بابی دیول (انگریزی: Bobby Deol) (ولادت: 27 جنوری 1969ء)[2] کا اصل نام وجے سنگھ دیول ہے۔ وہ بالی ووڈ کے اداکار ہیں جو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کے لیے نامزد ہو چکے ہیں۔[3]

بابی دیول
(انگریزی میں: Bobby Deol ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
2018ء میں بابی دیول

معلومات شخصیت
پیدائش (1969-01-27) 27 جنوری 1969 (عمر 55 برس)[1]
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت (موجودہ ممبئی)
شہریت بھارتی
قومیت بھارتی قوم
زوجہ تانیہ دیول
اولاد 2
والدین دھرمیندر (والد)
پرکاش کور (والدہ)
ہیما مالنی (سوتیلی ماں)
والد دھرمیندر   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی متھی بائی کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار
دور فعالیت 1977; 1995–تا حال
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بابی دیول نے بچپن میں دھرم ویر (1977ء) میں بچہ اداکار کے طور پر کام کیا تھا۔ بڑے ہو کر انھوں نے فلم برسات، فلم (1995ء) سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اس فلم کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے مبتدی اداکار دیا گیا۔ اس کے بعد انھوں کئی مشہور اور کامیاب فلموں میں کام کیا جیسے گپت (1978ء)، سولجر (1998ء)، بادل، بچھو (2000ء)، اجنبی (2001ء) اور 2002ء کی مشہور فلم ہمراز۔ ہمراز کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ انھوں نے 2007ء میں اپنے، 2001ء میں یملا پگلا دیوانہ، 1998ء میں قریب اور 1999ء میں دل لگی جیسی فلمیں بھی کی ہیں۔

ابتدائی زندگی

ترمیم

بابی کی ولادت ممبئی میں ایک جاٹ خاندان میں ہوئی۔ والد بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر اور والدہ پرکاش کور ہیں۔ بابی سنی دیول کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کی دو بہنیں وجیاتا اور اجیتا کالیفورنیا میں رہتی ہیں۔ ہیما مالنی جو دھرمیندر کی دوری بیوی ہیں، بابی کی سوتیلی ماں ہیں۔[4] ہیما مالنی نے ان کی دو سوتیلی بہنیں ایشا دیول اور اہانہ دیول ہیں۔[5] ان کے کزن ابھے دیول بھٰی اداکار ہیں۔۔[6]

کیرئر

ترمیم

انھوں نے بچپن میں فلم دھرم ویر میں کام کیا۔ بطور اداکار انھوں نے ٹونکل کھنہ نے ساتھ 1995ء کی فلم برسات میں بالی وڈ کیرئر کی شروعات کی۔ اس فلم کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مبتدی اداکار دیا گیا۔[7][8] 1997ء میں انھوں نے گپت دی ہڈن ٹرتھ میں کام کیا جسے راجیو رائے نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بابی دیول کو اسی فلم نے راتوں رات ہیرو بنا دیا۔[7] اس فلم میں انھیں منیشا کوئرالا، کاجول، پریش راول، اوم پوری اور راج ببر جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم نہایت کامیاب رہی اور خوب پیسہ کمایا۔[7] اسی سال انھیں ایشوریا رائے کے ساتھ فلم اور پیار ہوگیا میں لیا گیا جو آخر الذکر کی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم کچھ کمال نہیں دکھا سکی۔ 1998ء میں انھوں نے ودھو ونود چوپڑا کی فلم قریب میں کام کیا۔ اسی سال عباس-مستان کی فلم سولجر میں انھیں لیا گیا جس میں راکھی گلزار پریتی زنٹا بھی تھیں۔ یہ فلم بہت کامیاب رہی اور اس کا گانا سولجر سولجر زبان زد خاس و عام تھا۔ 1999ء میں اپنے بھائی سنی دیول کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل لگی میں کام کیا جس مین سنی خود تھے۔ دونوں بھائیوں کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم تھی۔ اس کے بعد 23 مارچ شہید (2002ء)، اپنے (2007ء) اور یملا پگلا دیوانہ (2011ء) میں بھی دونوں ساتھ نظر آئے۔ دل لگی میں ان کے ساتھ ارمیلا ماتونڈکر بھی تھیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "BOBBY DEOL BRINGS IN HIS 48TH BIRTHDAY WITH FRIENDS AND FAMILY"۔ Mumbai Mirror۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2017 
  2. "I wish I get very busy with work this year: Bobby Deol"۔ Daily News and Analysis۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2017 
  3. "Dharmendra to have fun with his sons again"۔ Entertainment One India۔ 10 فروری 2010۔ 12 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2010 
  4. "He's like my teddy bear"۔ Hindustan Times۔ 25 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولائی 2011 
  5. "Sunny Deol pawan"۔ starboxoffice۔ 23 اپریل 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولائی 2011 
  6. "Abhay Deol"۔ Entertainment One India۔ 08 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2010 
  7. ^ ا ب پ "Bobby Deol's Homepage"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2010 
  8. India Today, Volume 26۔ Thomson Living Media India Ltd۔ 2001۔ صفحہ: 96 

بیرونی روابط

ترمیم