گوہر ایوب خان پاکستان کی ایوان زیریں پاکستان (قومی اسمبلی) کے چودھویں مکلم تھے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں ۔ گوہر ایوب سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبزادے اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد تھے۔

گوہر ایوب خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 جنوری 1937ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 17 نومبر 2023ء (86 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (1937–1947)
پاکستان (1947–2023)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ
پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد عمر ایوب خان   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد ایوب خان   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
مکلم ایوان زیریں پاکستان [2] (14  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
4 نومبر 1990  – 17 اکتوبر 1993 
معراج خالد  
یوسف رضا گیلانی  
وزیر خارجہ پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
25 فروری 1997  – 7 اگست 1998 
صاحبزادہ یعقوب خان  
سرتاج عزیز  
عملی زندگی
مادر علمی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سفارت کار ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ پاک فوج   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ کپتان   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1971ء   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

گوہر ایوب خان 8 جنوری 1937ء کو ضلع ہری پور کے گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے۔[3][4]

ابتدائی زندگی

ترمیم

گوہر ایوب خان نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1959ء کو پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا، اپنی فوجی ملازمت کے دوران انھوں نے اپنے والد کے معاون کیمپ کے طور پر خدمات انجام دیں، 1962ء تک فوج میں رہے،[5] انھوں نے 1965ء کے صدارتی انتخابات کے بعد اپنے والد کی صدارتی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے ساتھ متعدد غیر ملکی دوروں پر سفر کیا۔ 1962 میں کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد انھوں نے ایک کاروباری گروپ قائم کیا پھر 1974ء کو سیاست میں قدم رکھا۔[6]

سیاسی زندگی

ترمیم

ان کا تعلق ترین فیملی سے تھا۔ وہ پاکستان کے پہلے فوجی صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے صاحبزادے اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کے والد تھے۔ ان کے بھتیجے یوسف ایوب خان ضلع ناظم ہری پور جبکہ اکبر ایوب خان اور ارشد ایوب خان وزیراعلٰی پرویز خٹک کے دور میں صوبائی وزرا کے عہدوں پر فائز رہے۔ گوہر ایوب متعدد مرتبہ ہری پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں وزیر خارجہ اور سپیکر قومی اسمبلی کے عہدوں پر فائز رہے۔[7]

وہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دوسرے دورِ حکومت میں 4 نومبر 1990 سے 17 اکتوبر 1993 تک مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رہے۔[8]

وہ 4 نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔[9]

گوہر ایوب 25 فروری 1997 سے 7 اگست 1998 تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔ پاکستان نے جب 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کیے تو اس وقت گوہر ایوب خان پاکستان کے وزیر خارجہ تھے۔[10]

سابق جنرل پرویز مشرف نے 1999ء میں ملک میں مارشل لانافذ کیا تو اس کے بعد گوہر ایوب خان نے مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کر لیں اور مشرف سے جاملے تاہم 2002ء میں قانونی قدغن کے باعث انتخابات میں حصہ نہ لے سکے۔[11]

تصانیف

ترمیم

گوہر ایوب خان کی خودنوشت سوانح عمری انگریزی میں Glimpses into the Corridors of Powerکے نام سے اشاعت پزیر ہو چکی ہے

وفات

ترمیم

17 نومبر 2023ء بروز جمعہ کو وفات پا گئے ، بوجہ علالت اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، 18 نومبر کو ضلع ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ کے قبرستان میں تدفین کی گئی۔[12]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Ex-foreign minister Gohar Ayub Khan dies — اخذ شدہ بتاریخ: 17 نومبر 2023
  2. بنام: Gohar Ayub — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
  3. Raman، B۔ "Campaign against Field Marshal Sam"۔ South Asia Analysis Group۔ 13 June 2010 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 May 2012
  4. Glimpses Into the Corridors of Power۔ Oxford University Press۔ 2007۔ ص 11۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-11-17
  5. News, A. P. P. (18 نومبر 2023). "قومی اسمبلی کے سابق سپیکر گوہر ایوب خان جمعہ کو انتقال کر گئے". Associated Press of Pakistan (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2023-11-18. {{حوالہ ویب}}: |last= باسم عام (help)
  6. PR۔ "Gohar Ayub Khan"۔ Mera Haripur۔ 2018-10-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-26
  7. "سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان وفات پا گئے - BBC Urdu". BBC News اردو (ur-IN میں). Retrieved 2023-11-18.{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  8. "پہلے فوجی صدر کے بیٹے گوہر ایوب خان جو 'ہاک تھے ڈوو نہیں'"۔ Urdu News – اردو نیوز۔ 17 نومبر 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-11-18
  9. "سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان وفات پا گئے - BBC Urdu". BBC News اردو (ur-IN میں). Retrieved 2023-11-18.{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  10. "سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب انتقال کر گئے". urdu.geo.tv (انگریزی میں). Retrieved 2023-11-18.
  11. "پہلے فوجی صدر کے بیٹے گوہر ایوب خان جو 'ہاک تھے ڈوو نہیں'"۔ Urdu News – اردو نیوز۔ 17 نومبر 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-11-18
  12. "Gohar Ayub Khan passes away". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2023-11-17.

بیرونی روابط

ترمیم
سیاسی عہدے
ماقبل  قومی اسمبلی کے سپیکر
1990 – 1993
مابعد