انقردیا (انگریزی: Anacardium) رومی زبان کا لفظ ہے۔ جس کے معنی ’’شبیہ قلب‘‘ کے ہیں۔ چونکہ بلا در صنوبری یعنی دِل کی شکل کا ہوتا ہے اور وہ اِس کی ترکیب میں داخل ہے، اِس لیے اِس کو انقردیا کہا گیا ہے۔ متاخرین کی بعض کتابوں میں انقرویا ’’واو‘‘ سے لکھا گیا ہے جو صحیح نہیں ہے۔اِس مرکب کا موجد بقراط ہے۔[1]

دیگر نام ترمیم

بلادر (بھلانواں) انگریزی (Marking Nuts)، لاطینی میں (Semicarpus Anacardium) خاندان۔ (Anaca.Radiacaea) عربی میں حب الفہم یا حب القلب ، فارسی میں بلادر، ہندی میں بھلانواں ،بنگالی میں بھیلایا بھیلوا، مرہٹی میں بیلبا، گجراتی میں بھلاماں ۔ سنسکرت میں بھلاتک انگریزی میں مارکنگ نٹ ٹیری اور رومی میں انقردیا کہتے ہیں۔

ماہیت ترمیم

انقردیا کا درخت عموماً بیس سے چالیس فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔اور خوبصورت بھی ہوتا ہے۔اس کے تنے کو گولائی چار سے چھ فٹ تک ہوتی ہے۔ اس درخت کی چھال کا رنگ سیاہی مائل نیلگوں دھوئیں کے رنگ کی طرح ہوتا ہے۔ اس کی لکڑی سفیدسرخی مائل یا سرخ ہوتی ہے۔ چھال ایک انچ کے قریب موٹی ہوتی ہے۔ ان کے اوپر کی طرف بہت سی رگیں عموماً بیس سے تیس دائیں بائیں انچ لمبے ہوتے ہیں۔جن کے درمیانی سرے آپس میں ملے ہوئے ہوتے ہیں۔ پتوں کی زیریں سطح پر روئیں ہوتے ہیں۔ رگیں زرد سے رنگ کی طرح ہوتی ہیں۔

پھول ترمیم

پھول دو تیں انچ لمبے اور سبزی مائل زرد ہوتے ہیں۔ نر اور مادہ پھولوں میں کچھ فرق ہوتا ہے۔پھل ایک انچ لمبا اور گولائی لیے ہوئے پون انچ چوڑا ہوتا ہے۔اس کا پھل پکنے پر میٹھا ہوتا ہے۔ پھل پرند کے دل کی شکل اور رنگ کالا ہوتا ہے۔

مقام پیدائش ترمیم

برصغیر کے اکثر علاقوں میں بھلاوے کے درخت پائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں یہ ستلج سے سکم جبکہ ہندوستان میں کوہ ہمالیہ کے دامن میں تین سے چار ہزار فٹ بلندی پر ہماچل ، یوپی، ڈیرہ دون سے آسام، بیہار سے ہزاری باغ ، بنگال اور مدھیہ پردیس میں پائے جاتے ہیں۔

مزاج ترمیم

عسل بلادر ، گرم خشک درجہ چہارم ،مغز بلادر گرم درجہ دوم خشک درجہ اول۔

افعال ترمیم

مقرح ،متورم مسخن کاسر ریاح ،مقوی اعصاب، مقوی ذہن و حافظ مجفف بواسیر ، جاذب سم الفار۔

مغز بلادر کے افعال ترمیم

مقوی باہ ،دافع امراض بلغمی ۔

انقردیا کی اقسام ترمیم

اِس کے دو نسخے ہیں : انقردیا کبیر اور انقردیا صغیر۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

[2][3][4][5][6]

  1. کتاب دستور المرکبات صفحہ38
  2. "دستور المرکبات ( اوّل) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 16 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  3. "دستور المرکبات ( دوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 28 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  4. "دستور المرکبات ( سوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 14 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  5. "دستور المرکبات ( چہارم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 22 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  6. کتاب دستور المرکبات

بیرونی روابط ترمیم