اردو ٹائمز
اردو ٹائمز ایک مفت اردو اخبار ہے جو نیویارک سے چھپتا ہے۔ اس کی پہلی اشاعت 1980ء میں ہوئی۔ تاسیس کے کچھ سالوں میں یہ اخبار اشاعت کا رقبہ بڑھاتے ہوئے نیویارک کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی، اٹلانٹا، میامی، ڈیٹرائٹ، شکاگو، ہوسٹن، لاس اینجلس، میسی ساؤگا، (ٹورانٹو کا ذیلی شہر)، مانٹریال، لندن، برمنگھم اور مانچسٹر سے بھی چھپنے لگا۔
قسم | ہفتہ وار |
---|---|
بانی | خلیل الرحمان |
مدیر | خلیل الرحمان |
آغاز | 1980ء |
زبان | اردو |
صدر دفتر | نیویارک شہر |
ویب سائٹ | www |
اس اخبار کے مدیر اعلٰی خلیل الرحمان ہیں۔ کینیڈا میں اخبار کی صدارت محمد اعظم گوندل کرتے ہیں جبکہ طاہر چودھری مملکت متحدہ میں اشاعت کی ذمے داری نبھاتے ہیں۔
1980ء میں اردو ٹائمز چار صفحات کا اخبار تھا۔ چونکہ اس وقت انٹرنیٹ یا پاکستانی چینل موجود نہیں تھے اور ٹیلی فون مہنگا تھا، خبروں کے حصول کے لیے خلیل الرحمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے عملے سے پاکستانی اخبارات کے تازہ شمارے حاصل کرتے جو اکثر پاکستان سے آتے تھے۔ زیادہ تر اخبار کے صفحات پرانے پاکستانی اخبارات کے تراشوں کو چپکا کر بنائے جاتے تھے۔ چونکہ اس وقت کمپیوٹروں کا چلن عام نہیں تھا، وہ نیویارک شہر میں واحد کاتب کا تقرر کیے تھے تاکہ سرخیوں کی تحریر ممکن ہو سکے۔
تب سے بیسویں صدی کے آغاز تک اخبار کئی تبدیلیوں سے گززا۔ جدید طور پر 80% خبروں کی ترتیب اور صفحہ سازی لاہور، پاکستان میں اردو ٹائمز کے دفتر میں مکمل ہوتی ہے۔ طے شدہ صفحات انٹرنیٹ کی مدد سے شمالی امریکا کے چھاپے خانوں میں پہنچتے ہیں۔ اردو ٹائمز شمالی امریکا میں بین الاقوامی کانفرنسوں کا بھی انعقاد کر چکا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Urdu needs attention, proper promotion - editorial about 2005 Toronto conference, National Ethnic Press and Media Council of Canada retrieved at http://www.nepmcc.ca/editorials/urdu.htm October 17, 2006