ان چارٹڈ (ویڈیو گیم سیریز)

ان چارٹڈ (ویڈیو گیم سیریز)

ان چارٹڈ Uncharted کے معنی ناشناختہ، نامعلوم، بے نشان، مخفی اور گمنام کے ہیں، ان چارٹڈ سے مراد ایسی نامعلوم جگہ کے ہے، جِس کی نَقشے میں یا چارٹ میں نِشان دہی نہ کی گئی ہو۔ چارٹڈ گیم سیریز میں مرکزی کردار ناتھن ڈریک اور اس کے ساتھی دنیا کے مختف مقامات پر تاریخ کے اہم رازوں اور خزانوں کی تلاش کرتے ہیں۔

تعارف ترمیم

ان چارٹڈ ایک ایکشن ایڈونچر اور تیسرے شخص کی نظر سے کھیلا جانے والی (تھرڈ پرسن شوٹر) پلیٹ فارم ویڈیو گیم سیریز ہے، جسے ناٹی ڈاگز نامی گیم کمپنی نے تیار کیا اور سونی کمپیوٹر اینٹرٹینمنٹ نے اسے جاری کیا ہے۔ یہ گیم سیریز، جدید دور میں خزانہ کی تلاش میں سرگرداں ناتھن (نیٹ) ڈریک، اس کے سرپرست وکٹر سلیوان، ایک صحافی ایلینا فشر اور ان متعدد دیگر ساتھیوں کے متعلق ہے جو ان کے ساتھ مل کر دنیا بھر کا سفر جرجے مختلف تاریخی رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہیں۔

اس گیم سیریز میں اب تک شایع ہونے والے ویڈیو گیم میں ان چارٹڈ: (ڈریک کی قسمت)، ان چارٹڈ 2: (چوروں کے ساتھ) اور ان چارٹڈ 3: (ڈریک کا فریب) شامل ہیں۔

اس گیم سیریز میں ان چارٹڈ 2: (چوروں کے ساتھ) نے پلے اسٹیشن 3 پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ویڈیوگیم کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اور آج وہ پلے اسٹیشن 3 کا تیسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا گیم قراردیاگیا ہے۔[1] علاوہ ازیں ان چارٹڈ ٹو نے بہترین ویڈیو گیم کا برٹش اکیڈمی ایوارڈ بھی جیت چکا ہے۔[2]

ان چارٹڈ گیم کی سیریز کے علاوہ دستی گیم سونی پلے اسٹیشن ویٹا پر ان چارٹڈ کے دو مزید گیم ان چارٹڈ: سنہری کھائی اور ان چارٹڈ: قسمت کے لیے جنگ بھی شایع ہو چکے ہیں۔

سال 2014ء میں ان چارٹڈ سیریز کا چوتھا گیم پلے اسٹیشن 4 پر جاری ہونی کی اطلاع ہے۔ جبکہ اس سیریز کی موافقت پر ایک فلم بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس سیریز کی اپریل 2012 تک دنیا بھر میں 1 کروڑ 70 لاکھ کاپیاں فروخت ہوچلی ہیں۔[3]

پس منظر ترمیم

ان چارٹڈ گیم سیریز میں مرکزی کردار ناتھن ڈریک اور اس کے ساتھی دنیا کے مختف مقامات پر تاریخ کے اہم رازوں اور خزانوں کی تلاش میں گھومتے ہیں۔

ان چارٹڈ: (ڈریک کی قسمت) گیم میں ناتھن ڈریک ایمیزون کے جنگلات اور جنوبی امریکا کے ساحل پر ایک نامعلوم جزیرے کا سفر کرتا ہے،

ان چارٹڈ 2: (چوروں کے ساتھ) گیم میں خزانے کی تلاش انھیں تبت کے برف پوش پہاڑوں، استنبول کے ایک میوزیم، بورنیو کے جنگلات اور نیپال کے گنجان آباد شہر تک لے جاتی ہے۔

ان چارٹڈ 3: (ڈریک کا فریب) گیم کے پس منظر میں کئی مقامات آتے ہیں اس گیم کی کہانی لندن کی سڑکوں سے شروع ہو کر کولمبیا، فرانس کے قلعے، شام کے محل اور یمن کے ایک شہر سے ہوتی ہوئی ربع الخالی کے وسیع و عریض صحرا پر اختتام پاتی ہے۔

گیم کا انداز ترمیم

ان چارٹڈ سیریز گیم ایکشن اور ایڈونچر عناصر پر مشتمل ہیں جو سہہ البعادی (تھری ڈی) اور تیسرے شخص کی نظر سے کھیلا جانے والا (تھرڈ پرسن شوٹر) پلیٹ فارم گیم ہے۔ جس میں کھلاڑی مرکزی کردار ناتھن ڈریک کا کنٹرول سنبھالتا ہے۔ ناتھن ڈریک کا کردار گیم میں کئی افعال انجام دیتا ہے، مثلاً دوڑنا‘ اونچائی سے کودنا‘ دیواروں پر چڑھنا، چھجہ کو پکڑ کر لٹکنا اور سرکنا، رسی پر لٹکنا، سیڑھی یا رسی سے اوپر چڑھنا اترنا۔ ٹارزن کی طرح رسی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جھولتے ہوئے جانا۔ پانی میں تیرنا، لاتیں چلانا۔ گھونسے مارنا۔ گھٹنوں کے بل چلنا، دشمن سے بچنے کے لیے قریبی چیزوں کی آڑ میں چھپ جانا یا خاموشی اور عیاری سے چپ چاپ پیچھے سے وار کرناوغیرہ۔ ان افعال کے ذریعے ناتھن ڈرین بہت سے درپیش چیلنجوں کا سامنا کرتا ہے۔[4]

ہتھیاروں کی ایک وسیع اقسام بھی اس گیم میں موجود ہے، کھلاڑی کے پاس بنیادی ہتھیار صرف ایک پستول ہے۔ اس طرح وہ رائفل یا شاٹ گن اور راکٹ لانچر کو بھی بطور ثانوی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ ساتھ ساتھ دستی بم کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ ثانوی ہتھیار اور ان کے کارتوس وہ اپنے دشمنوں کو مار کر ان سے حاصل کر سکتا ہے یا پھر ان کے مختلف ٹھکانوں پر ارد گرد بکھرے پاسکتا ہے۔

مرکزی کردار ترمیم

ناتھن ڈریک ترمیم

 
ناتھن ڈریک (ان چارٹڈ گیم کا مرکزی ہیرو)

ناتھن "نیٹ" ڈریک ان چارٹڈ گیم سیریز کا مرکزی کردار ہے۔ ڈریک ایک پیشہ ور کھوجی ہے جو خزانہ اور کمشدہ نوادرات تلاش کرنے کا کام کرتا ہے، مگر اس کا ماضی داغ دار ہے، وہ بدنام اور مشکوک افراد کے ساتھ غیر قانونی سامان کی تجارت کرتا رہا ہے۔ ڈریک ایک انتہائی ذہین کردار ہے، اس نے از خود تاریخ اور مختلف زبانوں کو سیکھا ہے اور وہ مبینہ طور پر خود کو سر فرانسس ڈریک (وہ پہلا انگریز جس نے دنیا کے گرد بحری سفر کیا) کی نسل سے سمجھتا ہے۔

ناتھن ڈریک 1982 میں پیدا ہوا، ابھی وہ پانچ سال کا تھا کہ اس کی والدہ کسی وجہ خودکشی کرلیتی ہے اور ناتھن کا باہ اسے سینٹ فرانسس تیم خانے میں داخل کردیتا ہے۔ فرانسس ڈریک کی اولاد ہونے کے ناطے اس مہماتی سفر کا شوق پیدا ہوا اور اس نے قدیم مہمات کے بارے میں پڑھنا شرود کیا۔ پبدرہ سال کی عمر میں وہ کولمبیا کے ایک میوزیم میں فرانسس ڈریک کی انگوٹھی اور اصطرلاب کو چرانے کی غرض سے پہنچتا ہے مگر وہاں پہلے ہی سے کیتھرائن مارلوو نامی ایک عورت، پیشہ ور چور وکٹر سلیوان کو ان نوادرات کی چوری کے لیے اجرت پر رکھتی ہے۔ وکٹر میوزیم کے سیلف کی جعلی چابی بنواتا ہے جو ڈریک چرالیتا ہے۔ جب وہ میوزیم پہنچتا ہے تو مارلوو کے آدمی اسے پکڑ لیتے ہیں مالروو ڈریک کو جان سے مارنے کا حکم دیتی ہے مگر ڈریک وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔ وکٹر سلیوان ڈریک کی مہارت اور صلاحیت متاثر ہوکر اس کے ساتھ مل جاتا ہے۔ ایک استاد اور سرپرست کے طور پر وہ ڈریک کو بہت کچھ سکھاتا ہے۔ ڈریک سلیوان کے ساتھ مل کر پیشہ ور چور اور کھوجی کا کام کرنے لگتا ہے۔

گیم میں اس کی ملاقات ایک صحافی ایلینا فشر سے ہوتی ہے، ڈریک اسے پسند کرتا ہے اور سیریز کے تیسرے گیم میں ان کی شادی ہوجاتی ہے۔

پہلے دو گیم میں، ڈریک ایک قدیم اساطیری خزانہ کو کھوجنے کی کوشش کرتا ہے، ان چارٹڈ: (ڈریک کی قسمت) گیم میں وہ فرانسس ڈریک کی ڈائری کے ذریعے جنوبی امریکا کی دیومالائی کہانیوں میں موجود شہر ایل ڈوراڈو کو تلاش کرتا ہے۔ سونے سے مالامال اس گمشدہ شہر کو صدیوں تک یورپی لوگ کھوجتے رہے۔ ڈریک کو ایل ڈوراڈو جنوبی امریکا کے قریب بحر الکاہل میں ایک چھوٹے سے جزیرے پرملتا ہے۔ ڈریک اور اس کا ساتھی وکٹر سلیوان پر یہ انکشاف ہوتا ہے کہ ایل ڈوراڈو اصل میں ایک بڑا سونے کی مورتی ہے اور جو اسے چوری کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ اس کے عتاب کا شکار ہوجاتا ہے۔ ڈریک اسے کھوجنے والے قزاقوں کو روکنے کی کوشش کرتا ہے جن کی قیادت گیبرئیل رومن اور آٹوق نیوارو کر رہے ہوتے ہیں، جو اس مورتی کی طاقت سے دیگر لوگوں کو زومبی بناکر انھیں ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔

ان چارٹڈ 2: (چوروں کے ساتھ) میں، ڈریک ایک عجائب گھر سے ایک تیل کے چراغ چوری کرنے کا کام لیتا ہے۔ جو مارکو پولو کے گمشدہ بیڑے کو کھوجنے کی طرف ایک اشارہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کام میں اس کا ساتھ دینے والا فرد اس سے غداری کرجاتا ہے۔ ڈریک جان لیتا ہے کہ یہ بیڑا شمبھالہ کے محل وقوع اور پراسرار چنتمانی پتھر کی دریافت سے جُڑا ہے۔ اور نیپال پر غاضبانہ طور پر قابض ایک جنگی مجرم زوران لازارویک اپنے مقصد کے لیے اس کی تلاش میں ہے۔ ڈریک نیپال کی ایک خانقاہ میں شمبھالہ کا دروازہ ڈھونڈ نکالتا ہے، جہاں اس کے پیچھے لازارویک پہنچ جاتا ہے تاکہ شجرِ حیات کا ایک حصہ استعمال کرسکے، لیکن ڈریک اور شمبھالہ کے محافظ مل کر اسے ہلاک کردیتے ہیں۔

اپنی تیسری مہم ان چارٹڈ 3: (ڈریک کا فریب) میں ڈریک پر انکشاف ہوتا ہے کہ ٹی ای لارنس (کرنل تھامس لارنس) نے اپنی کتاب میں سر فرانسس ڈریک کے ایک خفیہ سفر کا ذکر کیا ہے جو انھوں نے ملکہ ایلزبیتھ اول کے کہنے پر عرب کے صحرا ربع الخالی میں ایک گمشدہ شہر عبر یا وابر کو ڈھونڈنے کے لیے کیا تھا۔ ڈریک سر فرانسس ڈریک کی ایک انگوٹھی پر لکھے شیفر کوڈ کی مدد سے ایک خفیہ شہر کو کھوجنے کی کوشش کرتا ہے۔ ڈریک کی تلاش اسے عرب لے جاتی ہے، یہاں اس کی ملاقات بدو قبیلہ کے سرغنہ سلیم سے ہوتی ہے جو بتاتا ہے کہ وابر شہر ہزاروں برس قبل تباہ ہوا تھا۔ اور حضرت سلیمان علیہ السلام نے پیتل کے مرتبانوں میں سرکش جنّات کو قید کرکے اس شہر کے وسط میں دفن کیا تھا۔ لیکن ذریک کی دریافت کی مدد سے کچھ شرپسند عناصر پہلے ہی اس شہر میں ان مرتبانوں کی کھوج میں پہنچ جاتے ہیں،ڈریک ان کی کوششوں کو ناکام بنادیتا ہے اور یہ شہر صحرا کی ریت میں دفن ہوجاتا ہے۔

ایلینا فشر ترمیم

 
ایلینا فشر (ان چارٹڈ گیم کی ہیروئن)

ایلینا فشر اس گیم سیریز کا مرکزی مونث کردار ہے۔ ایلینا کا تعلق فلوریڈا شہر سے ہے۔ پیشہ کے لحاظ سے ایلینا فشر ایک امریکی صحافی اور ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت ہے۔ اس نے یلینا ٹی وی پر ایک ریالٹی شو میں حصہ لینے سے شہرت حاصل کی اور وہ بالآخر ترقی کرکے خواد کے ایک پروگرم کی میزبانی شروع کردی۔ اس کا پروگرام تاریخی راز اور آثارقدیمہ کی دریافت کے موضوع پر تھا۔ .وہ خود اپنا نام بنانے کے لیے مختلف دستاویزی فلمیں بنانے اور انھیں نیوز چینل پر نشر کروانے کا کام کرتی ہے۔ وہ گیم میں وہ ایک خوبصورت، پرکشش اور بہادر کیمرامین کے طور نظر آتی ہے۔

پہلے گیم ان چارٹڈ: (ڈریک کی قسمت) میں اس کی ملاقات پہلی مرتبہ ڈریک سے ہوتی ہے وہ ڈریک کی ایک دریافت پر دستاویزی فلم بنا رہی ہوتی ہے جس میں ناتھن ڈریک صدیوں پہلے پانامہ کے سمندر میں دفن سر فرانسس ڈریک کے تابوت کو کھوج نکالتا ہے۔ لیکن چند شر پسند قزاق ان پر حملہ کردیتے ہیں۔ جو فرانسس ڈریک کی ڈائری ہتھیانا چاہتے ہیں جو ممکنہ طور پر جنوبی امریکا کے گمشدہ سونے کے شہر ایل ڈوراڈو کی تلاش میں مددکرسکتی ہے۔ ڈریک اور ایلینا سلیوان کی مدد سے بچ نکلتے ہیں۔ وہ ایلینا کو ایک محفوظ مقام پر چھوڑ جاتے ہیں۔ لیکن ایلینا اپنی دستاویزی فلم مکمل کرنے کے لیے ان کا پیچھاکرتی ہے۔ گیم میں وہ مختلف مقامات پر ڈریک کی مدد کرتی ہے اور آخر تک اس کا ساتھ دیتی ہے۔ ان چارٹڈ 2: (چوروں کے ساتھ) میں ایلینا ترقی پاکر ایک صحافی بن جاتی ہے جو دنیا بھر میں خانہ جنگی کی صورت حال والے خطوں کی رپوٹنگ کرتی ہے، ڈریک سے اس کی دوبارہ ملاقات نیپال میں ہوتی ہے جہاں ڈریک کی مہم میں مدد کرتی ہے ان چارٹڈ 3: (ڈریک کا فریب) میں ایلینا خبر ایجنسی کی ایک بین الاقوامی نامہ نگار بن چکی ہوتی ہے۔ اور یمن میں تعینات ہوتی ہے۔ اس بار بھی وہ ڈریک کی مدد کرتی ہے اور ڈریک اس اس کے درمیان محبت پروان چڑھتی ہے، آخر کا گیم کے اختتام پر ڈریک سے اس کی شادی ہوجاتی ہے۔

وکٹر سلیوان ترمیم

 
وکٹر سلیوان (ان چارٹڈ گیم کا تیسرا مرکزی کردار)

وکٹر " سلی" سلیوان، نوجوانی میں امریکا کی بحریہ میں ملازم تھا اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد ایک پیشہ چور بن گیا جو لوگوں کے لیے قیمتی اشیاء اور نوادرات چوری کرتا تھا، اس دوران کیتھرئن مارلوو نامی ایک عورت نے اسے کولمبیا میوزیم سے سرفرانسس ڈریک کی انگوٹھی اور اصطرلاب چرانے کا کام دیا مگر اس کا ٹکراو ایک پندرہ سالہ لڑکے ناتھن ڈریک سے ہوتا ہے وہ اس انگوٹھی کو چرانا چاہتا ہے۔ لیکن کیتھرین مارلوو اس لڑکے کو جان سے مارنا چاہتی ہے۔ سلیوان اس لڑکے ڈریک کو بچانے کے بعد، اس کی دیکھ بھال اور اسے سکھانے کرنے کی پیشکش کرتا ہے، سلیوان اور ڈریک کے درمیان ایک دہائیوں طویل دوستی کا آغاز ہوتا ہے۔ یوں ناتھن ڈریک اور وکٹر سلیوان ایک دوسرے کے قریبی بن جاتے ہیں۔ سلیوان، ڈریک کو ایک بیٹے کی طرح محبت کرتا ہے اور ڈریک سلیوان کو ایک باپ کی طرح مانتا ہے۔ ان چارٹڈ: (ڈریک کی قسمت)، ان چارٹڈ 2: (چوروں کے ساتھ) اور ان چارٹڈ 3: (ڈریک کا فریب) میں سلیوان ڈریک کی قدم قدم پر مدد کرتا ہے ۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "سب سے زیادہ اور سب سے کم اسکور والے گیم"۔ میٹا کرِٹک۔ ہفتہ 9 نومبر 2012ء 
  2. "ان چارٹڈ ٹو نے بہترین ویڈیو گیم کا برٹش اکیڈمی ایوارڈ جیت لیا"۔ دنیا نیوز۔ ہفتہ 20 مارچ 2010ء 
  3. "ان چارٹڈ سیریز کی 1 کروڑ 70 لاکھ کاپیاں فروخت"۔ ویڈیو گیم 247۔ 24 اپریل 2012ء 
  4. "ان چارٹڈ ڈریک کی قسمت"۔ ون اپ۔ 14 نومبر 2007ء 

روابط ترمیم

—محمد ذیشان خان 23:30, 23 نومبر 2013 (م ع و)