بیرکے-ہلاکو جنگ
سانچہ:Division of the Mongol Empire
Berke–Hulagu war | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ the Toluid Civil War, the Division of the Mongol Empire and the Golden Horde–Ilkhanate war | |||||||
Battle at the Terek (1262). Hayton of Corycus, Fleur des histoires d'orient. | |||||||
| |||||||
مُحارِب | |||||||
ایلخانت | اردوئے زریں | ||||||
کمان دار اور رہنما | |||||||
ہلاکو خان, اباقا خان |
بیرکے خان, نوغائی خان, Nikudar Noyan |
برکے-ہلاکو جنگ دو منگول بادشاہوں اردوئے زریں کے خان برکے خان اور ایلخانی سلطنت کے خان ہلاکو خان کے درمیاں لڑی گئی۔ یہ زیادہ تر قفقاز پہاڑوں کے علاقہ میں 1258 میں بغداد کی تباہی کے بعد 1260 کی دہائی میں لڑی گئی تھی۔ یہ جنگ منگول سلطنت میں تولوئی خانی خانہ جنگیکے ساتھ منسلک ہو گئی جو تولوئی خاندان کے دو ارکان قبلائی خان اورعارق بوکے ، جو دونوں خاقان اعظم کے منصب کے دعوے دار تھے، کے درمیان ہوئی . قبلائی نے ہلاکو خان سے اتحاد کیا ، جبکہ عارق بوکے نے برکے خان کا ساتھ دیا۔ منگلکے خان کے جانشیننئے خاقان کے انتخاب کے لیے ہلاکو خان منگولیا کا رخ کیا ، لیکن عین جلوت کی لڑائی مملوکوں کے ہاتھوں ہار نے اسے مشرق وسطی واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ مملوکوں کی فتح نے ایل خانی سلطنت پر حملہ کرنے کے لیے برکے کی حوصلہ افزائی کی۔ برکے – ہلاگو جنگ اور تولوئی خانی خانہ جنگی کے ساتھ ساتھکائیدو-قبلائی جنگ نے منگول سلطنت کے چوتھے خان اعظم ، مونگکے خان کی موت کے بعد منگول سلطنت کے ٹکڑے کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔
پس منظر
ترمیم1252 میں ، برکے نے اسلام قبول کیا اور 1257 میں انھوں نے اُلغچی کی وفات کے بعداردوئے زریں(طلائی اردو سلطنت) میں اقتدار سنبھال لیا ۔ اپنے بھائی باتو کی طرح ، وہ بھی خان اعظم مونگکے کے وفادار تھے۔ اگرچہ برکے کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں آگاہی تھی ، لیکن ہلاکو نے ، فارس کو فتح کرنے کے بعد ، 1258 میں بغداد کو تباہ کیا ، میسوپوٹیمیا کو منگول سلطنت میں شامل کیا ، لیوینٹ اور مملوک سلطنت کی طرف بڑھا اور اس نے مملوک سلطنت کے خلاف جارحیت کی جنگ شروع کردی۔ برکے مسلم سرزمین پر ہلاکو کے غیظ و غضب سے ناراض ہو گیا اور ایک ابتدائی اقدام کے طور پر ، اپنے بھتیجے نوغائی خان کو ہدایت کی کہ وہ جنگ کی مالی اعانت کے لیے مال غنیمت جمع کرنے کے لیے 1259 میں پولینڈ پر چھاپے مارے۔ پولینڈ کے متعدد شہروں کو لوٹا گیا ، جن میں کراکوفاور سینڈومیئرز شامل ہیں۔ پھربرکے خان نے مصر کے مملوک سلطان سیف الدیین قطز اور بعد میں سلطان بیبرس کے ساتھ فارس کے ایلخانیوں کے خلاف اتحاد کیا .
اسی سال ، چین میں ایک فوجی مہم میں مونگکے کی موت ہو گئی۔ مسلم مورخ رشید الدین نے برک خان کے حوالے سے مندرجہ ذیل پیغام نقل کیا جس میں مونگکے خان کو بھیجے ہوئے پیغام میں بغداد پر حملے پر احتجاج کیا ہے ، (نہ جانتے ہوئے کہ مونکگے کا چین میں انتقال ہو گیا تھا): "اس(ہلاکو) نے مسلمانوں کے تمام شہروں کو برباد کر ڈالا ہے ۔ خدا کی مدد سے میں اسے اتنے بے گناہوں کے خون کا محاسبہ کرنے کے لیے للکاروں گا۔ "
اگرچہ برکے مسلمان تھا ، لیکن وہ پہلے منگول بھائی چارے کے ناتے ہلاکوسے لڑنے کے خیال کے خلاف مزاحم تھا۔ اس نے کہا کہ "" منگول منگول کی تلوار سے مارے جائیں گے۔ اگر ہم متحد ہوجاتے ، تو ہم پوری دنیا کو فتح کرلیتے " لیکن ایلخانیوں کے اقدامات کی وجہ سے اردوئے زریں کی معاشی صورت حال نے اسے جہاد کا اعلان کرنے پر مجبور کر دیا کیوں کہ ایلخانی شمالی ایران کی دولت پر قبضہ کر رہے تھے۔ اور وہ اردوئے زریں سے مطالبہ کر رہے تھے کہ مملوکوں کو غلام فروخت نہ کریں۔
جنگ
ترمیم1260 میں مشرق وسطی میں ہلاکو کے عہدیداروں نے عین جلوت کی لڑائی مملوکوں سے ہار دی جبکہ ہلاکو منگکے کی موت کے بعد ایک نئے خان اعظم کی جانشینی میں حصہ لینے کے لیے منگولیا میں تھا۔ یہ خبر سنتے ہی ، ہلاکو نے شکست کا بدلہ لینے کی تیاری شروع کردی۔ دو سال بعد ، وہ منگولیا سے فارس میں اپنی سرزمین لوٹ گیا ، لیکن برکے نے اپنے کزن کو بغداد کی تباہی کا بدلہ لینے کے لیے جنگ کی دھمکی دی جس سے ہلاکو اس وقت مملوکوں کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے سے رک گیا۔ برکے نے ایک بار پھر نوغائی خان کو چھاپوں کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے کہا - اس بار قفقاز کے علاقے میں ایک سے زیادہموثر حملے کیے - جس سے اپنی افواج کی بڑی تعداد کے ساتھ ہلاکو شمال کی طرف متوجہ ہوا۔ برکے نے نیگودار کو مشرقی افغانستان اور غزنی روانہ کیا اور الخانیوں کے علاقوں پر قبضہ کرے۔ [2]
ہلاکو اپنے بھائی قبلائی خان کا وفادار تھا ، لیکن سلطنت کے شمال مغربی حصے میں اردوئے زریں کے حکمران ، اس کے کزن برکے کے ساتھ جھڑپوں کا آغاز 1262 میں ہوا تھا۔ ہلاکو کی خدمت میں جوجی خانی شہزادوں کی مشکوک موت ، جنگی غنیمتوں کی غیر مساوی تقسیم اور ہلاکو کے مسلمانوں کے قتل عام نے برکے کا غصہ بڑھایا ، جو 1259–1260 میں ہلاکو خان کی حکمرانی کے خلاف جارجیائی بادشاہت کی بغاوت کی حمایت کرنے پر غور کر رہا تھا۔ [3] برکے نے بھی مصر کے مملوکوں کے ساتھ ہلاگو کے خلاف اتحاد قائم کیا اور اس نے قبلائی کے حریف خان اعظم کے دعویدار ، عارق بوکے کی حمایت کی تھی۔
قبلائی نے اباقا خان کے ماتحت ایک فوج اردوئے زریں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجی،جبکہ عارق بوکے نے نوغائی خان کو ایلخانی علاقوں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا؛ دونوں فریقوں کو تباہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ [4] ہلاکو نے برکے کے خلاف دربند کے راستے سے شمال کی طرف مارچ کیا۔ دریائے تیریک کے کنارے ، اس پر نوغائی کے ماتحت اردوئے زریں کی فوج نے گھات لگا کر حملہ کیا اور اس کی فوج دریائے تیریک کی لڑائی میں(1262) شکست کھا گئی ، جب دریا کی جمی برف ٹوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوئی تو ہلاکو کی فوج ہزاروں افراد کٹ گئے یا ڈوب گئے۔ اس کے بعد ہلاکوواپس آذربائیجان چلا گیا۔ [5]
عارق بوکے نے قبلائی کے آگے شانگدو میں اگست 21، 1264 کو ہتھیار ڈال دیے، اس کے بعد اردوئے زریں اور چغتائی خانان کے حکمرانوں نے قبلائی خان کی جیت اور حکومت کی حقیقت کو تسلیم کیا جس کے بعد [6] قبلائی خان نےسانگ سلطنت کو فتح کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں . [7]
جب ایلخانیوں کی حلیف بزنطینی سلطنت نے مصری ایلچیوں کو پکڑا ، تو برکے نے اپنے باجگزار بلغاریہ کے ذریعہ ایک لشکر روانہ کیا ، جس نے ایلچیوں اور سلجوق سلطان کیکاؤس دوم کی آزاد کروایا۔ اس نے کیکاوس کا استعمال کرتے ہوئے اناطولیہ میں شہری بے امنی پھیلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ خاندان کی تاریخ کے نئے سرکاری ورژن میں، قبلائی خاننے برکے خان کا نام اردوئے زریں کے خان کے طور پر لکھنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ خان اعظم کے لیے اس کی عارق بوکے کی حمایت اور ہلاکو خان کے ساتھ اس کی جنگ بنی تاہم، جوجی خان کے خاندان کو مکمل طور پر جائز خاندان کے ارکان کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا. [8]
قبلائی خان نے مغربی خانیتوں میں سیاسی استحکام کے لیے ہلاکو خان کو 30،000 نوجوان منگول فوجیوں کے ساتھ تقویت پہنچائی ۔ جلد ہی 8 فروری 1264 کو ہلاکو خان مر گیا ، برکے خان تبلیسی(تفلس) کے قریب فوج کی قیادت کرتا ہوا راستے میں مر گیا ۔ ان موتوں کے کچھ مہینے بعد خانیت چغتائی کا حکمران الغو خان بھی مر گیا ۔ قیادت کے اس اچانک خلا سے ان مغربی خانیتوں پر قبلائی خان کا کنٹرول کچھ حد تک بڑھ گیا
نتیجہ
ترمیمیہ منگولوں کے مابین دوسری کھلی جنگ تھی ، جو قبلائی خان اور عارق بکے کے مابین تولوئی خانیخانہ جنگی کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہوئی تھی۔ اس سے قبل بھی باتو خان اور گیئک کے مابین کشیدگی پیدا ہو چکی تھی جس سے کھلی جنگ شروع ہو سکتی تھی ، لیکن دشمنوں کی قبل از وقت موت کی وجہ سے ٹل گئی تھی۔قبلائی اور عارق بوکے کے درمیان جنگ اور برکے ہلاکو جنگ دونوں مل کر آنے والے وقتوں میں منگول خانیتوں کے درمیان جنگوں کے لیے مثالیں بن گئیں ۔ جیسے اباقہ - برکے جنگ 1270، 1270 اور 1280 کی دہائی کے قبلائی -قائیدو تنازعات وغیرہ وغیرہ
اور دیکھیں
ترمیم- تولوئی خانی خانہ جنگی
- منگول سلطنت کی تقسیم
حوالہ جات
ترمیم- ↑ The Mongols By David Morgan, pg. 144
- ↑ Early Mongol Rule in Thirteenth-Century Iran: A Persian Renaissance By George Lane, pg. 77
- ↑ L.N.Gumilev, A.Kruchki - Black legend
- ↑ Barthold, Turkestan down to the Mongol invasion, p. 446
- ↑ J.J Saunders, "The History of the Mongol Conquests," page 117.
- ↑ Weatherford, Genghis Khan and the making of the modern world, p. 120
- ↑ Atwood
- ↑ H. H. Howorth – History of the Mongols, section: Berke khan