ہمدرد نونہال
ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا اردو زبان میں بچوں کا ایک جریدہ ہے جسے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی حکیم محمد سعید نے کراچی سے جاری کیا۔ یہ ماہنامہ جولائی 1953ء سے تا حال جاری ہے۔
صدرِ مجلس | سعدیہ راشد |
---|---|
مدیرِ اعلیٰ | سلیم فرخی |
سابق مدیران | مسعود احمد برکاتی فریدہ ہمدرد ثریا ہمدرد |
زمرہ | بچوں کا ادب |
دورانیہ | ماہ نامہ |
ناشر | سعدیہ راشد پبلشر |
بانی | حکیم محمد سعید |
تاسیس | جولائی 1953ء، کراچی |
ادارہ | ادارۂ مطبوعات ہمدرد (ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کا ذیلی ادارہ) |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
او سی ایل سی | 21509935 |
اجرا و مقاصد
ترمیمماہنامہ ہمدرد نونہال 1953ء میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی حکیم محمد سعید نے کراچی، پاکستان سے جاری کیا۔ اس جریدہ کے قیام کا مقصد بچوں میں ادب اور کتب بینی کا فروغ، بچوں کے اخلاق و کردار کو سنوارنے اور ان کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت تھا۔[1]
مدیران
ترمیماس جریدے کے ابتدائی مدیران میں فریدہ ہمدرد، ثریا ہمدرد تھیں۔ 1960ء کی دہائی میں معروف ادیب مسعود احمد برکاتی پہلے معاون مدیر اور پھر مدیر بنے، بعد میں مدیر اعلی بن گئے اور اپنی وفات تک (2017ء) ہمدرد نونہال کے مدیر رہے۔ موجودہ صدرِ مجلس ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی سربراہ سعدیہ راشد ہیں جب کہ مدیرِ اعلیٰ محمد سلیم مغل ہیں[1]۔ یہ جریدہ اپنی اولین اشاعت سے اب تک کامیابی سے مسلسل جاری و ساری ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ص 82، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء