مالک بن ربیعہ بن البدن

(ابو اسیدساعدی سے رجوع مکرر)

مالک بن ربیعہ البدن غزوہ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ میں شامل ہیں۔ابو اسید ساعدی کنیت سے مشہور ہیں۔آپ نے 60ھ میں وفات پائی ۔

مالک بن ربیعہ بن البدن

معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر ،  غزوہ احد ،  غزوہ خندق   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام و نسب

ترمیم

ان کا پورا نسب مالک بن ربيعہ بن البدن بن عامر بن عوف بن حارثہ بن عمرو بن الخزرج بن ساعدة بن كعب بن خزرج ہے، ابو اسيد ساعدی ان کی کنیت ہے۔ ان کے دادا کا نام البدن تھا انصاری خزرجی اور ساعدی تھے۔ وہ فرماتے تھے کہ اگر غزوہ بدر میں تمھارے ساتھ ہوتا تو میں وہ گھاٹی تمھیں دکھاتا جہاں میں نے بلا شک و شبہ فرشتوں کو اترتے دیکھا تھا۔[1] [2]

اسلام

ترمیم

حضرت ابو اسید ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہجرت سے قبل مشرف بااسلام ہوئے ۔

غزوات

ترمیم

غزوہ بدر، غزوہ احد اور جملہ غزوات میں شریک رہے آخری عمر میں بینائی جاتی رہی۔ غزوہ بدر کی شرکت صحیح بخاری میں مذکور ہے، فتح مکہ میں بنو ساعدہ کا جھنڈا ان کے پاس تھا۔ [3]

وفات

ترمیم

40ھ میں وفات پائی۔ بعض مورخین نے کہا ہے کہ 60ھ میں مدینہ میں انتقال ہوا اور اصحاب بدر میں آخری شخص تھے جن کا انتقال ہوا۔[4] لیکن آخری بدری صحابی جبر بن عتیک رضی اللہ عنہ وفات 61ھ ہیں۔ [5]

اولاد

ترمیم

حسب ذیل اولاد چھوڑی، حمید ،زبیر، منذر، حمزہ ،ان کی اولاد مدینہ اور بغداد میں سکونت رکھتی تھی۔

حلیہ

ترمیم

حلیہ یہ تھا ،قد کوتاہ، بال گھنے، سر اور داڑھی سفید ،کبھی خضاب بھی لگاتے تھے ، حضرت عثمانؓ غنی کے دور خلافت میں آنکھ جاتی رہی تھی۔

فضل و کمال

ترمیم

آنحضرت صل اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے چند حدیثیں روایت کیں راویوں میں اصحاب ذیل داخل ہیں: حضرت انس ؓ بن مالک، حضرت سہل بن سعدؓ، عباس بن سہل، علی بن عبید، ابو سعید ،ابو سلمہ، عبد الملک بن سعید ، ابن سوید، ابراہیم بن سلمہ بن طلحہ، قرہ بن ابی قرہ، یزید بن زیاد۔وغیرہ[6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ااسد الغابہ جلد 3 صفحہ 86حصہ ہشتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  2. الطبقات الكبرى لابن سعد - أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ آرکائیو شدہ 2017-04-12 بذریعہ وے بیک مشین
  3. أسد الغابة في معرفة الصحابة - أبو أسيد الساعدي آرکائیو شدہ 2017-04-12 بذریعہ وے بیک مشین
  4. اصحاب بدر،صفحہ 190 قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  5. تهذيب الكمال للمزي » مالك بن ربيعة بن البدن بن عمرو آرکائیو شدہ 2017-04-13 بذریعہ وے بیک مشین
  6. سير أعلام النبلاء» الصحابة رضوان الله عليهم» أبو أسيد الساعدي آرکائیو شدہ 2017-04-13 بذریعہ وے بیک مشین