فیڈریشن آف انٹرنیشنل ایسوسی ایشن انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (International Hockey Federation) فیلڈ ہاکی اور انڈور ہاکی کی انتظامیہ کا نام ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر دفتر لوزان (Lausanne) سویٹزرلینڈ میں واقع ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ہاکی کے ٹورنامنٹ یا مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے جن میں سب سے قابلِ زکر ہاکی کا عالمی کپ ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی بنیاد 7 جنوری 1924 کہ فرانس کے شہر پیرس میں پاؤل لیوٹے نے رکھی تھی۔ پہلی ممبر کمیٹی میں کل سات ممالک ہسپانیہ، فرانس، آسٹریا، ھنگری، بیلجیم، چیکوسلوواکیہ اور سویٹزرلینڈ کو شامل کیا گیا تھا۔ 1982 میں خواتین کی ہاکی فیڈریشن کو بھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن میں زم کر دیا گیا۔