گلواون

(Gluon سے رجوع مکرر)

گلواون یا غرایہ جوہر کے مرکزے کے اندر ایسے بنیادی ذرات ہوتے ہیں جو قوی تعاملات (strong interaction) کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بوزون کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور مختلف کوارک کو آپس میں جوڑنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ گلو انگریزی میں گوند کو کہتے ہیں جو مختلف چیزوں کو جوڑ دیتا ہے۔ گلواون بھی کوارک کو جوڑ دیتا ہے۔ کوارک کے اس طرح جڑ جانے سے تعدیلہ اور اولیہ وغیرہ وجود میں آتے ہیں۔

ایک تعدیلہ کے اندر تین کوارک ہوتے ہیں جن کے درمیان مسلسل گلواون کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

نوریوں کی طرح گلواون کی بھی حالت سکون کی کمیت صفر ہوتی ہے، دونوں پر کوئی برقی چارج نہیں ہوتا اور دونوں کا spin عدد ایک ہوتا ہے۔ لیکن نوریہ کے برعکس گلواون کلر چارج کے حامل ہوتے ہیں۔ نوریہ عام حالت میں آپس میں نہیں چپکتے۔ گلواون کوارک سے بھی چپک سکتے ہیں اور آپس میں بھی۔

جس طرح برقی مقناطیسی (electromagnetic) تعاملات میں نوریہ کا تبادلہ ہوتا ہے اسی طرح قوی تعاملات میں کوارک کے درمیان گلواون کا تبادلہ ہوتا ہے۔
کل آٹھ طرح کے گلواون ہوتے ہیں۔ ان میں سے چھ گلواون پر دو دو کلر چارج ہوتے ہیں، ایک گلواون پر چار کلر چارج ہوتے ہیں جبکہ آخری گلواون پر چھ کلرچارج ہوتے ہیں۔[1] اس کے برعکس ہر کوارک پر صرف ایک کلر چارج ہوتا ہے۔ نحیفہ (جیسے برقیہ یا نیوٹرینو) پر نہ کوئی کلر چارج ہوتا ہے اور نہ ہی یہ کلر چارج کی اسٹرونگ فورس سے جوڑے جا سکتے ہیں۔

بنیادی ذراتترميم

بنیادی ذرات (Elementary Particles)
ذرہ ہر نسل میں اقسام نسلیں ضد ذرہ کلر چارج تعداد
کوارک (فرمیون) 2 3 جوڑا 3 36
نحیفہ (فرمیون) 2 3 جوڑا کوئی نہیں 12
گلواون (بوسون) 1 1 خود 8 8
W (بوسون) 1 1 جوڑا کوئی نہیں 2
Z (بوسون) 1 1 خود کوئی نہیں 1
نوریہ (بوسون) 1 1 خود کوئی نہیں 1
ہگز بوسون 1 1 خود کوئی نہیں 1
کل تعداد 61
 
Standard Model کے مطابق بنیادی ذرات۔ صرف نوریہ اور گلواون غیر مادی (mass less) ذرات ہیں۔ مادی ذرات میں برقیہ نیوٹرینو سب سے ہلکا ہوتا ہے۔ تمام ذرات spin عدد کے حامل ہوتے ہیں سوائے ہگز بوزون کے۔

بنیادی قوتیںترميم

بنیادی قوتیں چار طرح کی ہوتی ہیں۔ ان میں سب سے کمزور کشش ثقل ہوتی ہے۔ مقناطیس کی قوت بھی کشش ثقل سے زیادہ ہوتی ہے۔

قوت موجودہ نظریہ قوت کے لیے ذرہ تقابلی طاقت گھٹاو حد۔ میٹر میں برتاو
قوی
(قوی تفاعل)
مقداریہ لونی حرکیات
(QCD)
گلواون 1038 گنا 10−15 کشش و دھکیل
الیکٹرومیگنیٹک
(Electromagnetic)
Quantum electrodynamics
(QED)
نوریہ 1036 گنا   لا محدود کشش و دھکیل
نحیف
(نحیف تفاعل)
برقی نحیف تفاعل
(EWT)
W اور Z بوزون 1025 گنا   10−18 صرف کشش
کشش ثقل
(Gravitation)
عمومی اضافیت
(GR)
گریویٹون؟ (فرضی) 1 گنا   لا محدود صرف کشش

مزید دیکھیےترميم

حوالےترميم