محمد یار نجفی
سید محمد یار نقوی النجفی مسلک اہل تشیع کے فرقہ اثناء عشریہ سے تعلق رکھنے والے عظیم عالم دین اور فقیہ ہیں۔ 12مئی 1913 ء کو بمقام چاہ وزیر والا مضافات علی پور میں پیدا ہوئے۔
Ustad Ul Ulama AYatullah Syed Muhammad Yar Najfi سید محمد یار نقوی | |
---|---|
دیگر نام | عربی/فارسی/اردو: استادالعلماء آیت اللہ سید محمد یار نجفیؒ |
ذاتی | |
پیدائش | 1913 علی پور، پاکستان |
وفات | 1990ء |
مذہب | اہل تشیع اثناعشری |
دیگر نام | عربی/فارسی/اردو: استادالعلماء آیت اللہ سید محمد یار نجفیؒ |
مرتبہ | |
مقام | - علی پور، پاکستان |
دور | 1913-1990 |
پیشرو | بانی جامعہ علمیہ دارالہدیٰ محمدیہ اثناء عشریہ علی پور |
نفاذ فرمان | اپنی مکتب فکر کے لیے پوری زندگی وقف کی |
منصب | عالم دین |
ویب سائٹ | https://www.jamiadarulhuda.com/ |
تعلیم
ترمیمآپ نے1932ء میں میٹرک پاس کیا اور اسی سال محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی ولادت ہوئ۔ میٹرک کے بعد آپ کو علی پور میں تھانے داری کی دعوت دی گئی، ان دنوں اپنے گھر کے پاس آپ کسی سردار پلو خان کے جلسہ میں موجودہ امام بارگاہ حسینیہ جتوئی چوک میں مجلس سننے کی غرض سے گئے اور اس مقام پر مولانا فیض احمد مکھیالوی مرحوم مجلس پڑھ رہے تھے۔ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران یہ جملہ کہا: آج تو میں نے مجلس پڑھی ہے کل ان شاء اللہ قرآن کی تفسیر بیان کروں گا” علم تو ورثہ تھا سادات کا مگر اس ورثے کو ہم امتیوں نے اپنایا ہے” کیونکہ وہ دور قحط الرجال کا تھا یعنی کے اس دور میں شیعہ عالم نماز جنازہ کے لیے بھی میسر نہیں ہوا کرتے تھے اور اس دور میں علم کی نوعیت یہ تھی کے جس کو نماز جعفریہ بھی آیا کرتی تھی اس کو بھت بڑا عالم سمجھا جاتا تھا لہذا آپ نے دعوت تھانہ داری ٹھکرا کر علوم محمد و آل محمدؑ کو پڑھنے کا فیصلہ کیا اور آپ نے اللہ سے دعا مانگی ” اے اللہ اس عالم کو اتنی زندگی دے اور مجھے اتنا علم دے کے ایک دن یہی عالم خود مجھ سے مسئلہ پوچھنے کے لیے میری محضر میں کھڑا ہو” اور ایک دن اللہ تعالیٰ وہ وقت بھی لے آیا کے مدرسہ باب العلوم ملتان میں آپ کو مجلس پڑھنے کی دعوت تھی اور قدرت کا کرنا ایسا ہوا کے آپ اور وہ مولانا ایک ہی جگہ پر مجلس پڑھنے کے لیے مدعو کیے گئے تھے، انھوں نے آپ سے مسئلہ پوچھا اور آپ نے ان کا سوال سنتے ہی اللہ کے بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا اور خندہ پیشانی سے ان کے مسئلے کا جواب دیا۔ آپ نے اس مولانا کی بات سننے کے بعد وہی ساتھ مسجد میں داخلہ۔ لیا اور چند ہی دنوں میں قرآن مجید ختم کیا اور اس کے بعد گھر واپس آئے اپنے بڑے بھائی جناب سید غلام سرور نقوی جنہیں آپ اپنا والد کہتے تھے ان سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو اس وقت انھوں نے آپ کے لیے اپنی زمین کا ایک حصی (بیگھہ) بیچ کر آپ کو علوم آل محمد کی تحصیل کے لیے روانہ کیا باب العلوم ملتان میں داخل ہوئے حضرت مولانا شیخ محمد یارؒ سے اخذ فیض کیا پھر آپ مربی العلماء علامہ سید محمد باقر نقوی چکڑالوی کی خدمت میں حاضر ہوئے جہاں درس نظامی کی بقایا کتابوں کی تعلیم حاصل کی وہاں طب کی بھی بعض کتب پڑھی کچھ عرصہ آپ مولانا طالب حسینؒ کی خدمت میں بھی رہے چند دن مدرسہ ناظمیہ لکھنؤ میں بھی گزارے اس کے بعد آپ حنفیوں کے مشہور مدرسے جامعہ فتحیہ اچھرہ لاہور تشریف لے گئے جہاں حضرت مولانا حافظ مہر محمد اچھروی (م1374ھ)سے معقولات کتابیں پڑھیں اس کے بعد آپ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے نجف اشرف تشریف لے گئے۔
اساتذہ کرام
ترمیم- حضرت مولانا حافظ محمد مہر اچھروی
- مولانا شیخ محمد یارآف لیہ
- علامہ سید محمدباقرنقوی ہندی
- آیت اللہ علامہ آغاسید حسین
- آیت اللہ علامہ آغا شیخ محمدو ظہرانی
- آیت اللہ العظمیٰ علامہ سید محمد جواد تبریزی
- آیت اللہ العظمی شیخ عبدالحسین رشتی
- آیت اللہ کاظم رشتی
- آیت اللہ علامہ مرزامحمد باقر زنجانی
دینی خدمات اور وطن واپسی
ترمیمآپ 1942 ء میں وطن واپس آئے سن میں آپ کے بھتیجے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی حفظہ اللہ کی ولادت ہوئی تھی ابتدا میں اپنے استاذی المکرم علامہ سید محمدباقرنقوی ہندی کی سرپرستی میں چک38 ء تحصیل خانیوال میں تدریس فرماتے رہے اس کے بعد باب العلوم ملتان ،ٹھٹھہ سیال سیت پور ضلع مظفر گڑھ جلالپور نگیانہ اور خوشاب کے مدارس میں علوم اہل بیت علیہم السلام کو عام کیا 1961ء میں آپ اپنے آبائی شہر علی پور تشریف لائے اور دار الہدیٰ محمدیہ کی بنیاد رکھی اور تا دم تحریر یہیں پر درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے تحریر کے ساتھ ساتھ تحریر کی طرف متوجہ تھے اصول فقہ اور تفسیر قرآن کے مسودے موجود ہیں یوں تو پاکستان میں آپ کے کافی شاگرد ہیں۔
شاگردان
ترمیم- علامہ سید گلاب علی شاہ (ملتان)
- شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفیؒ
- مولانا ملک محسن علی عمرانی (ڈیرہ اسماعیل خان)
- آیت اللہ محمد حسین نجفی (ڈھکو)
- علامہ ملک اعجاز حسین نجفی
- آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
- محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ
- علامہ غلام حسین نجفی شہید (لاہور)
- علامہ نصیر حسین (علی پور چٹھہ)
- علامہ نصیر الملت نجفی (سرگودھا)
- علامہ سید امیر حسین حسینی (پرنسپل جامعہ علمیہ کراچی)
- مولاناسید عطاءالرحمٰن نقوی
- علامہ ملک اعجاز حسین نجفی (خوشاب)
- علامہ رضاحسین عمرانی
- مولانا محمد حسین سدھو پورا (فیصل آباد)
- علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم (مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور)
- مولانا مرید حسین نقوی (پرنسپل جامعہ مدینۃ العلم ڈنمارک)
- مولانا سید باقر حسین نقوی برادر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نقوی
- مبلغ اعظم مولانا محمد اسماعیل
- آیت اللہ حسن رضا غدیری (لندن)
- مولانا سید فیاض حسین نقوی (پرسپل جامعہ علمیہ کراچی)
- علامہ ملک ملازم حسین مرحوم باقرالعلوم کوٹلہ جام
- مولانا محمد حسین (سدھو پورا)
- قبلہ زین الاتقیاء ملک مولاناعطاءاللہ مرحوم سندرالوی
- مولانا حاجی عاشق حسین قیامت مرحوم مقصود پور
- اقبال حسین مقصود پوری پرنسپل جامعتہ الشیعہ کربلا شریف کوٹ ادو ضلع مظفرگڑھٌ
- چودھری عمار یاسر (چکوال)
- علامہ سید ساجد علی نقوی (قائد ملت جعفریہ پاکستان)
- علامہ شیخ نصیر حسین نجفی
- علامہ سید بادشاہ حسین استاد شہید حسینی (پاراچنار)
- علامہ تجمل حسین واحد (علی پور)
- علامہ عبد الغفور (لاہور)
- علامہ محمد نواز کربلائی
- علامہ بشیر حسین علوی (امریکا)
- علامہ امیر حسین حسنی (مانچسٹر)
- علامہ عطاء اللہ سندرالوی (چیچہ وطنی)
- علامہ سید صابر حسین نقوی (منڈی بہاؤ الدین)
- علامہ عبد الحمید چانڈیو (لاڑکانہ)
- علامہ سید ارشاد حسین نقوی (شہرسلطان)
- علامہ سید امداد حسین شیرازی
- علامہ سید شیر علی شاہ نقوی (ملہو والی اٹک)
- علامہ کاظم اثیر جاڑوی
- علامہ عاشق حسین نجفی
- علامہ عطاء محمد خان جتوئی
- علامہ سید امیر حسین نقوی
- علامہ سجاد حسین خان (پرنسپل جامعه انوار فاطمیه) اوچ شریف آپ نے مکاسب تک مکمل قبله استاذ العلماء کے پاس پڑھی
علمی مقام
ترمیمقبلہ استاذ العلماء انتہائی سادگی کے مالک تھے کہ کلمہ حق کہنے میں اپنی مثال آپ تھے محراب منبر بڑی سے بڑی شخصیت کو بھی ٹوک دیتے تھے وہ سامنے ہی کیوں نہ بیٹھا ہو۔
فرزندان
ترمیم- علامہ حافظ سید محمد سبطین نقوی (پرنسپل جامعہ عربیہ ممتاز المدارس وزیرآباد)
(25جولائی 1947 - 15اپریل 1954) 47 برس
- علامہ حافظ سید محمد حسنین نقوی (پرنسپل جامعہ علمیہ دارالہدیٰ محمدیہ علی پور ضلع مظفر گڑھ) (28اگست1950 - 23جون2003) 53 برس
- علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی شہید (پرنسپل جامعہ دارالہدیٰ محمدیہ علی پور ضلع مظفر گڑھ ) (28نومبر 1952 - 27فروری2012)60 برس
- مولانا حافظ سید محمد سیدین نقوی (پیش امام مسجد محمد یار شاہ موزہ مکول ھڈیر بکھن شاہ) (1955 - 2013) 55 برس
آپ کی دو دختران دونوں حافظہ قرآن ہیں۔
بیرونی روابط
ترمیمhttp://abna.ir/data.asp?lang=6&id=230042{{wayback%7Curl=http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=230042[مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط] https://www.jafariapress.com http://www.jmuntazar.org/Famous%20Scholars.htm{{wayback%7Curl=http://www.jmuntazar.org/Famous%20Scholars.htm[مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط][مردہ ربط] https://www.jamiadarulhuda.com
حوالہ جات
ترمیم- .معیار المودت
- .تذکرہ علما امامیہ
- .امامیہ مصنفین
- .تاریخ علمائے قدیم