ملاپ (اخبار)

1923ء میں لاہور سے نکلنے والا اردو اخبار

ملاپ برطانوی راج میں 13 اپریل 1923ء میں لاہور سے جاری ہونے والا اردو زبان کا ایک روزنامہ اخبار ہے۔ اسے خوشحال چند خورسند نے جاری کیا تھا۔[1] وہ اس سے پہلے آریہ گزٹ نکالتے تھے اور آریہ سماج تحریک کے نمایاں راہنماؤں میں شامل تھے۔ ابتدائی دور میں اس کی پالیسی یہ تھی کہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں اتحاد کے لیے سعی کی جائے اور آزادی صحافت کے لیے جدوجہد میں حصہ لیا جائے۔ یہ اخبار انڈین نیشنل کانگریس کا حامی ہونے کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا۔ اس اخبار کو بھی دار و گیر کا مقابلہ کرنا پڑا۔[2]

ملاپ
روزنامہ ملاپ شمارہ مورخہ 7 جولائی 1929ء پہاڑ نمبر
قسمروزنامہ
بانیخوشحال چند خورسند
مدیررشی سوری
ایڈیٹر ان چیفنوین سوری
آغاز13 اپریل، 1923ء
زباناردو
صدر دفترنئی دہلی، بھارت

1930ء میں ملاپ کا ایک ہندی ایڈیشن بھی جاری کیا گیا۔ 1931ء میں ملاپ کے اردو ایڈیشن کی اشاعت 11,000 اور ہندی ایڈیشن کی 5,000 ہزار تھی۔ 1940ء میں اس کی اشاعت 19,000 اور 1946ء میں بڑھ کر 31,000 ہو گئی۔ تقسیم ہند کے بعد یہ اخبار بھارت منتقل ہو گیا اور تین شہروں نئی دہلی، حیدرآباد دکن اور جالندھر سے بیک وقت شائع ہونے لگا۔ یہ اخبار اب بھی نئی دہلی سے شائع ہو رہا ہے۔ یہ بھارت کے بڑے اور کامیاب اردو اخبارات میں شمار ہوتا ہے۔[3] اس وقت ملاپ نئی دہلی کے ایڈیٹر رشی سوری اور چیف ایڈیٹر نوین سوری ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. معصوم مراد آبادی، اردو صحافت کا ارتقا، اردو اکادمی دہلی، 2013ء، ص 84
  2. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، 2016ء، ص 418
  3. ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 386-387