اشفاق احمد کی ادبی خدمات

ادبی خدمات

ترمیم

اشفاق احمد ان نامور ادیبوں میں شامل ہیں جو قیام پاکستان کے فورا بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے ۔

اہم روپ
اصناف
میڈیا
تکنیک
تاریخ اور فہارس
بحث
باب ادب

ادبی تصانیف

ترمیم

1953ء میں ان کا افسانہ گڈریا ان کی شہرت کا باعث بنا۔ انھوں نے اردو میں پنجابی الفاظ کا تخلیقی طور پر استعمال کیا اور ایک خوبصورت شگفتہ نثر ایجاد کی جو انھی کا وصف سمجھی جاتی ہے۔ اردو ادب میں کہانی لکھنے کے فن پر اشفاق احمد کو جتنا عبور تھا وہ کم لوگوں کے حصہ میں آیا۔

افسانہ نگاری

ترمیم

ایک محبت سو افسانے اور اجلے پھول ان کے ابتدائی افسانوں کے مجموعے ہیں۔ بعد میں سفردر سفر (سفرنامہ)، کھیل کہانی (ناول)، ایک محبت سو ڈرامے (ڈراما سیریز) اور توتا کہانی (ڈراما سیریز) ان کی نمایاں تصانیف ہیں۔ 1965ءسے انھوں نے ریڈیو پاکستان لاہور پر ایک ہفتہ وار فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے کرنا شروع کیا جو اپنی مخصوص طرز مزاح اور دومعنی گفتگو کے باعث مقبول عام ہوا اور تیس سال سے زیادہ چلتا رہا۔

  • آسودگی
  • ایک ہی بولی
  • ایک محبت سو ڈرامے
  • ایک محبت سو افسانے
  • اور ڈرامے
  • بند گلی
  • بندئہ زمانہ (تلقین شاہ)
  • ڈھنڈورا
  • دھینگا مشتی
  • گڈریا*۔ اُجلے پھول
  • گلدان
  • حیرت کدہ
  • حسرت تعمیر
  • جنگ بجنگ
  • کھیل تماشا
  • گھٹیا وٹیا
  • من چلے کا سودا
  • مہمان سرائے
  • ننگے پاؤں
  • پڑاؤ
  • سفر در سفر
  • سفرمینا
  • شہر آرزو
  • شاہلا کوٹ
  • شوارا شواری
  • صبحانے فسانے
  • طلسم ہوش افزا
  • توتا کہانی
  • اُچے بُرج لہور دے
  • وداع جنگ
  • زاویہ
  • زاویہ۔ 2
  • زاویہ 3

ریڈیو

ترمیم

ساٹھ کی دہائی میں اشفاق احمد نے دھوپ اور سائے نام سے ایک نئی طرح کی فیچر فلم بنائی جس کے گیت مشہور شاعر منیر نیازی نے لکھے اور طفیل نیازی نے اس کی موسیقی ترتیب دی تھی اور اداکار قوی خان اس میں پہلی مرتبہ ہیرو کے طور پر آئے تھے۔ اس فلم کا مشہور گانا تھا اس پاس نہ کئی گاؤں نہ دریا اور بدریا چھائی ہے۔ تاہم فلم باکس آفس پر ناکامیاب ہو گئی۔

ڈراما نگاری

ترمیم

ستر کی دہائی کے شروع میں اشفاق احمد نے معاشرتی اور رومانی موضوعات پر ایک محبت سو افسانے کے نام سے ایک ڈراما سیریز لکھی اور اسی کی دہائی میں ان کی سیریز توتا کہانی اور تیرے من چلے کا سودا نشر ہوئی۔ توتا کہانی اور من چلے کا سودا میں وہ تصوف کی طرف مائل ہو گئے اور ان پر خاصی تنقید کی گئی۔ اشفاق احمد اپنے ڈراموں میں پلاٹ سے زیادہ مکالمے پر زور دیتے تھے اور ان کے کردار طویل گفتگو کرتے تھے۔

کچھ عرصہ سے وہ پاکستان ٹیلی وژن پر زاویہ کے نام سے ایک پروگرام کرتے رہے جس میں وہ اپنے مخصوص انداز میں قصے اور کہانیاں سناتے تھے۔

مطبوعات

ترمیم

افسانوی مجموعے و غیر مطبوعہ افسانے

ترمیم
  • ایک محبت سو افسانے (مطبوعہ 1951ء۔ 13 افسانے)
  1. توبہ
  2. فہیم
  3. رات بیت رہی ہے
  4. تلاش
  5. سنگ دل
  6. مسکن
  7. شبِ خون
  8. توتا کہانی
  9. عجیب بادشاہ
  10. بندرابن کی کنج گلی میں
  11. بابا
  12. پناہیں
  13. امی
  • اُجلے پھول (مطبوعہ 1957ء۔ 8 افسانے، 1رپورتاژ)
  1. اُجلے پھول
  2. گُل ٹریا
  3. تنکہ
  4. حقیقت ست نیوش
  5. توشے بلے
  6. صفدر ٹھیلا
  7. گدڑیا
  8. برکھا
  9. ایل ویرا (روم سے رپورتاژ)
  • سفرِ مینا (مطبوعہ 1983ء۔ 11 افسانے)
  1. اٹوٹ مان
  2. قاتل
  3. قصہ نل دمنیتی
  4. چور
  5. مانوس اجنبی
  6. بیا جاناں
  7. محسن محلّہ
  8. پانچ میل دور
  9. کالج سے گھر تک
  10. گاتو
  11. فُل برائٹ
  • صبحانے فسانے
  1. اماں سردار بیگم
  2. خود بدولت
  3. آڑھت منڈی
  4. بٹیر باز
  5. ماسٹر روشی
  6. خانگیٔ سیاست
  7. مسرور مرثیہ
  8. شازیہ کی رخصتی
  9. بے غیرت مدت خان
  10. بندر لوگ
  11. ڈھور ڈنگر کی واپسی
  12. رازداں
  13. پلِ صراط اور پاسپورٹ
  14. وکھو وکھو
  15. قصہ شاہ مراد اور ایک احمق چڑیا کا
  16. مہمان عزیز
  17. بیک گراؤنڈ
  18. زرناب گل
  19. دم بخود
  20. بدلی سے بدلی تک
  21. چاند کا سفر
  22. سہیل کی سالگرہ
  • پھلکاری
  1. داؤ
  2. اپنی ذات
  3. رشوت
  4. سلامتے کی ماں
  • غیر مطبوعہ افسانے (مختلف مجلات اور ادبی رسائل میں شائع ہوئے)
  1. گھر نائیاں اور گھروندے
  2. سونی
  3. قصاص

طنز و مزاح

ترمیم
  • قلمکار
  • گرما گرم

ناولٹ

ترمیم
  • مہمانِ بہار (مطبوعہ 1955ء)
  • کھیل تماشا

دیگر

ترمیم
  • ہفت زبانی لغات
  • ایک ہی بولی
  • بابا صاحبا
  • طلسم ہوش افزاء
  • زاویہ
  • مہمان سرائے
  • شہر آرزو
  • عرض مصنف
  • پڑاؤ (تلقین شاہ)
  • آشیانے (تلقین شاہ)
  • بندۂ زمانہ (تلقین شاہ)

سفر نامہ

ترمیم
  • سفر در سفر

تراجم

ترمیم
  • ودائے جنگ (ارنسٹ ہیمنگوے کے ناول A Farewell to Arms کا ترجمہ)
  • چنگیزخان کے سنہری شاہین (ریٹا رتاشی کے ناول The Golden Hawks of Genghis Khan کا ترجمہ)
  • دوسروں سے نباہ (ہیلن سیڈمن شیکٹر کے ناول Getting Along With Others کا ترجمہ)

شاعری

ترمیم
  • کھٹیا وٹیا (پنجابی شاعری)

ٹی وی ڈرامے

ترمیم
  • ایک محبت سو ڈرامے (1988ء)
  • قلعہ کہانی (1990ء)
  • ٹاہلی تھلے
  • اچے برج لاہور دے
  • ننگے پاؤں (1991ء)
  • اور ڈرامے (1993ء)
  • حیرت کدہ (1995ء)
  • توتا کہانی (1998ء)
  • بند گلی
  • شاہلہ کوٹ
  • مہمان سرائے
  • من چلے کا سودا
  • تلقین شاہ
  1. گلدان
  2. جنگ بہ جنگ
  3. حسرتِ تعمیر
  4. دھینگا مشتی
  5. ڈھنڈورا
  6. شورا شوری
  • زاویہ (90 اقساط)

فیچر فلم

ترمیم
  • دھوپ اور سائے (بطور مصنف و ہدایتکار)

آخری ایام

ترمیم

7 ستمبر، 2004ء کو جگر کی رسولی کی وجہ سے اشفاق احمد کا اچانک انتقال ہوا۔

ازتخلیق----محمد عمیرحبیب