صاحبوال سیّداں منڈی بہاؤالدین کا ایک گاؤں ہے۔ یہ گاؤں قصبہ گوجرہ سے 9 کلومیٹر اور بوسال سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس گاؤں کے زیادہ تر لوگ کاشتکاری سے وابستہ ہیں۔ یہاں کی زمین بہت زرخیز ہے اور نہری نظام کی وجہ سے اس علاقہ کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس علاقہ کے ایم۔ این۔ اے ناصراقبال بوسال اور چئرمین سید تقی شاہ ہیں۔ حکومت نے پچھلے پانچ سال میں اس گاؤں میں کافی ترقیاتی کام کروائے ہیں اور آئندہ بھی اسی طرح کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گاؤں کے بازار تک 24 فٹ کی پختہ سڑک بنوائی جو ایک طرف منڈی بہاؤ الدین اور دوسری طرف سرگودھا شہر تک جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 300 فٹ گہرا نل لگوایا جو بہت شفاف پانی کا حامل ہے۔ اب حکومت نے 3 اور نل منظور کر لیے ہیں، اس گاؤں کا جغرافیہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کے ایک طرف گوجرہ،بکن،اور بوسال تو دوسری طرف نین رانجھا اور گوگانوالی ہے ایک طرف بھوجووال تو دوسری طرف دھنی کلاں ہے۔ اس گاؤں میں ایک ہائی اسکول ہے جو پہلے پرائمری تھا پھر مڈل ہوا اور اب عنقریب حکومت اسے کالج کا درجہ دینے والی ہے۔ یہاں ایک ہسپتال بھی بنایا گیا ہے جس میں مفت علاج اور دوایاں مہیا کی جاتی ہیں۔ یہاں ایک بہت بڑا گراؤنڈ ہے جہاں بچے اور جوان شام کے وقت کرکٹ اور والی بال کھیلتے ہیں۔ اس گاؤں میں ضرورت کی ہر چیز دستیاب ہے۔

صاحبوال سیداں
ملک پاکستان
ضلعمنڈی بہاؤالدین
تحصیلملکوال
حکومت
 • ایم۔این۔اےناصراقبال بوسال
 • چیرمینسید تقی شاہ
بلندی202 میل (663 فٹ)
آبادی
 • تخمینہ (1998)30,000
منطقۂ وقتپاکستان معیاری وقت (UTC+5)
کالنگ کوڈ0546
ویب سائٹ[1]

نزدیکی گاؤں

ترمیم

ذرائع آمد ورفت

ترمیم

صاحبوال کا قریبی ریلوے اسٹیشن منڈی بہاؤ الدین ریلوے اسٹیشن ہے۔ قریبی ائرپورٹ سیالکوٹ اور لاهور ہیں۔

  • مین روڑ

__صاحبوال تا، پھالیہ، منڈی بھاؤالدین، سیدن شریف، گجرات __صاحبوال تا میانوال __صاحبوال تا گوجرہ،فیصل آباد __صاحبوال تا سرگودھا

ذات/برادریاں

ترمیم

صاحبوال میں بہت برادریاں آباد ہیں جن میں کچھ درج ذیل ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم