احمد آباد، گجرات کا سب سے بڑا شہر اور ہندوستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ دُنیا میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا تیسرا شہر ہے۔ یہ شہر دریائے سابرمتی کے کنارے آباد ہے۔ احمد نامی چار بزرگوں نے سلطان احمد شاہ کے ایما پر اس کی بنیاد قائم کی۔ یہ شہر سوتی کپڑے کی مِلوں کی وجہ سے ہندوستان کا مانچسٹر کہلاتا تھا۔ لیکن اب سوتی کپڑے کی ساری ملیں بند ہو چکی ہیں۔ یہاں میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام اُردو میڈیم اسکول کے 76 ابتدائی مدارس (پرائمری اسکول) ہیں۔ اس کی آبادی تقریباً 52 لاکھ ہے۔احمد آباد شہر احمد آباد ضلع کا صدرِ دفتر بھی ہے۔ اس شہر میں صوفیائے کرام کے مزارات اس کثرت سے ہیں کہ ملتان کی طرح اسے بھی مدینۃ الاولیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس شہر میں ہواؤں کے ساتھ کثرت سے گرد اُڑتی ہے، یہ دیکھ کر مغل شہنشاہ اکبر اعظم نے اسے گردآباد سے موسوم کیا تھا۔

احمد آباد (بھارت)
 

منسوب بنام احمد شاہ اول   ویکی ڈیٹا پر (P138) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ تاسیس 26 فروری 1411  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک بھارت (15 اگست 1947–)[1]
سلطنت گجرات (26 فروری 1411–نومبر 1572)
مغلیہ سلطنت (نومبر 1572–1753)
مراٹھا سلطنت (1738–6 نومبر 1817)
کمپنی راج (6 نومبر 1817–28 جون 1858)
برطانوی ہند (28 جون 1858–14 اگست 1947)  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2][3]
دار الحکومت برائے
احمد آباد ضلع (6 نومبر 1817–)  ویکی ڈیٹا پر (P1376) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ احمد آباد ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 23°01′19″N 72°34′47″E / 23.021944444444°N 72.579722222222°E / 23.021944444444; 72.579722222222   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 464.165 مربع کلومیٹر [4]
535.7 ہیکٹر
395 ہیکٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 53 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 7645000 (2016)  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+05:30   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گاڑی نمبر پلیٹ
GJ-1
GJ-27  ویکی ڈیٹا پر (P395) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
3800XX  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 079  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 1279233  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map
س وامِنارائین مندِر، احمدآباد

یہ ریاست گجرات کا 1970 تک دار الحکومت بھی رہا جسے بعد میں گاندھی نگر منتقل کر دیا گیا۔ گاندھی نگر، شہر احمدآباد سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گجرات کی ریاستی اسمبلی گاندھی نگر ہی میں ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1. Ahmedabad,India — اخذ شدہ بتاریخ: 21 فروری 2018
  2.    "صفحہ احمد آباد (بھارت) في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2024ء 
  3.     "صفحہ احمد آباد (بھارت) في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2024ء 
  4. Ahmedabad Details :- — اخذ شدہ بتاریخ: 21 فروری 2018
  5. http://www.valladolidadelante.es/node/12371