باب:ہاکی
ہاکی کیا ہے؟ہاکی (Hockey) دنیا کی قدیم اور مشہور کھیلوں میں شمار ہوتی ہے۔ ہاکی کا میدان 100 گز لمبا اور 60 گز چوڑا ہوتا ہے۔ گول پوسٹ 4 فٹ چوڑی ہوتی ہے۔ سفید رنگ کی گیند کا وزن 4٫5 اونس اور ہاکی کا وزن 12 سے 28 اونس تک ہوتا ہے۔ ہر ٹیم گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ کھیل کا دورانیہ 70 منٹ اور کھیل برابر رہ جانے پر 20 منٹ اضافی دیئے جاتے ہیں اور صورت حال تبدیل نہ ہوتے پر پلنٹی سٹروک بھی ملتے ہیں۔ ہاکی پاکستان اور بھارت کا قومی کھیل ہے۔ جبکہ ہاکی کا پہلا عالمی چیمپئن اور زیادہ سے زیادہ مرتبہ عالمی فاتح بننے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ یہ کھیل یورپ اورآسٹریلیا میں بھی مشہور ہے۔ ہاکی کی اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔ |
منتخب مضمونفیلڈ ہاکی (Field hockey) یا صرف ہاکی (برصغیر اور دیگر ایشیائی ممالک میں ہاکی سے مراد فیلڈ ہاکی ہے جبکہ امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں ہاکی سے مراد آئس ہاکی ہے) ہاکی کے خاندان کا ایک ٹیم کھیل ہے۔ کھیل ایک گھاس کے میدان یا ایک ٹرف کے میدان پر کھیلا جا سکتا ہے۔ فیلڈ ہاکی کھیل گولی سمیت گیارہ کھلاڑیوں کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ لکڑی یا فائبر گلاس سے بنی مختصر لاٹھی سے جسے ہاکی کہا جاتا ہے سے ربڑ کی گیند کے مشابہ سخت گول گیند کو مارا جاتا ہے۔ کھیل کا مقصد گیند کو مخالف ٹیم کے گول میں پہچانا ہوتا ہے۔ برفانی ہاکیآئس ہاکی یا برفانی ہاکی (Ice hockey) ایک ٹیم کھیل ہے جو کہ برف پر کھیلا جاتا ہے۔ اس میں سکیٹیرز کی دو ٹیموں ہوتی ہیں جو کہ لاٹھی(ہاکی) کا استعمال کرتے ہوئے ایک سخت ربڑ ہاکی پک کو مخالف ٹیم نیٹ کے میں پہنچانے کی کوشش کرتی ہیں۔
|
منتخب تصویرخبروں میںفیڈریشن آف انٹرنیشنل ایسوسی ایشن انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (International Hockey Federation) فیلڈ ہاکی اور انڈور ہاکی کی انتظامیہ کا نام ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر دفتر لوزان (Lausanne) سویٹزرلینڈ میں واقع ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ہاکی کے ٹورنامنٹ یا مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے جن میں سب سے قابلِ زکر ہاکی کا عالمی کپ ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی بنیاد 7 جنوری 1924 کہ فرانس کے شہر پیرس میں پاؤل لیوٹے نے رکھی تھی۔ پہلی ممبر کمیٹی میں کل سات ممالک ہسپانیہ، فرانس، آسٹریا، ھنگری، بیلجیم، چیکوسلوواکیہ اور سویٹزرلینڈ کو شامل کیا گیا تھا۔ 1982 میں خواتین کی ہاکی فیڈریشن کو بھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن میں زم کر دیا گیا۔ آج کے دن...کیا آپ جانتے ہیں...گلی کوچا ہاکیگلی کوچا ہاکی یا سٹریٹ ہاکی کا کھیل برفانی ہاکی (ice hockey) کی طرز پر کھیلا جاتا ہے، مگر برفانی سطح کی بجائے سڑک (یا اس طرح کی سطح) پر کھیلا جاتا ہے۔ کھلاڑی عام جوتے پہنتے ہیں، یا roller skate۔ یہ کھیل زیادہ تر ایسے ممالک میں کھیلا جاتا ہے جہاں برفانی ہاکی مقبول ہے، مثلاً کینڈا، جرمنی۔ 2007ء عالمی کپجرمنی میں منعقد ہونے والے گلی کوچا ہاکی کے فائنل میں پاکستان نے امریکہ کو 5-2 سے ہرا کر کپ جیت لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں گروپ اے اور گروپ بی کے علیحدہ علیحدہ فائنل ہوئے۔ گروپ بی، جس میں پاکستان شامل تھا، میں ایسے ممالک کھیلے جن کے ہاکی کھلاڑیوں کی تعداد 5000 سے کم ہو۔ دوسرے گروپ اے میں کینیڈا نے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغا جیتا۔ |
کھمݰیر غاڑ(ہاکی کی قدیم ترین قسم)کھمݰیر غاڑ پاکستان کے ضلع چترال کا ایک قدیم کھیل ہے جو کہ موجودہ ہاکی کی قدیم ترین شکل ہے۔ اس کھیل میں جو گیند استعمال ہوتی ہے اسے پڑنجو اور پڑنچ کہا جاتا ہے۔ اس کھیل میں استعمال ہونے والی اسٹک کو کھمشیر کہا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے یہ کھیل کھمݰیر غاڑ کے نام سے مشہور ہے۔ یہ کھیل چترال کی تحصیل تورکھو اور موڑکھو میں اپنی اصلی شکل میں موجو ہے- |
ازلان شاہ ہاکی کپاذلان شاہ کپ ہاکی کا بین الاقوامی مقابلہ ہے جو ملائیشیا میں منعقد ہوتا ہے۔ اس کا آغاز 1983ء میں بطور دو سالہ مقابل ہوا۔ 1998ء سے یہ سالانہ کھیلا جاتا ہے۔ اس کا نام ملائیشیا کے نویں بادشاہ سلطان اذلان شاہ پر رکھا گیا ہے، جو ہاکی کے شوقین ہیں۔ پاکستان نے یہ مقابل 1999ء، 2000ء، اور 2003ء، میں جیتا۔ نتائج
کارکردگی بلحاظ قوم
|
منتخب موادنو اے طرف ہاکی نئے طرز کا کھیل 2011 میں متعارف کرایا گیا جس میں ہر ٹیم میں 11 کی بجائے 9 کھلاڑی ہوتے ہیں۔ اس نئی شکلبندی کا مقصد ہاکی کے کھیل میں تیزی لانا ہے۔ اس طرز کا پہلا مردوں کا مبارزہ 20-23 اکتوبر 2011ء میں پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا فاتح رہا،اس کے ساتھ ہی خواتین کا ہاکی مبارزہ بھارت، آسٹریلیا اور ملائشیا کے درمیان ہوا۔ |
- Games
- امریکی فٹبال
- ایسوسی ایشن فٹبال
- Athletics
- Australian rules
- بیڈمنٹن
- بیس بال
- باسکٹ بال
- کینیڈائی فٹبال
- کینیڈائی سپورٹ
- Chess
- کالج فبٹال
- کرکٹ
- سائیکلنگ
- Fencing
- Figure skating
- Fishing
- Formula One
- Golf
- Gymnastics
- Ice hockey
- Horse racing
- Martial arts
- Motorsport
- NASCAR
- Olympics
- Paralympics
- Rugby league
- Rugby union
- Sailing
- اسنوکر
- Swimming
- Tennis
- Water sports