خواجہ احمد عباس
خواجہ احمد عباس (پیدائش: 7 جون 1914ء - وفات: یکم جون 1987ء) ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف افسانہ نگار، فلمی ہدایتکار، صحافی اور فلمی کہانی کار تھے۔
خواجہ احمد عباس | |
---|---|
پیدائش | 7 جون 1914 ء پانی پت، برطانوی ہندوستان |
وفات | 1 جون 1987 ء بمبئی، بھارت |
قلمی نام | خواجہ احمد عباس |
پیشہ | مصنف، فلمی ہدایتکار، ناول نگار، افسانہ نگار |
زبان | اردو، ہندی |
شہریت | بھارتی |
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی |
اصناف | افسانہ، ناول، صحافت |
نمایاں کام | سونے چاندی کے بٹ زعفران کے پھول پاؤں میں پھول |
حالات زندگی
ترمیمخواجہ احمد عباس 7 جون 1914ء میں پانی پت ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ میں تعلیم پائی۔ صحافت کا شوق میدان صحافت میں لے آیا۔ بمبئی کرانیکل کے سب ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ 1936ء میں پہلی تصنیف محمد علی شائع ہوئی۔ ایک لڑکی ان کا پہلا افسانوی مجموعہ تھا۔ متعدد افسانوی مجموعے زعفران کے پھول، پاؤں میں پھول، اندھیرا اجالا، کہتے ہیں جس کو عشق اور ڈرامے زبیدہ، یہ امرت ہے، چودہ گولیاں، انقلاب وغیرہ اور سفرنامہ مسافر کی ڈائری شائع ہو چکے ہیں۔ متعدد فلموں کے مصنف اور ڈائریکٹر بھی رہے۔
وفات
ترمیمخواجہ احمد عباس یکم جون 1987ء میں 72 سال کی عمر میں بمبئی ہندوستان میں انتقال کر گئے۔
تصانیف
ترمیماداس دیواریں جمہوری پبلیکیشنز لاہور [1]