گایتری دیوی

بھارتی سیاست دان

بھارتی سیاست دان۔ رکن پارلیمان۔ جے پور کی سابق ریاست کی راج ماتا۔ کوچ بہاربنگال کے سابق شاہی خاندان میں ان کی پیدائش ہوئی۔ 9 مئی 1940 کو ان کی شادی جے پور کے مہاراجہ مان سنگھ سے ہوئی۔ مان سنگھ کی وہ تیسری بیوی تھیں۔ آزادی کے بعد جب ان کی ریاست کا خاتمہ ہوا تو انھوں نے عملی سیاست میں حصہ لیا۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب انھوں نے 1962 میں لوک سبھا انتخابات ميں کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا تو انہيں ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی۔ ان کی جیت کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی درج کیا تھا، لیکن ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب اپنے نظریے کے سبب ایمرجنسی کے دوران میں انہيں جیل بھیج دیا گیا۔ گایتری دیوی کو راجستھان کی علامت قرار دیا جاتا تھا۔ انھوں نے رفاہ عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گایتری دیوی نے راجستھان ميں پہلا پبلک اسکول کھلوایا جبکہ عورتوں کو پردے سے باہر نکالنے کا راستہ دکھایا اور خود مردوں کے درمیان میں ٹینس کھلینے نکلیں۔ یہ وہ دور تھا جب خواتین اکثر پردے میں رہا کرتی تھیں۔ اس کے علاوہ اپنے شوہر کی طرح انہيں بھی پولو کھیلنے کا شوق تھا۔ پولو کے سبب ہی انھوں نے جے پور کو پوری دنیا ميں مقبول بنایا۔ اکثر یورپی ممالک کے شاہی خاندان بھی گایتری دیوی سے دیرینہ تعلق رکھتے تھے۔ 29 جولائی 2009ء کو جے پور میں ان کا انتقال ہوا۔

گایتری دیوی
(مراٹھی میں: गायत्री देवी ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 23 مئی 1919ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 جولا‎ئی 2009ء (90 سال)[3][1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جے پور [4]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت سواتنتر پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد شہزادہ جگت سنگھ   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد جیتیندر نارائن   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ اندرا دیوی   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر معلومات
پیشہ سیاست دان ،  مصنفہ ،  بیڈمنٹن منیجر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/40036151 — بنام: Gayatri Devi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/260923 — بنام: Gayatri Devi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. http://articles.timesofindia.indiatimes.com/2009-07-30/india/28157766_1_rajmata-gayatri-devi-jai-maharani
  4. ربط: https://d-nb.info/gnd/120675218 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  5. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/026885913 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مئی 2020