انور ظہیر جمالی
انور ظہیر جمالی پاکستان کے سابق24 ویں منصف اعظم ہیں جنھوں نے 10 ستمبر 2015ء کو منصف اعظم کا حلف اٹھایا۔ انور ظہیر31 دسمبر 1951ء کو حیدر آباد، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباء و اجداد کا تعلق بھارت کے شہر جے پور سے تھا۔ آپ کا گھرانہ ایک مذہبی گھرانا ہے، جس کا سلسلہ نسب قطب الدین احمد ہنسوی سے جا ملتا ہے۔ آپ کا شمار ان منصفین میں ہوتا ہے جنھوں نے پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ ایک سال 4 ماہ تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔ انھوں نے تجارت اور قانون میں بالتریب 1971 اور 1973 میں سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کیں۔ جسٹس انور ظہیر جمالی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بھی رہ چکے ہیں۔
انور ظہیر جمالی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
منصف اعظم پاکستان | |||||||
مدت منصب 10 ستمبر 2015 – 30 دسمبر 2016[1] | |||||||
نامزد کنندہ | وزارت قانون | ||||||
| |||||||
سینئر جسٹس عدالت عظمی پاکستان | |||||||
مدت منصب 17 اگست 2015 – 9 ستمبر 2015 | |||||||
| |||||||
منصف عدالت عظمی پاکستان | |||||||
آغاز منصب 3 اگست 2009 | |||||||
قائم مقام چیف الیکنش کمشنر پاکستان | |||||||
مدت منصب 3 جولائی 2014 – 4 دسمبر 2014 | |||||||
نامزد کنندہ | ممنون حسین | ||||||
| |||||||
منصف اعطم سندھ عدالت عالیہ | |||||||
مدت منصب 27 اگست 2008 – 2 اگست 2009 | |||||||
نامزد کنندہ | پرویز مشرف | ||||||
منصف سندھ عدالت عالیہ | |||||||
مدت منصب 31 مئی 1998 – 11 نومبر 2007 | |||||||
مدت منصب 27 اگست 2008 – 2 اگست 2009 | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 31 دسمبر 1951ء (73 سال) حیدرآباد |
||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ سندھ | ||||||
پیشہ | منصف | ||||||
درستی - ترمیم |
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "CJP Jamali hangs up his robe today"۔ nation.com.pk۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2016
- ↑ اخبار علی۔ "جسٹس سردار رضا کو سی ای او نامزد کر دیا گیا۔"۔ www.dawn.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014