ایمن نور
ایمن عبد العزیز نور ( (مصری عربی: أيمن عبد العزيز نور) ،بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ: [ˈʔæjmæn ʕæbdelʕæˈziːz ˈnuːɾ]بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ: [ˈʔæjmæn ʕæbdelʕæˈziːz ˈnuːɾ]؛ پیدائش: 5 دسمبر، 1964ء) ایک مصری سیاست دان، سابق رکن پارلیمان اور الغد پارٹی کے بانی اور چئیرمین ہیں.[1] نور 2005ء کے صدارتی انتخابات میں صدر حسنی مبارک کے خلاف مقابلہ کرنے والے پہلے شخص تھے۔ تاہم، اپنی امیدواری کا اعلان کرنے کے فوراً بعد، نور سے ان کا پارلیمانی استثنیٰ چھین لیا گیا اور 29 جنوری، 2005ء کو انھیں گرفتار کر لیا گیا، ایک ایسا اقدام جس پر دنیا بھر کی حکومتوں نے مصری جمہوریت کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے طور پر بڑے پیمانے پر تنقید کی تھی۔ بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے نور کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے رہا کیا گیا لیکن وہ ناکام رہے۔ انتخابات کو بڑے پیمانے پر کرپٹ اور دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیا گیا۔ انھیں تھوڑی عرصے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا اور تقریباً پانچ سال بعد رہا کیا گیا۔ نور نے سن 2013ء کی مصری بغاوت کے بعد مصر چھوڑ دیا اور قید کے دوران لگنے والے زخم کے علاج کے لیے لبنان میں وقت گزارا۔ نور اب ترکی کے شہر استنبول میں مقیم ہیں اور مصر واپسی کی امید ظاہر کرتے ہیں۔ [2]
ایمن نور | |
---|---|
(عربی میں: أيمن نور) | |
مصری پارلیمان کے رکن | |
مدت منصب دسمبر، 1995ء – 12 دسمبر، 2005ء | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 دسمبر 1964ء (60 سال) منصورہ، مصر |
رہائش | استنبول، ترکی |
شہریت | مصر ترکیہ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | منصورہ یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان ، وکیل |
مادری زبان | مصری عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ، مصری عربی |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Nour supports Brotherhood Morsy Egypt Independent, 27 March 2013
- ↑ "Egyptian vote more one-sided than Mubarak's days - Ayman Nour"۔ 27 May 2014۔ 07 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2014