شہری حقوق سے محروم تھے۔

حوالہ جاتترميم

  1. Marshall، Thomas William (1844)۔ "Notes of the Episcopal Polity of the Holy Catholic Church"۔ London: Levey, Rossen and Franklin۔ 
  2. Stanford، Peter۔ "Roman Catholic Church"۔ BBC Religions۔ BBC۔ اخذ کردہ بتاریخ 1 فروری 2017۔ 
  3. Bokenkotter, 2004, pg. 18
  4. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ Annuario نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔