چودھری محمد علی
چودھری محمد علی پاکستانی سیاست دان تھے جو 1955ء سے 1956ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔ آپ جالندھر کے آرائیں خاندان میں پیدا ہوئے اور پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ برطانوی حکومت کے دوران میں آپ کا شمار اعلیٰ مسلمان سول سرونٹس میں ہوتا تھا۔ پاکستان کے قیام کے بعد آپ کو نئی مملکت کا جنرل سیکریٹری اور بعد میں وزیر خزانہ بنایا گیا۔ 1955ء میں اس وقت کے گورنر جنرل اسکندر مرزا نے آپ کو محمد علی بوگرہ کی جگہ پاکستان کا وزیر اعظم نامزد کیا۔ آپ کی سب سے بڑی کامیابی پاکستان کے لیے پہلا آئین بنانا تھے جو 1956ء میں نافذ ہوا۔
چودھری محمد علی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
وزیر اعظم پاکستان | |||||||
مدت منصب 12 اگست 1955 – 12 ستمبر 1956 | |||||||
حکمران | ایلزبتھ دوم (قبل از 1956) | ||||||
صدر | اسکندر مرزا (از 1956) | ||||||
| |||||||
وزیر دفاع پاکستان | |||||||
مدت منصب 12 اگست 1955 – 12 ستمبر 1956 | |||||||
| |||||||
وزیر خزانہ پاکستان | |||||||
مدت منصب 24 اکتوبر 1951 – 11 اگست 1955 | |||||||
وزیر اعظم | خواجہ ناظم الدین محمد علی بوگرہ | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 15 جولائی 1905ء [1] جالندھر |
||||||
وفات | 2 دسمبر 1982ء (77 سال)[2] ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، کراچی |
||||||
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
||||||
جماعت | مسلم لیگ آل انڈیا مسلم لیگ |
||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ پنجاب (–1925) اسلامیہ کالج لاہور |
||||||
پیشہ | سیاست دان ، اکیڈمک ، ماہر معاشیات ، سرمایہ کار | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو | ||||||
درستی - ترمیم |
انھوں نے تحریک پاکستان کے موضوع پر Emergence of Pakistan کے نام سے ایک کتاب بھی تحریر کی تھی جس کا ترجمہ ’’ظہور پاکستان‘‘ کے نام سے اشاعت پزیر ہو چکا ہے۔ یکم دسمبر 1980ء کو چوہدری محمد علی نے کراچی میں وفات پائی۔
اقتباس
ترمیمقدرت اللہ شہاب اپنی کتاب شہاب نامہ میں لکھتے ہیں:
گورنر جنرل اسکندر مرزا نے چودھری محمد علی کو محمد علی بوگرہ کی جگہ پاکستان کا وزیر اعظم نامزد کیا۔ بہ حیثیت وزیر اعظم چوہدری محمد علی کا سب سے بڑا کارنامہ 1956ء کے آئین کے نفاذ کا تھا۔ چوہدری محمد علی وزیر اعظم کے عہدہ سے 13 ماہ بعد مستعفی ہو گئے۔ ہمارے ملک کی تاریخ میں یہ واحد مثال ہے جس میں کسی وزیر اعظم نے اپنے آپ کسی دباؤ کے بغیر اپنے عہدہ سے استعفی دیا ہے۔
وزارت عظمی سے سبکدوشی کے بعد انھوں نے نہایت صبر اور خاموشی سے زندگی گزاری۔ ایک بار انھیں علاج کے لیے بیرون ملک جانا ضروری ہو گیا۔ لیکن وسائل کی کمی ان کے راستے میں حائل تھی۔ جب صدر اسکندر مرزا کو اس صورت حال کا علم ہوا تو انھوں نے خود ان کے ہاں جا کر کوشش کی کہ ان کے اخراجات کے لیے وہ حکومت کی مالی امداد قبول کر لیں۔ لیکن چوہدری صاحب نہ مانے۔ ان کا موقف یہ تھا کہ انھوں نے حکومت کے لیے جو خدمات سر انجام دی ہے، اس کا انھیں پورا معاوضہ ملتا رہا ہے۔ اب وہ خواہ مخواہ پاکستان کے خزانے پر مزید بوجھ نہیں بننا چاہتے، لیکن صدر اسکندر مرزا کے مسلسل اصرار پر انھوں نے بیس ہزار روپے قرضہ حسنہ کے طور پر قبول کر لیے۔ بعد ازاں یہ رقم انھوں نے چند قسطوں میں واپس ادا بھی کر دی۔
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل | وزیر خزانہ پاکستان 1951ء – 1955ء |
مابعد |
ماقبل | وزیراعظم پاکستان 1955ء & ndash; 1956ء |
مابعد |
ماقبل | وزیر دفاع پاکستان 1955ء – 1956ء |
مابعد |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6rz9vnk — بنام: Chaudhry Muhammad Ali — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ناشر: کتب خانہ کانگریس — کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/n50058322 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مارچ 2020