آئینہ (1977ء پاکستانی فلم)

پاکستانی اردو فلم

آئینہ (انگریزی: Aina) 1977ء میں جاری ہونے والی اردو زبان میں پاکستانی فلم تھی۔[1]

آئینہ
ہدایت کارنذر الاسلام
پروڈیوسراے آر شمسی
منظر نویسبشیر نیاز
ستارےندیم
شبنم
ریحان
قوی خان
زرقا
شاہ زیب (چائلڈ اسٹار)
موسیقیروبن گھوش
سنیماگرافیافضل چوہدری
ایڈیٹرارشد درانی
تاریخ نمائش
  • 18 مارچ 1977ء (1977ء-03-18)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکپاکستان کا پرچم
زباناردو

فلم آئینہ 18 مارچ، 1977ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز اے آر شمسی، ہدایت کار نذر الاسلام،نغمہ نگار تسلیم فاضلی، اختر یوسف اور موسیقار روبن گھوش تھے۔ آئینہ نے پاکستان میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ کراچی صرف ایک سینما اسکالا میں اس کی نمائش 4 سال، 9 ماہ، 27 دن جاری رہی۔ یوں اس فلم نے مجموعی طور پر اپنی نمائش کے 401 ہفتے مکمل کیے۔[1]

اداکار

ترمیم

فلم کی کاسٹ میں ندیم، شبنم، ریحان، قوی خان، زرقا، شاہ زیب (چائلڈ اسٹار)، خالد سلیم موٹا، حنیف، ناصرہ، بابر، نمو اور نینا شامل تھے۔[1]

موسیقی

ترمیم

اس فلم کی موسیقی روبن گھوش نے ترتیب دی جبکہ نغمات تسلیم فاضلی اور اختر یوسف نے لکھے۔ اس فلم میں مہدی حسن، مہناز بیگم، نیرہ نور اور عالگیر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔[1]

نغمات

ترمیم

اعزازات

ترمیم

آئینہ نے مجموعی طور پر 12 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ یہ ریکارڈ ایسا ریکارڈ ہے جو آج بھی قائم ہے۔ آئینہ نے یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں [1]:

نمبر شمار شعبہ نام ایوارڈ کا نام
1 بہترین اردو فلم سال 1977ء آئینہ نگار ایوارڈ
2 بہترین ہدایت کار نذر الاسلام نگار ایوارڈ
3 بہترین اداکار ندیم نگار ایوارڈ
4 بہترین اداکارہ شبنم نگار ایوارڈ
5 بہترین معاون اداکار ریحان نگار ایوارڈ
6 بہترین موسیقار روبن گھوش نگار ایوارڈ
7 بہترین نغمہ نگار تسلیم فاضلی: مجھے دل سے نہ بھلانا نگار ایوارڈ
8 بہترین گلوکار مہدی حسن: مجھے دل سے نہ بھلانا نگار ایوارڈ
9 بہترین مکالمہ نگار بشیر نیاز نگار ایوارڈ
10 بہترین عکاس افضل چوہدری نگار ایوارڈ
11 خصوصی ایوارڈ عالمگیر (پاپ گلوکار) نگار ایوارڈ
12 خصوصی ایوارڈ شاہ زیب (چائلڈ اسٹار) نگار ایوارڈ

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ص 443، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء