شریپتی پنڈترادھیول بالسوبرامنیم (تیلگو: శ్రీపతి పండితారాధ్యుల బాలసుబ్రహ్మణ్యం ؛ انگریزی: S. P. Balasubrahmanyam؛ 4 جون 1946 – 25 ستمبر 2020) ایک بھارتی پلے بیک سنگر، اداکار، موسیقار، گلوکار اور فلم پروڈیوسر تھے۔۔ انھیں کبھی کبھی ایس پی بی یا ایس پی بالو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انھوں نے چھ بار بہترین پلے بیک سنگر کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ اور آندھرا پردیش حکومت کی طرف سے 25 بار تیلگو سنیما میں نندی ایوارڈ بھی جیتا۔

ایس پی بالا سبرامنیم
(تیلگو میں: ఎస్. పి. బాలసుబ్రహ్మణ్యం ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 4 جون 1946ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیلور ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 ستمبر 2020ء (74 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنئی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات کووڈ-19 [2]،  بندش قلب [2]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن نیلور ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
نوع فلمی ،  ہندوستانی کلاسیکی موسیقی   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقی صوت   ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ پس پردہ گلوکار ،  گلو کار ،  نغمہ ساز ،  اداکار ،  فلم ساز ،  ریکارڈنگ آرٹسٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تیلگو ،  تمل ،  کنڑ زبان ،  ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 پدم وبھوشن   (2021)[3]
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (1990)
نندی اعزازات  
 فنون میں پدم شری  
قومی فلم اعزاز برائے بہترین مرد پس پردہ گلوکار
 پدم بھوشن    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[4]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انھوں نے ہندی، تلگو، ملیالم اور تمل سمیت تقریباً 16 زبانوں میں 40 ہزار کے قریب نغموں کو آواز دی[5]. ایس پی بالا نے اپنے 55 سالہ کیریئر میں 40 ہزار سے زائد نغمے گائے جس پر انھیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی ملا، اُن کے رومانوی گیتوں نے کافی مقبولیت حاصل کی اور زبان زد عام تھے۔ ’ساگر سے گھیرا ہے پیار‘، دل دیوانہ بن سجناں کے، ہم بنے تم بنے ایک دوجے کے لیے اور ’آکے تیری بانہوں میں‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔[6]

ایس پی بالا سبرامنیم کی پیدائش نلور کے تلگو خاندان میں ہوئی تھی اور ان کے والد ایس پی سمبامورتی آرٹسٹ تھے۔ ایس پی بالاسبرمنیم کے نام سب سے زیادہ فلمی گانوں میں آواز دینے پر گنیز بکل آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ ایس پی بالا کو پدم شری (2001) اور پدم بھوشن (2011) سے بھی نوازا گیا تھا۔ انھیں ایس پی بی اور بالو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

گلوکارہ ایس پی بالاسبرمنیم  کو سلمان خان کی آواز کہا جاتا تھا،  واضح رہے کہ  انھوں نے سلمان خان کی کئی مشہور فلموں  مثلا! ’میں نے پیار کیا‘، 'ہم آپ ہیں کون'، 'ساجن'، 'لَو'،  'پتھر کے پھول'،  'انداز اپنا اپنا'،   'سنگدل صنم'،   'جاگرُتی'،   'دل تیرا عاشق'، جیسی فلموں میں  گلوکاری کرنے والے ایس پی بالا ایک زمانے میں سلمان خان کی آواز بن گئے تھے۔ بالی ووڈ کے لیے انھوں نے ’میں نے پیار کیا‘، 'ہم آپ ہیں کون'، 'اندھا قانون'، 'ساجن'، '100 ڈیز'، 'چنئی ایکسپریس' اور 'انگار' جیسی فلموں میں اپنی آواز دی۔[5]

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کا 25 ستمبر کے روز 74 سال  کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ کورونا انفیکشن میں بھی مبتلا تھے۔

اعزازات

ترمیم

پانچ دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کرنے والے ایس پی بالا سبرامنیم کو بھارتی حکومت نے پدم بھوشن اور پدم شری سے بھی نوازا۔ اس کے علاوہ وہ چھ بار قومی ایوارڈز کے حقدار بھی ٹھہرے۔

ایس پی بالا سبرامنیم نے ہندی، تامل، تیلگو‘ کانڈا اور ملیالم سمیت دیگر 16زبانوں کے کم و بیش 40 ہزار گیت گا کر گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بھی بنائی۔

ایس پی بالا سبرامنیم کا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے 12 گھنٹوں میں 21 کنڑ زبان کے گیت بھی ریکارڈ کرائے۔ [7]

ایس پی بالا سبرامنیم کے مقبول ہندی گیت

ترمیم
نغمہ/گانا ساتھی گلوکار موسیقی ہدایتکار گیت کار فلم / میوزک البم سال
تیرے میرے بیچ میں کیسا ہے یہ بندھن لتا منگیشکر لکشمی کانت پیارے لال آنند بخشی ایک دوجے کے لیے 1981
ہم تم دونوں جب مل جائیں
ہم بنے تم بنے ایک دوجے کے لیے
تیرے میرے بیچ میں کیسا ہے یہ بندھن -سولو-
میرے جیون ساتھی پیار کیے جا انورادھا پدوال
جوانی شرارت  کرے، اُڑے آنچل آشا بھوسلے آرڈی برمن ندا فاضلی منگل سوترا 1981
ہم تم سے پیار نہ کرتے تو تم کیا کرتے آشا بھوسلے لکشمی کانت پیارے لال   آنند بخشی ایک ہی بھول 1981
ماں تو مجھ سے پیار نہ کر -سولو- لکشمی کانت پیارے لال   میں انتقام لوں گا 1982
دیوانہ دیوانہ، انجانہ افسانہ -سولو- بپی لہری تیری بانہوں میں 1984
دھرتی اپنی ماں لتا منگیشکر بپی لہری اندیوار کامیاب 1984
او ملن موجوں کا آشا بھوسلے بپی لہری اندیوار تحفہ 1984
یہ کیا ہوا، کیا ہو آشا بھوسلے بپی لہری اندیوار نیا قدم 1984
رام ہو کیا تم پتھر کو چھو کر پون جس نے کیا
پھول جہاں وہاں بہار
سچ میرے یار ہے، بس وہی پیار ہے -سولو- آر ڈی برمن جاوید اختر ساگر 1985
تیرے نینوں نے بان چلائے -سولو- راجیش روشن   اندیوار انوبھو 1986
دیکھیے یہ سنسار ہے -سولو- لکشمی کانت پیارے لال آنند بخشی سنسار 1987
بڈھا ہو گیا گھوڑا
مجھے بانہوں میں بھر کے دیکھ لے انورادھا پدوال الیا راجا فاروق قیصر، گلشن باورا مہادیو 1987
او ساجن بیت نہ جائے ساون آشا بھوسلے آر ڈی برمن اندیوار مردوں والی بات 1988
آجا شام ہونے آئی، موسم نے لی انگڑائی لتا منگیشکر رام لکشمن دیو کوہلی میں نے پیار کیا 1989
آتے جاتے ہنستے گاتے، سوچا تھا میں نے من میں
دل دیوانہ، بن سجنا کے، مانے ناں اسد بھوپالی
دل دے کے دردِ محبت لیا ہے
کبوتر جا، جا، جا
تم لڑکی ہو، میں لڑکا ہوں لتا منگیشکر، شلیندر سنگھ
میرے رنگ میں رنگنے والی -سولو-
دل دیوانہ، بن سجنا کے، مانے ناں -سولو-
انتاکشری ۔۔۔
تیری آنکھوں میں آنسو ہیں، میں تیرا کھوالا -سولو- آنند ملند سمیر رکھوالا 1989
آئی ایم کرشنن ائیر ایم اے، آئی ایم ناریل پانی والا -سولو- کشمی کانت پیارے لال آنند بخشی اگنی پتھ 1990
کس کو تھا پتہ، کس کو تھی خبر الگا یاگنک
میں نے تجھے خط لکھا او ساجنا لتا منگیشکر آنند ملند میرا پتی صرف میرا  ہے 1990
تو نے ساتھی پایا اپنا جگ میں -سولو- الیا راجا پریم دھنون اپو راجا 1990
کبھی مندر کبھی پوجا ادت نارائن، سادھنا سرگم آنند ملند سمیر ڈانسر 1991
رم جھم رم جھم ساون برسے لتا منگیشکر
کہنی اہے ایک بات مگر کہہ نہیں پاتی سپنا مکھرجی آنند ملند سمیر تری نیترا 1991
میں نے جانا یہ تونے نہ جانا شیو رام بومبے جے شری آنند ملند سمیر شطرنج 1991
آئ لیو فار یو، آئی ڈائے فار یو کویتا کرشنا مورتی آنند ملند سمیر پریم قیدی 1991
پریاتما اور مری پریتما سادھنا سرگم
جیئں تو جیئں کیسے بن آپ کے کمار سانو، انورادھا پاٹل ندیم شرون سمیر ساجن 1991
دیکھا ہے پہلی بار ساجن کی آنکوں میں پیار الگا یاگنک
بہت پیار کرتے ہیں تم کو صنم -سولو-
پہلی بار ملے ہیں، ملتے ہی دل نے کہا -سولو-
سُن بیلیا لتا منگیشکر وجے پاٹیل ۔۔۔ 100 ڈیز 1991
تانادیرے نا تانا دے ۔۔۔
سن سن سن دلربا ۔۔۔
دیوانی دیوانی لتا منگیشکر بپی لہری ۔۔۔ فرسٹ لو لیٹر 1991
ٹوٹا ٹوٹا ۔۔۔
سری دیوی ہیما لگے تو ادت نارائن، سدیش بھوسلے انجان
جل میں جیسے پیاسی مچھریا -سولو-
کاٹ کے انگلی قلم بناؤں
ساتھیا تو نے کیا کیا، چترا آنند ملند مجروح سلطان پوری لو 1991
مائی لو، میری پریاتما، میں ہی
آجا آجا گیو می آ کس
آئی ایم سوری، بن کے بگڑا کام -سولو-
کبھی تو چھلیا لگتا ہے لتا منگیشکر رام لکشمن نور قسکر، دیو کوہلی پتھر کے پھول 1991
موت سے کیا ڈرنا، اسے تو آنا ہے
تم سے جو دیکھتے ہی پیار ہوا، زندگی میں پہلی بار ہوا
دیوانہ دل بن سجنا کے مانے نہ
سجنا تیرے بنا کیا جینا رویندرا راول
سن دلربا ہے دل کی صدا -سولو-
یار پہ ہے دل میرا قربان دیو کوہلی
نہ جا نہ جا نہ جا
ماتا کون پتا کون تجھے کیا پتہ کویتا کرشنا مورتی کشمی کانت پیارے لال آنند بخشی بے نام بادشاہ 1991
تو میرے آگے میں تیرے پیچھے لتا منگیشکر ابھیجیت دیو کوہلی آئی لو یو 1992
سنڈے کو بلایا رام لکشمن
جے امبے -سولو- رام لکشمن کوشک، کوی پردیپ
تم ویسے ہی اتنی حسین ہو -سولو- رام لکشمن رانی ملک
چاہے کتنا بھی ڈانٹیے پورنیما ابھیجیت
آ کے تیری بانہوں میں ہر شام لگے سندوری لتا منگیشکر آنند ملند سمیر ونش 1992
ہوا میں کیاہے؟.... چترا آنند ملند سمیر جاگرُتی 1992
جلنے والے تو جلتے رہیں گے
تلسی نے رامائن لکھی -سولو- آنند ملند سمیر سنتان 1993
دلوں میں دعائیں....
یہ بادل آسماں پہ کیوں لتا منگیشکر وجے پاٹیل ۔۔۔ دل کی بازی 1993
یہ زندگی کبھی کبھی اجنبی سی الگا یاگنک ندیم شرون سمیر تڑی پار 1993
چھایا میں پلی تھی، نازک سی کلی تھی کویتا کرشنا مورتی، سادھنا سرگم آنند ملند سمیر دھنوان 1993
آ پاس آ تو ہے میری اپسرا کویتا کرشنا مورتی آنند ملند سمیر چندرمکھی 1993
تیری پائل میرے گیت -سولو- نوشاد حسن کمال تیری پائل میرے گیت 1993
بات سب سے کرو
اگر کبھی تم ہم سے الگا یاگنک نریش شرما رانی ملک ہم ہیں کمال کے 1993
نظروں کا کیا قصور ہے
سن سن رے ساجن
کل تم سے آکر کہا لتا منگیشکر وجے پاٹیل ۔۔۔ انتم نیائے 1993
پرے ہٹ سوہنیے
کیسے جانوں میں مانوں
روجا جانِ من تو دل چترا اے آر رحمان پی کے مشرا روجا 1993
یہ حسین وادیاں یہ کھلا آسماں
پریمکا نے پیار سے جو بھی چھو دیا ادت نارائن ہم سے ہے مقابلہ 1994
گوپالا گوپالا ایس جانکی
خاموش ہے یہ لبِ دل بے زبان ہے -سولو- آنند ملند سمیر بے تاج بادشاہ 1994
دل دھڑکے تیرے لیے لتا منگیشکر ۔۔۔ ۔۔۔ انوکھا پریم یدھ 1994
یہ رات اور یہ دوری آشا بھوسلے توشار بھاٹیہ مجروح سلطان پوری انداز اپنا اپنا 1994
دو مستانے چلے زندگی بنانے -سولو-
تیرے لیے جانم تیرے لیے چترا سنگھ آنند ملند سمیر سہاگ 1994
دیدی تیرا دیور دیوانہ، ہارے رام کڑیوں کو ڈالے دانہ لتا منگیشکر رام لکشمن اسد بھوپالی ہم آپ کے ہیں کون 1994
یہ موسم کا جادو ہے متوا
دلہے کی سالیوں او ہرے دوپٹے والیوں
مجھ سے جدا ہوکر تجھے دور جانا ہے
ہم آپ کے ہیں کون
واہ واہ رام جی، جوڑی کیا بنائی
دھک تانا دھک تانا لتا منگیشکر، ادت نارائن، شلیندر سنگھ
-سولو- دیو کوہلی
پہلا پہلا پیار ہے -سولو-
مہندی لگا کے رکھنا، ڈولی سجا کے رکھنا لتا منگیشکر جتن للت آنند بخشی دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995
سسواگتم ابھی نندم، شت شت کروں سر جھکا کے نمن سادھنا سرگم آنند ملند سمیر تقدیر والا 1995
نہ ہو کل جب سجاتا موہن اے آر رحمان محبوب کوٹوال لو برڈز 1996
جاناں جاناں دیکھا نہیں ہے تجھ کو کل سے -سولو- اے آر رحمان پی کے مشرا، محبوب دنیا دل والوں کی 1996
جاری جا اے،  ہاں شور نہ مچا
مل ہی گئی ساجن، تم مل ہی گئے سورن لتا، سادھنا سرگم اے آر رحمان پی کے مشرا مسٹر رومیو 1996
کشتیاں بھی لڑ گئیں، مستیاں بھی مل گئیں سادھنا سرگم اے آر رحمان پی کے مشرا ہندوستانی 1996
مایا مچھیندرا، مجھ پہ منتر مت کرنا سورن لتا
جان تم ہو میری انوپما دیش پانڈے اے آر رحمان پی کے مشرا وشوا  ودھاتا 1997
وندے ماترم لتا منگیشکر رنجیت بیروٹ ہمسا لیکھا وندے ماترم 2 1998
چین آپ کو ملا مجھے دیوانگی ملی آشا بھوسلے ندیم شرون سمیر فٹ پاتھ 2003

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب اشاعت: دی ہندو — تاریخ اشاعت: 25 ستمبر 2020 — ‘Paadum Nila’ S.P. Balasubrahmanyam no more
  2. تاریخ اشاعت: 25 ستمبر 2020 — ‘Paadum Nila’ S.P. Balasubrahmanyam no more
  3. https://web.archive.org/web/20210125161945/https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1692337 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جنوری 2021 — سے آرکائیو اصل فی 25 جنوری 2021
  4. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/719826ad-25b4-4bef-a44f-a80af3dbd721 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 ستمبر 2021
  5. ^ ا ب "سلمان خان کی آواز خاموش! مشہور گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم کا 74 سال کی عمر میں انتقال" 
  6. "کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی گلوکار ایس پی بالا 74 سال کی عمر میں چل بسے" 
  7. [independenturdu.com/node/48381 "ایس پی بالا سبرامنیم، منفرد آواز جو خاموش ہو گئی"] تحقق من قيمة |url= (معاونت) 

بیرونی روابط

ترمیم