موترہ (ضد ابہام)

(TENSOR سے رجوع مکرر)

موترہ کے لفظ میں م پر پیش اور ت پر تشدید ہے (muwattarah)؛ اردو میں یہ لفظ عربی سے آیا ہے اور اپنی اساس میں وتر سے ماخوذ ہے جس کے معنی بنیادی طور پر کھینچنے، کھنچاؤ اور ڈوری کے آتے ہیں۔ موترہ کے لیے اس بنیادی لفظ وتر کو اردو میں ریاضیات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لفظ وتر سے اردو میں ایک اور لفظ متوتر (tensile) بھی بنایا جاتا ہے۔ موترہ کا لفظ مندرجہ ذیل مواقع کے لیے استعمال ہو سکتا ہے:

  • علم طب و تشریح میں یہ لفظ ایک جسم کے حصوں میں کھنچاؤ پیدا کرنے والے ایک عضلہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کی تفصیل کے لیے دیکھیے شادہ
  • علم الحساب و طبیعیات میں یہ لفظ کسی مخصوص نظام کے محوروں میں رہتے ہوئے اپنی سمت یا جگہ تبدیل کرنے والی مقداروں میں دالہ (function) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس طرح کی تبدیلیاں اپنے نظام میں رہتے ہوئے دوسرے نظاموں کی نسبت اِستِحالہ (transformation) کے قوانین کی پیروی کرتی ہیں، سمتیہ (vector) سادہ موترہ کی مثال ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے موترہ (طبیعیات)

ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔