جیمز کک
جیمز کک (انگریزی: James Cook) (پیدائش: 27 اکتوبر 1728ء – وفات: 14 فروری 1779ء) ایک انگریز مہم جو، جستجو گر، جہاز راں اور نقشہ نگار تھے۔ شاہی بحریہ میں کپتان کے عہدے پر رہتے ہوئے انھوں نے بحر الکاہل کے تین بحری سفر کیے اور آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں اور جزائر ہوائی پر پہنچنے والے پہلے یورپی شہری بنے۔ آپ نے دنیا کے گرد پہلا مکمل طور پر اندراج شدہ چکر لگایا اور نیوفاؤنڈلینڈ اور نیو زیلینڈ کا نقشہ بنایا۔
جیمز کک | |
---|---|
(انگریزی میں: James Cook) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 اکتوبر 1728ء [1][2] مرٹن [3][4] |
وفات | 14 فروری 1779ء (51 سال)[5][6][7][8][9][10][11] |
وجہ وفات | تیز دار ہتھیار کا گھاؤ |
طرز وفات | قتل |
شہریت | مملکت برطانیہ عظمی [12] |
رکن | رائل سوسائٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | مہم جو [13]، بحری افسر ، ماہر نباتیات |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [5][14]، فرانسیسی |
شعبۂ عمل | کھوج ، نقشہ نگاری |
عسکری خدمات | |
شاخ | شاہی بحریہ |
اعزازات | |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
آپ نے 1755ء میں شاہی بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور سات سالہ جنگ میں حصہ لیا اور بعد ازاں محاصرۂ کیوبک کے دوران دریائے سینٹ لارنس کے داخلے کے بیشتر علاقے کا معائنہ کیا اور نقشے بنائے۔
آپ نے یورپ کے نقشوں پر پہلی بار متعدد نئے علاقوں اور جزائر اور ساحلی علاقوں کو شامل کیا۔ بہترین جہاز رانی، تحقیق و نقشہ نگاری کی اعلیٰ صلاحیتوں، حقائق کی تصدیق کے لیے خطرناک ترین مقامات کی تلاش (مثال کے طور پر بار ہا مدار قطب جنوبی (Antarctic Circle) اور گریٹ بیریئر ریف کے سفر)، خطرناک صورت حال میں قیادت کی بہترین صلاحیت اور توقعات سے کہیں بڑھ کر کام کرنے کے باعث انھیں مہمات میں بھرپور کامیابی ملی۔
پہلی مہم میں آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں اور نیو زیلینڈ کو دریافت کرنے بعد آپ دوسری مہم میں 17 جنوری 1773ء کو مدار قطب جنوبی میں پہنچنے والے اولین افراد میں سے ایک بن گئے۔ اس مہم میں آپ نے جنوبی جارجیا و جنوبی سینڈوچ جزائر بھی دریافت کیے۔ انٹارکٹیکا کو دریافت کرنے کے بعد آپ جہاز کے لیے تازہ رسد حاصل کرنے کے لیے تاہیتی پہنچے۔ 1774ء میں آپ فرینڈلی جزائر، جزیرہ ایسٹر، جزیرہ نورفوک، نیو کیلیڈونیا اور وانواتو پہنچے۔
تیسرے سفر میں آپ جزائر ہوائی پہنچنے والے پہلے یورپی بنے۔ جہاں 1779ء میں مقامی افراد کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔
امریکا کی خلائی شٹل اینڈیور (Endeavour) جیمز کک کے پہلی مہم کے جہاز ہی سے موسوم ہے۔
ویکی ذخائر پر جیمز کک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: (Marton 1728 - Hawaï 1779) — NMVW ID: https://hdl.handle.net/20.500.11840/pi25107 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جنوری 2020
- ↑ abART person ID: https://cs.isabart.org/person/62539 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ http://www.bbc.co.uk/history/domesday/dblock/GB-448000-513000/page/7 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 اگست 2015
- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Кук Джеймс — http://www.bbc.co.uk/history/domesday/dblock/GB-448000-513000/page/7 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 فروری 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11897579w — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ عنوان : James Cook — RKDartists ID: https://rkd.nl/artists/260655
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w68s4p75 — بنام: James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی — پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p63372.htm#i633714 — بنام: Captain James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/10951 — بنام: James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/23872 — بنام: James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مصنف: جامعہ ٹورانٹو — عنوان : Dictionary of Canadian Biography — Dictionary of Canadian Biography ID: http://www.biographi.ca/en/bio/cook_james_4E.html — بنام: JAMES COOK — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://www.christies.com/lotfinder/books-manuscripts/captain-james-cook-and-captain-james-5605392-details.aspx
- ↑ بنام: ontdekkingsreiziger — NMVW ID: https://hdl.handle.net/20.500.11840/pi76328 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جنوری 2020
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/114739043
- ↑ ناشر: رائل سوسائٹی — Award winners : Copley Medal — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2018