1492ء
سال
جنورى ترميم
- 2 جنوری: غرناطہ میں مسلم حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔
- 6 جنوری: ازابیلا اول اور فرڈینینڈ دؤم غرناطہ میں داخل ہوئے۔
- 15 جنوری: کرسٹوفر کولمبس نے ازابیلا اول اور فرڈینینڈ دؤم سے ملاقات کی اور اُسے الہند کا نیا راستہ تلاش کرنے کے لیے مشرق بھیجا گیا، ہسپانوی حکومت نے اِس سفر کے لیے اُس کے تمام اخراجات اپنے ذمے لیے۔
- 16 جنوری: ہسپانوی زبان کی پہلی قواعد و انشاء (گرامر) ہسپانوی ملکہ ازابیلا اول کو پیش کی گئی۔
- 23 جنوری: تورات کے ابتدائی پانچ صحائف یعنی اسفارِ خمسہ پہلی بار شائع کیے گئے۔
فرورى ترميم
مارچ ترميم
- 31 مارچ: فرڈینینڈ دؤم اور ازابیلا اول نے معاہدہ الحمراء پر دستخط کیے۔ اِس معاہدے کے تحت ہسپانیہ سے تمام یہودیوں کو نکل جانے کا حکم دیا گیا۔ جن یہودیوں نے مسیحیت قبول کرلی تھی، اُنہیں ہسپانیہ میں قیام کی اجازت دے دی گئی۔
اپريل ترميم
مئی ترميم
جون ترميم
- 8 جون: خاندان یورک کی آخری ملکہ ایلزبتھ ووڈوائل فوت ہو گئی۔
جولائی ترميم
- 31 جولائی: ہسپانیہ سے ایک اندازے کے مطابق 40,000 سے 200,000 یہودی افراد نکال دیے گئے۔عثمانی سلطان بایزید ثانی کے حکم سے عثمانی بحریہ نے باحفاظت اِن یہودیوں کو ازمیر اور تھیسالونیکی پہنچا دیا۔
اگست ترميم
- 3 اگست: شام کے وقت کرسٹوفر کولمبس پالوس دے لا فرونتیرا سے اپنے پہلے سمندری سفر کو روانہ ہوا۔
ستمبر ترميم
اکتوبر ترميم
- 28 اکتوبر: کرسٹوفر کولمبس نے پہلی بار کیوبا پر قدم رکھا۔
نومبر ترميم
دسمبر ترميم
پندرہویں صدی کی آخری دہائی |
---|
1491ء | 1492ء | 1493ء | 1494ء | 1495ء | 1496ء | 1497ء | 1498ء | 1499ء | 1500ء |