اولیکساندر اوسیک
اولیکساندر اوسیک (یوکرینی: Олекса́ндр Олекса́ндрович У́сик) یوکرین کے ایک پیشہ ور مکے باز ہیں۔ وہ عالمی مکے بازی ادارہ کا کروزرویٹ خطاب ستمبر 2016ء سے حاصل کر چکے ہیں۔ وہ حسب ذیل مقابلے جیت چکے ہیں : 2008ء یورپی نوواردین کی مکے بازی چیمپیئن شپ مقابلے کم تر بھاری وزن، 2011ء عالمی نوواردین کی مکے بازی چیمپیئن شپ مقابلے بھاری وزن کے زمرے میں اور اس کے ساتھ ساتھ 2012ء لندن اولمپک کھیل بھاری وزن تقسیم میں سونے کا تمغا حاصل کر چکے ہیں۔ وہ ساؤتھ پاؤ میں مہارت رکھتے ہیں۔ اوسیک 10-0 کا پیشہ ور ریکارڈ رکھتے ہیں اور90% حریفوں کو پست کرنے کا دعوٰی کرتے ہیں۔
اولیکساندر اوسیک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 جنوری 1987ء (37 سال) سمفروپول |
شہریت | یوکرائن |
قد | 191 سنٹی میٹر |
وزن | 91 کلو گرام |
پیشہ ورانہ زبان | یوکرینی زبان ، روسی |
کھیل | مکے بازی |
کھیل کا ملک | یوکرائن |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیماوسیک سِمفروپول، کریمیائی اوبلاست میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پندرہ سال کی عمر تک ایسوسی ایشن فٹ بال کھیل رہے تھے اور ایس سی تاوریا سمفروپول میں تربیت پائے جو اولمپک ریزرو کا خاص اسکول ہے (کلب کی فٹ بال اکیڈمی)۔ 2002ء میں اوسیک مکے بازی کی جانب مائل ہوئے۔ وہ لویو اسٹیٹ یونیورسٹی آف فیزیکل کلچر سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔
بطور نووارد کام
ترمیمیورپی نوواردین کی مکے بازی چیمپیئن شپ مقابلوں میں اہنے پہلے تین مقابلوں میں کم معروف حریفوں کے خلاف فاتح رہے، تاہم وہ روسی مکے باز ماتویئی کوروبوو کے آگے ٹک نہیں سکے۔
اس کے بعد وہ کم بھاری وزن زمرے کا رخ کیے اور بعد اسٹراڈیا کپ 2008ء میں جیتے۔
فروری 2008ء میں وہ ایک اور وزن کے زمرے میں بڑھے اور روسیتو دیگلی ابروزی میں اپنی اولمپک صلاحیت ثابت کرنے کے لیے بھیجے گئے جہاں انھوں نے یورپی چیمپئن دینیس پوئیتسکا کو ہرایا۔ انھوں عالمی خطاب کے حامل آذری ایلچین علی زادہ اور ڈینی پرائس کو پرایا۔ [1]
بیجنگ وہ آسانی عالمی شہرت یافتہ یوشان نیجیاتی (23:4) کو ہرا چکے ہیں۔ مگر عالمی چیمپئن کلیمینت رسو سے بھڑے تو ہار گئے (4:7)۔
وہ نیچے کھسک کر کم وزن زمرے میں آ گئے اوریورپی چیمپئن شپ 2008ء جیتے، مگر بعد میں پھر سے اوپر آئے۔
وہ 2011ء عالمی نوواردین کی مکے بازی چیمپیئن شپ (بھاری وزن) میں وہ آرتور بیتیربیئیو اور تیمور محمدوو کو شکست دے کر بھاری وزن خطاب جیتے اور اولمپکس کے لیے اہل قرار پائے۔
وہ 2012ء کے گرمائی اولمپکس کی مکے بازی میں اوسیک نے ایک سونے کا تمغا جیتا، جس کے لیے اس نے آرتور بیتیربیئیو، ترویل پولیو اور اطالیہ کے کلیمینت رسو کو ہرایا، جس میں سے آخراللذکر کو تیسرے دور میں 6-3 سے ہرایا۔ [2]
پیشہ ور کام
ترمیمابتدائی دور
ترمیماوسیک اشتہارات کے فروغ کے لیے دیر سے آئے اور 2013ء میں 26 سال کی عمر میں کلیچکو برادرس کے کے ٹو پروموشنز کا حصہ بنے، جس کے دوران میں وہ کروزر ویٹ تقسیم کا حصہ بنے۔ [3]
9 نومبر، 2013ء کو اوسیک نے اپنی پیشہ ور پہل درج کی جس میں انھوں نے میکسیکو کے مکے باز فیلیپ رومیرو کو پانچویں ناک آؤٹ دور میں ہرایا۔ اس کے اگلے ہی مہینے وہ ایپیفانو میندوزا کو چار دوروں میں چت کر گئے۔ اپنی تیسری پیشہ ور لڑائی اپریل 2014ء میں ہوئی، جس میں اوسیک جرمنی میں کلیچکو-لیپائی کے انڈرکارڈ کے طور کونیک پیلسینیر ایرینا میں بین نسافوعا کو تیسرے ناک آؤٹ دور میں ہرا دیے۔ [4] اس کے ایک مہنیے بعد اوسیک اپنے گھر لوٹے اور سیزار ڈیوڈ کرینز کو تیسرے اور چوتھے دور میں چِت کر گئے۔
موقف میں بہتری
ترمیماوسیک نے اپنا پہلا خطاب 4 اکتوبر 2014ء میں حاصل کیا جب اس نے جنوبی افریقی مکے باز ڈینیئل بروئر کو ساتویں تکنیکی دور میں شکست دے کر عبوری اے آئی بی اے کا بین براعظم کروزرویٹ خطاب جیتا۔ [5] اوسیک نے اس خطاب کا دو مہینے بعد دفاع کیا جب وہ 35 سالہ ڈینی وینٹر کو نوویں دور میں ہرا پایا۔ [6] اوسیک سبھی تین ججوں کے اسکور کارڈ کے حساب سے آگے تھا جب کھیل کا اختتام ہوا۔ اوسیک نے ایک اور دفاع روسی کروزویٹ چیمپئن آندرے کنیازیو (11-1, 6 ناک آؤٹ) کے ذریعے کیف میں کیا۔ سات ایک یک طرقہ دوروں کے بعد میں ریفری میکی وان نے آٹھویں دور میں لڑائی رکوادی کیونکہ کنیازیو کافی مار کھا چکا رتھا۔اس جیت سے اوسیک کو اس وقت کے چیمپیئن مارکو ہک سے لڑائی کے موقع کی راہ ہموار ہوئی۔
اگست 2015ء میں اوسیک نے جنوبی افریقی کم تر بھاری وزن چیمپئن جانی مولر کو تیسرے تکنیکی دور کے ناک آؤٹ سے اسپورٹس پیالس، کیف میں ہرا دیا۔ اس میں اوسیک نے گال پر مکا مارکر لڑائی کو اپنے قابو میں کیا۔ اوسیک نے میولر کو دو مرتبہ تیسرے دور میں ہرا دیا۔ حالانکہ مولر نے احتجاج کیا، تاہم ریفری نے لڑائی کے دور سے ایک سیکینڈ پہلے ختم قرار دیا تھا۔ [7]
اوسیک نے چوتھا اور فیصلہ کن دفاع نامعلوم کیوبائی مکے باز پیڈرو روڈریگیز کے خلاف کھیلا۔ یہ مقابلہ طے سدہ 12 دور کی لڑائی 12 دسمبر کو اسپورٹس پیالیس میں کھییلا جانا تھا۔ اوسیک نے اس لڑائی کو نوویں سیدھے ناک آؤٹ دور میں ختم کیا، حالانکہ روڈریگیز چھٹے دور سے ہی لڑکھڑا رہے تھے اور پیٹے جا رہے تھے۔ اس جیت سے اوسیک عالمی سطح پر نمبر ایک پوزیشن پر آئے اور 2016ء میں اس خطاب کے لیے لڑیں گے۔ [8]
عالمی کروزویٹ چیمپئن
ترمیماوسیک بمقابلہ گلوتسکی
ترمیمجون 2016ء میں یہ اعلان کیا گیا کہ اوسیک غیر شکست خوردہ پولش مکے کرزیزتوف باز گلوواتسکی سے عالمی خطاب کے لیے لڑیں گے۔ یہ مقابلہ کو ایرگو ایرینا، گدانسک، پولینڈ میں ہوا۔ [9][10][11] اس رات اوسیک نے گلووتسکی کے پوائنٹ سے زیادہ اسکور کھڑا کیا جب 119-109 117-111 117-111 اوسیک کے حق میں گئے۔ اوسیک اس مقابلے میں گال پر مکے، گلوتسکی کی آنکھ زخمی ہوئی، اوسیک کے ہاتھ اور پاؤں کی رواں ی نے زبردست کام کیا۔ [12]
- نقاطی فہرست کی مَد
پیشہ ور مکے بازی کے ریکارڈ
ترمیم10 لڑائیاں ، 10 جیت (9 ناک آؤٹ)، 0 ہار (0 ناک آؤٹ)[13] | ||||||||
شمار | نتیجہ | ریکارڈ | حریف | نوعیت | دور، وقت | تاریخ | مقام | نوٹس |
10 | جیت | 10–0 | کرزیزتوف باز گلوواتسکی | یو ڈی | 12 | 17 ستمبر 2016ء | ایرگو ایرینا، گدانسک | فاتح عالمی مکے بازی ادارے کے کے کروزرویٹ خطاب |
9 | جیت | 9–0 | پیڈرو روڈریگیز | ٹی کے او | 7 (12)، 1:57 | 12 دسمبر 2015 | اسپورٹس پیالیس، کیف | برقرار رکھا ڈبلیو بی او بین براعظم کروزرویٹ خطاب |
8 | جیت | 8–0 | جانی مولر | ٹی کے او | 3 (12)، 2:59 | 29 اگست 2015 | اسپورٹس پیالیس، کیف | برقرار رکھا ڈبلیو بی او بین براعظم کروزرویٹ خطاب |
7 | جیت | 7–0 | آندرے کنیازیو | ٹی کے او | 8 (10)، 2:24 | 18 اپریل 2015 | اسپورٹس پیالیس، کیف | برقرار رکھا ڈبلیو بی او بین براعظم کروزرویٹ خطاب |
6 | جیت | 6–0 | ڈینی وینٹر | ٹی کے او | 9 (10)، 2:29 | 13 Dec 2014 | اسپورٹس پیالیس، کیف | برقرار رکھا ڈبلیو بی او بین براعظم کروزرویٹ خطاب |
5 | جیت | 5–0 | ڈانئیل بروویر | ٹی کے او | 7 (12)، 2:55 | 04 اکتوبر 2014 | ارینا لویو، لویو | فتح کیا عمومی ڈبلیو بی او بین براعظم کروزرویٹ خطاب |
4 | جیت | 4–0 | سیزار ڈیوڈ کرینز | کے او | 4 (8)، 2:19 | 31 مئی 2014 | اسپورٹس پیالیس، اوڈیسا | |
3 | جیت | 3–0 | بین نسافوعا | کے او | 3 (8)، 1:43 | 26 اپریل 2014 | کونیگ پیلسینیر ارینا، اوبیرہاؤسین | |
2 | جیت | 2–0 | ایپیفانیو میندوزا | ٹی کے او | 4 (6)، 2:10 | 07 دسمبر 2013 | ٹی ای سی ٹرمنل آئس ارینا، بروواری | |
1 | جیت | 1–0 | فیلیپے رومیرو | ٹی کے او | 5 (6)، 1:36 | 11 ستمبر 2013 | اسپورٹس پیالیس، کیف | پیشہ ورانہ پہل |
شخصی زندگی
ترمیماوسیک کی اہلیہ کا نام کیٹرینا ہے اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں (2009ء، 2013ء اور 2015ء میں پیدا ہوئے)۔[14]
روس کے کریمیا پر قبضے کے تقریبًا ایک مہینے کے بعد اوسیک نے 28 اپریل 2014ء کو اعلان کیا کہ وہ اپنی یوکرینی شہریت کو روسی شہریت سے نہیں بدلے گا اور وہ کریمیا کو یوکرین کا حصہ تصور کرتا ہے۔ [15]
2016ء میں ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ کریمیا میں داخل ہو سکتے ہیں، اس نے کہا کہ وہ اپنے ہر مقابلے کے بعد کریمیا جا سکتا ہے ؛ اور یہ کہ وہ سیاست پر گفتگو نہیں کرنا چاہتا کیونکہ لوگ لفظوں کو سیاق و سباق سے ہٹاکر دیکھتے ہیں اور روس میں اس کے کئی مداح ہیں۔ وہ لوگوں کو تقسیم نہیں کرتا "ہماری قومیں اسی طرح سلاو ہیں جس طرح کہ ہم ہیں۔ [16]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "وزن کے زمرے میں تمغا گیرندے"۔ اے آئی بی اے۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 16، 2008ء
- ↑ "سونا یوکرینی بھاری وزن کو رقص کا موقع فراہم کرتا ہے"۔ واشنگٹن پوسٹ۔ 10 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 12، 2012ء
- ↑ ایوان ایوانوو (ستمبر 25،2013)۔ "اولیکساندر اوسیک، اولمپک سونے کا تمغا رکھنے والا پروموشنز مقابلوں میں 9 نومبر سے حصہ بن رہا ہے۔"۔ ایسٹ سائڈ باکسنگ۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2016
- ↑ "جرمنی میں اوسیک بمقابلہ نسافوعا"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 26، 2016
- ↑ "اولیکساندر اوسیک ڈینیئل بروئر کو ساتویں دور میں روکتا ہے- باکسنگ نیوز" (بزبان انگریزی)۔ 2014-10-04۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2016
- ↑ "Oleksandr Usyk vs. Danie Venter on دسمبر 13th in Kiev, Ukraine – Boxing News" (بزبان انگریزی)۔ 2014-12-04۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2016
- ↑ "اولیکساندر اوسیک جانی مولر کو روکتا ہے - باکسنگ نیوز News" (بزبان انگریزی)۔ 2015-08-29۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2016
- ↑ "اولیکساندر اوسیک پیڈرو روڈریگیز کو تباہ کرتا ہے۔ باکسنگ نیوز" (بزبان انگریزی)۔ 2015-12-13۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2016
- ↑ "اوسیک بمقابلہ گلوتسکی ستمبر 17 - باکسنگ نیوز" (بزبان انگریزی)۔ 2016-06-22۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2016
- ↑ "گلوتسکی کو اوسیک سے لڑنے کے لیے کہا گیا ہے"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2016
- ↑ "Glowacki and Usyk reach agreement, avoid bid"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2016
- ↑ "کرزیزتوف کو ہراکر اوسیک عالمی خطاب لے چکے ہیں"۔ Sky Sports۔ ستمبر 18، 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 28، 2016
- ↑ پیشہ ورانہ مکے بازی سجل برائے اولیکساندر اوسیک مآخذ باکس ریکس
- ↑ (یوکرینی میں) اولیکساندر کی اہلیہ ایک لڑکے کو جنم دے چکی ہے، تیلیویزینیا سلوژبا نووائن (8 فروری 2013)
- ↑ (یوکرینی میں) اوسیک: "میں یوکرینی ہوں اور کریمیا یوکرین کا ہے" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ champion.com.ua (Error: unknown archive URL)، یوکرایینسکا پراودا چیمپئن (28 اپریل 2014ء)
- ↑ "Усик: "Я не разделяю народы Украины и России، ибо мы славяне""۔ Xsport.ua (بزبان روسی)۔ 1 اپریل 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اپریل 2016