ارباب شیر علی خان
شیر علی ارباب پاکستانی سیاست دان جو اگست 2018 کے پاکستان قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔
ارباب شیر علی خان | |
---|---|
رکن پاکستان کی قومی اسمبلی | |
آغاز منصب 13 اگست 2018 | |
معلومات شخصیت | |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
پشاور کے خلیل قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 30 پشاور سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی خان نے تمام امیدواروں کے مقابلے میں برتری حاصل کرنے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا میں پہلی اور ملک بھر میں دوسری پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔[پرانے مواد پر مشتمل وکی صفحہ سے ماخوذ 1]
خاندانی پس منظر
ترمیمنومنتخب رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی خان کے دادا ارباب نیاز محمد خان وفاقی وزیر رہے اور دومرتبہ پشاور کے مئیر منتخب ہوئے ان کے چچا ارباب جہانگیر خان صوبے کے وزیر اعلیٰٰ اور کئی بار صوبائی اور وفاقی وزیر رہے۔ ان کے چچا ارباب شہزاد خان خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری رہے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ارباب سکندر خان خلیل گورنر رہے جبکہ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ارباب سیف الرحمان صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر اور صوبائی وزیر رہے۔ [پرانے مواد پر مشتمل وکی صفحہ سے ماخوذ 1]
سیاسی دور
ترمیمابتدائی سیاست
ترمیمارباب شیر علی خان اس وقت تحریک انصاف میں شامل ہوئے جبکہ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عالمگیر خان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر تھے[پرانے مواد پر مشتمل وکی صفحہ سے ماخوذ 1]
کارہائے نمایاں
ترمیموہ 2013میں این اے ون پشاور میں عمران خان کی انتخابی مہم اور این اے4پشاور میں ارباب عامر ایوب کی انتخابی مہم کے انچارج بھی رہے پی ٹی آئی ضلع پشاور کے رہنماؤں افتخار خان خلیل ، عطا اللہ خان خلیل ، عاطف بنگش ، مجاہد خان ، مومن خان اور آصف ہادی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ارباب شیر علی خان کو پی ٹی آئی کے لیے عظیم خدمات کی وجہ سے انھیں وفاقی وزیر بنایا جائے۔[پرانے مواد پر مشتمل وکی صفحہ سے ماخوذ 1]
دور عروج
ترمیموہ 2018 کے پاکستان عام انتخابات میں حلقہ NA-30 (پشاور-IV) سے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑکر پاکستان قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 73,781 ووٹ حاصل کیے اور متحدہ مجلس عمل (MMA) کے امیدوار ارباب نجیب اللہ خان کو شکست دی۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "NA-30 Result - Election Results 2018 - Peshawar 4 - NA-30 Candidates - NA-30 Constituency Details - thenews.com.pk"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2018
بیرونی روابط
ترمیم