موسی صدر
(امام موسی صدر سے رجوع مکرر)
موسیٰ صدر شیعہ عالم دین اور مجتہد تھے۔ 1928ء میں ایران کے شہر قم میں پیدا ہوئے، تہران یونیورسٹی سے 1956ء میں اسلامی شریعت اور سیاسیات میں ڈگریاں حاصل کیں، اعلی تعلیم کی خاطر نجف چلے گئے، وہاں سے 1960ء میں لبنان کی طرف سفر کیا اور لبنان میں شیعوں کی حالت زار کو دیکھ کر وہیں پر قیام پزیر ہو گئے اور رفاہی کاموں کا اجرا کیا۔ جن میں بہت سے سکولز، چیرٹی سنٹرز شامل ہیں۔ اسرائیل کے حملوں سے شیعہ علاقوں کے دفاع کے لیے امل نامی مسلح تنظیم کی بنیاد رکھی۔ لبنان میں شیعوں کے متحد کرنے کے لیے المجلس الاسلامی الشیعی الاعلی کی بنیاد رکھی۔ 1978ء میں لیبیا کے سرکاری دورے میں اغوا کر لیے گئے اور ابھی ان کے زندہ یا فوت ہونے کا کچھ علم نہیں ہے۔[3]
موسی صدر | |
---|---|
(فارسی میں: موسى صدر) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 اپریل 1928 قم[1] |
وفات | 31 اگست 1978 (50 سال) |
تاريخ غائب | 31 اگست 1978[2] |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ تہران |
استاذ | آیت اللہ منتظری |
پیشہ | سیاست دان، الٰہیات دان، آخوند |
مادری زبان | فارسی |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی، عربی |
شعبۂ عمل | فلسفہ |
درستی - ترمیم ![]() |
حوالہ جاتترميم
- ↑ ربط : https://d-nb.info/gnd/11904207X — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ http://imamsadr.net/Publication/publication_info.php?ID=58
- ↑ پایگاه اطلاع رسانی امام موسی صدر> خانه