یووون رڈلے (1959ء-Yvonne Ridley) اسٹینلے کی کاؤنٹی ڈرہم میں پیدا ہونے والی ایک مشہور برطانوی صحافی جو اپنے افغانستان کے سفر میں طالبان کے ہاتھوں قید ہوئیں، طالبان کے حسن سلوک کے باعث رہائی کے بعد مسیحیت ترک کر دی اور مسلمان ہو گیئں۔

یووون رڈلے
Yvonne Ridley

معلومات شخصیت
پیدائش (1958-04-23) 23 اپریل 1958 (عمر 66 برس)
سٹینلی، کاؤنٹی ڈرہم, انگلستان
قومیت برطانوی
نسل انگریز
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ صحافی
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

صحافتی زندگی

ترمیم

یووون رڈلے سنڈے ایکسپریس کی چیف رپورٹر رہنے کے علاوہ سنڈے ٹائم، آبزرور، روزنامہ مرر اور انڈیپینڈنٹ آف سنڈے سے بھی منسلک رہی ہیں۔ مزید یووون رڈلے نے پیش کار، میزبان کی حیثیت سے سی این این، بی بی سی، آئی ٹی این اور کارلٹن ٹی وی کے لیے بھی خدمات انجام دیں اور اس ضمن میں عراق، افغانستان اور فلسطین کا دورہ کیا۔ رڈلے عورتوں کے حقوق کی علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ جنگ مخالف گروپ کی بانی رکن ہیں۔ رڈلے کی سیاسی وابستگی رسپیکٹ پارٹی کے ساتھ ہے۔ آج کل رڈلے ایرانی چینل پریس ٹی وی سے منسلک ہیں۔

طالبان کی قید میں

ترمیم

ستمبر2001ء میں افغانستان پر امریکی حملے کے وقت کو رڈلے سفری دستاویزات کی عدم موجودگی کی وجہ سے طالبان نے گرفتار کر لیا اس وقت رڈلے سنڈے ایکسپریس سے منسلک تھیں۔ دوران قید رڈلے نے قرآن کا مطالعہ کیا اور طالبان کے کردار کا نزدیکی جائزہ لیا۔ رہا‎ئی کے بعد رڈلے نے قرآنی تعلیمات اور طالبان کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا۔

تصانیف

ترمیم
  • ان دی ہینڈ آف طالبان
  • ٹکٹ ٹو پیراڈائز

اس کے علاوہ آپ اسامہ بن لادن کی بائیوگرافی پر بھی ایک کتاب لکھ رہی ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم