بزدار بلوچ قوم کا سب سے بڑا قبیلہ ہے یہ قبیلہ دو تلوار ایک ساتھ چلانے میں اتنے ماہر ہے کہ ان کے آگے دشمن خوف کی موت مرجاتا تھا۔ بزدار قبیلہ آج بھی ڈیرہ غازی خان شہر سے لے کر کوہ سلیمان کے پہاڑوں تک رقص شمشیر کرتا آرہا ہے، جو بزدار بلوچ کی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔ ، بزدار ایک شاہی شہسوار (گھڑ سواری کرنے والی) بلوچ قوم کہلاتی ہے ،جو ایک چرواہے سے نسبی تعلق رکھتے ہیں ،جس نے رِند نامی شخص کے پوتے شو علی کی بیوہ سے شادی کی تھی۔ یہ دُولانی میں منقسم ہیں۔ ان کے ذیلی قبائل میںموسیانی، دُزکانی،دُولانی ، شھوانی ،نمڑدی ،منجھیانی، غُلامانی ، جانگلہ ، جنگوانی ، سیہانی ،کشانی ،جلالانی ، جورانی اور روستمانى قبائل ہیں۔ یہ لوگ دیگر کئی قبائل کے مقابلے مہذب ہیں اور عمل پیرا مسلمان ہیں۔ نمڑدی و مانجھیانی کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں سلیمانی بلوچی بولتے اور لکھتے ہیں، اس لیے دیگر بلوچ قبائل کے برعکس انھیں جذباتی سمجھا جاتا ہے۔[1]

بزدار نام فارسی لفظ بُز سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں بکری ،اور دار کا مطلب چرانے والے، یعنی بزدار بکریاں چرانے والا۔ان کی سندھ میں بھی بڑی آبادیاں ہیں اور بلوچستان میں بھی یہ بلوچ قبیلہ کثیر تعداد میں آباد ہے۔ یہ بلوچی ،سندھی اور سرائیکی زبان بولتے ہیں۔

بزدار مشاہیر

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم