گووندا آہوجا (پیدائش: 21 دسمبر، 1963ء) جو عام طور پر گووندا کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایک بھارتی سنیما کے اداکار، ڈانسر، مزاحیہ اداکار اور سابقہ سیاست دان ہیں، آپ ہندی سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آپ اپنے ڈانس میں مہارت کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ گوندا کو 12 بار فلم فیئر اعزاز، 1 بار فلم فیئر اسپیشل اعزاز، 1 بار فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مزاحیہ اداکار اور 4 بار زی سینے اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔ آپ 2004ء تا 2009ء تک بھارتی پارلیمان کے ارکان بھی تھے۔ گووندا کی پہلی فلم الزام (1986ء) تھی اور اب تک آپ 165 سے زائد ہندی فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔[4][5] جون 1999ء میں، انھوں کو بی بی سی آن لائن پول میں 10واں بہترین اسٹیج یا اسکرین اداکار ووٹ کیا گیا۔[6]

گووندا
(ہندی میں: गोविन्दा ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 21 دسمبر 1963ء (61 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس (21 مارچ 2004–)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد ارون کمار آہوجا   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ نرملا دیوی   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن 14ویں لوک سبھا [3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
17 مئی 2004  – 18 مئی 2009 
منتخب در بھارت کے عام انتخابات، 2004ء  
حلقہ انتخاب ممبئی شمالی لوک سبھا حلقہ  
پارلیمانی مدت چودہویں لوک سبھا  
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  سیاست دان [1]،  منظر نویس ،  فلم ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

1980ء کی دہائی میں، گووندا فیملی، ڈراما، ہنگامہ خیز اور رومانوی فلموں میں کام کرتے تھے۔ 1980ء کی دہائی میں آپ نے ایک ہنگامہ خیز اداکار کے طور پر کام کیا، لیکن 1990ء کی دہائی میں آپ نے مزاحیہ فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ ایک وقت پر جب آپ کی واپسی پر آپ کی فلمیں تجارتی طور پر کامیاب نہیں ہو رہی تھیں تو مشہور بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے ان کے ساتھ کام کیا اور ان کی واپسی میں مدد کی۔ آپ 1992ء کی فلم شعلہ اور شبنم میں دیویا بھارتی کے ساتھ ایک مزاحیہ کردار ادا کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ گووندا نے تجارتی طور پر کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جیسا کہ آنکھیں (1993ء)، راجا بابو (1994ء)، کولی نمبر 1 (1995ء)، ہیرو نمبر 1 (1997ء) اور حسینہ مان جائے گی (1999ء) وغیرہ۔ سر فہرست ہیں۔ آپ نے فلم حسینہ مان جائے گی کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مزاحیہ اداکار اور فلم ساجن چلے سسرال کے لیے فلم فیئر خصوصی اعزاز حاصل کیا۔ گووندا نے جان سے پیارا (1992ء)، آنکھیں (1993ء)، بڑے میاں اور چھوٹے میاں (1998ء) اور اناڑی نمبر 1 (1999ء) سمیت کئی فلموں میں دو کردار نبھائے۔[7] گووندا نے 2000ء کی مشہور فلم حد کردی آپ نے میں رانی مکھرجی کے ساتھ کام کیا۔ یہ فلم ایک تجارتی کامیابی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
  2. Govinda joins Congress — اخذ شدہ بتاریخ: 28 جون 2020
  3. http://164.100.47.193/Loksabha/Members/MemberBioprofile.aspx?mpsno=4054&lastls=14 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 جون 2020
  4. govinda: Govinda: David Dhawan and I have not spoken in five years | Hindi Movie News – Times of India. Timesofindia.indiatimes.com (11 September 2014). Retrieved on 2018-09-14.
  5. Govinda wants to see his niece Ragini Khanna's Punjabi film. Mid-day.com (24 October 2013). Retrieved on 2018-09-14.
  6. "Bollywood star tops the poll"۔ BBC News۔ 1 جولائی 1999۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-05-04
  7. "Directors double dilemma"۔ 1 جولائی 1999۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-25

بیرونی روابط

ترمیم