سید محمد سعد
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں
|
---|
محترم سید محمد سعد! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 11:49, 28 نومبر 2014 (م ع و)
کافی کا فنجان آپ کی خدمت میں!
ترمیمشدید سردی میں کافی کا یہ فنجان قبول فرمائیں
اردو ویکیپیڈیا کے تئیں جس عزم کا اظہار آپ نے کیا ہے، ان شاء اللہ اس میں یہ عاجز آپ کے ہمرکاب ہے، اور اللہ سے دعاگو ہے کہ آپ کا یہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو۔ |
محمد سعد صاحب
ترمیمخوش آمدید۔۔۔۔ آپ نے جو اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے وہ نہایت ہی نیک اور سنجیدہ ہیں۔ آپ مضمون بھارت میں اسلام دیکھئے، ساتھ ساتھ سانچہ:بھارت میں اسلام بھی دیکھئے۔ آپ کے پسندیدہ عنوانات موجود ہیں۔ آپ کے کوئی بھی سوالات ہوں، تو منتظمین، مامورین یا صارفین حضرات سے کر سکتے ہیں۔ ہمہ وقت آپ کی خدمت اور تعاون کے لیے تیار ہیں۔ بس آپ ویکی اصولوں سے ذرا وابسطہ ہوجائیے۔ آپ ماشاء اللہ بہت جلد اور بخوبی جان لیں گے۔ مذکورہ مضمون دیکھئے اس سے ربط والے مضامین کا بھی جائزہ لیجیے، آپ کو اندازہ ہوجائے گا۔ احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:14, 28 نومبر 2014 (م ع و)
- جزاک اللہ خیر آپکی اس بامسمی نثار ہونے والی صفت پر دل سے دعا نکل رہی ہے ان شاءالله حسب ضرورت آنجناب سے ربط رہیگا ابہی ہم مبتدی ہیں ابتدا بالخیر ہو دعاء فرمائیں ہم نے ربط مذکور سے استفادہ کر لیا ہے اب افادہ ہو جائے اس کے لئے مفید مشورہ عنایت فرمائیں گے ویکی کے اصول کے لئے ہمارے محترم رہنما ہیں ان شاءالله جلد از جلد تربیت کر ہی دیں گےسید محمد سعد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:00, 28 نومبر 2014 (م ع و)
مکرمی! ایک عرصہ کے بعد آپ تشریف لائے ہیں۔ ممکن ہے کچھ ضرروی معاملات مانع رہے ہوں۔ امید کہ اس مرتبہ آپ واقعی اردو ویکی میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث بنیں گے۔ مجھے پتہ نہیں آپ کی کیا مصرفیت ہے۔ ہاں رجحانِ طبعیت کی البتہ نے آپ نے کر دی ہے۔ اس امید کے ساتھ کہ آپ کا ساتھ رہے گا۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:14, 2 اگست 2016 (م ع و)