ہاتون قاضی ( عربی: هتون قاضي سعودی عرب کی مزاحیہ اداکارہ اور سماجی کارکن ہیں۔ وہ معروف یوٹیوبر ہیں۔یوٹیوب پر وہ نون النسواں کامیڈی شو کی میزبانی کرتی ہیں ۔ [1] وہ عورت کے نقطہ نظر سے معاشرتی تصورات پیش کرتی ہیں ان کے پروگرام بہت زیادہ طنزیہ ہوتے ہیں۔وہ اپنے پروگرام میں مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کیے بغیر بغیر بس اپنی رائے پیش کرتی ہیں۔ وہ خواتین اور خاندانی امور کے بارے میں طنزیہ ویڈیوز کے لیے جانی جاتی ہے جو اکثر سعودی عرب میں روزمرہ کی زندگی کے مسائل کو اجاگر کرتی ہیں۔ یوٹیوب ڈاکٹر خاتون قاضی نے مزاحیہ پروگرام تب شروع کیا جب اسے  یہ معلوم ہوا کہ سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر بہت سے مزاح نگار موجود ہیں ، لیکن اس میدان میں خواتین کی کمی ہے۔ [2] 2014 میں ، انھیں بی بی سی کی 100 بااثر خواتین میں شامل کیا گیا [3]۔

ہاتون قاضی
(عربی میں: هتون قاضي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
شہریت سعودی عرب  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف شیفیلڈ
لنکاسٹر یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مزاحیہ اداکار،  یوٹیوبر،  صحافی،  ٹی وی پروڈیوسر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں جامعہ دار الحکمہ  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

تعلیم اور تدریس ترمیم

وہ وہ جدہ میں واقع دار الحکما یونیورسٹی ، اسکول آف بزنس اینڈ لا میں جز وقتی لیکچر دیتی ہیں۔[حوالہ درکار]۔ 2009 میں ، انھوں نے لنکاسٹر یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تنظیم و انتظام میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی [4] ۔ 2016 میں انھوں نے شیفیلڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ [5] [6]

ہاتون قاضی دو بچوں کی والدہ ہیں ، [7] اور عرب نیوز کے لیے ہفتہ وار کالم لکھتی ہیں۔

سماجی خدمات ترمیم

دسمبر 2016 میں ، ان کا تعلق خلیج فارس کے خطے میں سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں ایسے گروپ سے تھا جس نے اردن میں شامی مہاجرین کی حمایت کے لیے پرزور مہم چلائی۔ ان کا مقصد اردن میں شامی مہاجرین کو درپیش مسائل کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور ان کی مالی مدد کو یقینی بنانا تھا۔ ان کے گروپ نے شامی پناہ گزین کیمپوں کے دوروں کے بارے میں تحریری اور فلمی کہانیاں شائع کیں ، جس سے پناہ گزینوں کی تکالیف اور مصائب کی طرف اقوام عالم کی توجہ کرائی جا سکی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "NoonAlniswa | نون النسوة"۔ YouTube۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2016 
  2. "Comics: Hatoon Kadi and Njambi McGrath, The Conversation - BBC World Service"۔ BBC۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2016 
  3. "Who are the 100 Women 2014?"۔ BBC News۔ 26 October 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2016 
  4. Lancaster University۔ "Hatoon Kadi Featured in Arab News | Lancaster University"۔ www.lancaster.ac.uk۔ 20 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2016 
  5. Hatoon Kadi (11 February 2013)۔ "Memoirs of a Saudi Ph.D. student: Registration day"۔ Arab News۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2016 
  6. Catriona White (7 December 2016)۔ "Five women who aren't on Wikipedia but should be"۔ BBC Three۔ 20 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2016 
  7. "Hatoon Kadi | British Council Saudi Arabia"۔ www.britishcouncil.sa۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2016 

بیرونی روابط ترمیم