گوپال متل
گوپال متل (پیدائش: 6 جون 1906ء—وفات: 15 اپریل 1993ء) اردو کے مصنف، نقاد، شاعر اور صحافی تھے۔
گوپال متل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جون 1906ء مالیرکوٹلہ |
وفات | 15 اپریل 1993ء (87 سال) دہلی |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مصنف ، صحافی |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمگوپال متل کی پیدائش 6 جون 1906ء کو مالیرکوٹلہ (پنجاب) میں ہوئی۔ گوپال کے والد ولائیتی رام جین طب یونانی کے ماہر تھے۔ گوپال نے اپنی تعلیم مالیرکوٹلہ میں مکمل کی اور مزید تعلیم کے حصول کے لیے ضلع انبالہ کے سنتان دھرم کالج میں داخلہ لیا۔ بعد ازاں لدھیانہ سے شائع ہونے والے اخبار صبح اُمید میں ملازمت اختیار کی۔ صبح اُمید کے انقطاع کے بعدلاہور چلے آئے جہاں مولانا تاجور نجیب آبادی کے اخبار شاہکار میں ملازم ہو گئے، اِس کے علاوہ ایک فلمی میگزین جگت لکشمی کے بھی لکھتے رہے۔ تقسیم ہند اگست 1947ء میں بھارت چلے گئے اور وہاں ملاپ اور تیج نامی رونامہ اخبارات میں بطور صحافی لکھتے رہے۔ 1953ء میں اپنا ادبی جریدہ تحریک جاری کیا جس کی ادارت خود کی۔[1][2] 1956ء سے 1976ء تک مخمور سعیدی نے بطور معاون مدیر خدمات انجام دیں۔[3]
وفات
ترمیمگوپال متل 87 سال کی عمر میں 15 اپریل 1993ء کو دہلی میں فوت ہوئے۔
کتابیات
ترمیماردو شاعری:
- دو راہا (1944)
- صحرا میں اذان (1970)
- شرار نغمہ (1984)
- سچے بول (1988)
- کلیات گوپال متال (1994)
آپ بیتی:
- لاہور کا جو ذکر کیا
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Masterpieces of Patriotic Urdu Poetry: Text, Translation, and Transliteration – K. C. Kanda – Google Books۔ Books.google.co.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2012
- ↑ Encyclopaedia of Indian Literature: devraj to jyoti – Amaresh Datta – Google Books۔ Books.google.co.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2012
- ↑ "Other States / Rajasthan News : Eminent Urdu poet Saeedi passes away"۔ The Hindu۔ 4 مارچ 2010۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2012