نور الدین صاحب کا شکایتی پیام

ترمیم

مزمل بھائی ، السلام و علیکم،

ایک اختلاف کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہوں وہ بھی صرف آپ سے ہی نہيں بلکہ پوری اردو برادری سے ۔ آپ کا یہ مضمون ما شا اللہ بہت محنت سے لکھا گیا ہے ۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ مضمون صرف ان صارفین کے لیے ہے جو صوتی کی بورڈ استمعال کرنا چاہتے ہوں۔ میں ذاتی طور پر طرز تحریر کے معاملے میں نستعلیق فونٹ اور کی بورڈ کےمعاملے میں صوتی یا فونیٹک کی بورڈ کا مخالف ہوں۔ کی بورڈ کے مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ کی بورڈ لے آؤٹ ترتیب کا انتخاب کرنے میں اہم حصہ کی بورڈ کی رفتار کا ہوتا ے ۔ یعنی اس زبان میں استعمال ہونے والے جو حروف زیادہ ضرورت پڑتی ہے ان کو ہوم کی یعنی کہ asdfg;lkjh کی لائنوں میں زیادہ رکھا جاتا ہے ۔

مزید واضح کرنے کے لیے ایک مثال بتا دوں کہ موجودہ مروجہ انگریزی کی بورڈqwerty کی ترتیب جوکہ ٹائپ رائٹر کی ایجاد کے وقت سے ہی لوگوں کو ازبرہے ۔ اس کی بورڈ کی ہوم لائن سے سو تک الفاظ ٹائپ کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ Dvorkکی بورڈ کے ہوم لائن سے چارسو سے زیادہ الفاظ ٹائپ کیے جا سکتے ہيں جس سے آپ نہ صرف Dvorkکی بہتری کا اندازء لگا سکتے ہیں بلکہ کی بورڈ کے انتخاب کابہتر معیار بھی وضع کر سکتے ہیں۔

اب آتے واپس اردو کی بورڈ کی طرف ۔ ہمارے ہاں صوتی کی بورڈ صرف اس معیار پر تخلیق کیا گیا کہ اس کے اردو حرف انگریز کے ہم آہنگ ہیں۔ خواہ اس میں کثرت سے ٹائپ ہونے والے الفاظ ہوم لائن پر نہ آئیں۔ اس معیار کےتحت تو صوتی کی بورڈ ایک سست کی بورڈ لے آؤٹ ہے ۔ اگر آپ اس کے ضرورت کی بات کرتے ہيں تو وہ صرف یہ ہے کہ اس کی بٹن کی ترتیب کو ذہن نشین کرنا آسان لگتا ہے ۔

جب کہ ونڈو کی بورڈ اس مذکورہ بالا معیار پر بہتر اترتا ہے ۔ نیز مقتدرہ کی بورڈ اس سے بھی بہترین ہے ۔ کہ جس میں کی بورڈ کے شفٹ کا بٹن بھی دبانے کی ضرورت انتہائی کم پڑتی ہے۔ تو ایسے میںکہہ سکتا ہوں کہ ہمیں لکیر کے فقیر بن کر صوتی کی بورڈ جیسے لے آؤٹ کو فروغ دینے سے بہتر ہے کہ رفتار میں تیز ٹائپ کرنے والے کی بورڈ جیسے ونڈوز یا مقتدرہ کی بورڈ کو بھی صارفین میں فروغ دیں ۔ تا کہ وہ بہتر سے بہتر ٹائپنگ کر سکیں ۔

امید ہے میری تجویزکو اہمیت دیں گے ۔ شکریہ _ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 14:37, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

نور بھائی، میں ماضی میں ان پیج استعمال کر چکا ہوں اور جب ویکی اسکرین پر ویکیپیڈیا کا متن دیکھتا ہوں تو یہ اس کا عشرعشیر بھی خوبصورتی کے معاملے میں نہیں ہے۔ میں بھارت میں ہوں اور یہاں اردو تو اپنی بقا کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ ایسے میں آپ ہی بتایئے کہ شدومد سے کوئی ایک کلیدی تختے کا نفاذ درست ہوگا؟ کیا جب مضامین میں آپ داءمی، بھت، مدینت الکویت جیسی املا دیکھیں تو آپ کو اچھا لگے گا؟--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:01, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

امیدوار برائے منتخب مضمون

ترمیم

ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/حج رائے درکا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:24, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم Hindustanilanguage/وثق 6!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔

آپ کی رائے درکار

ترمیم

محترمی، انڈیویجول اینگیج مینٹ گرانٹس (IEG) کے تحت ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/آندھراپردیش میں اسلام. اس منصوبے کا موضوع "آندھرا پردیش میں اسلام" ہے۔ لہٰذہ صارفین سے گذارش ہے کہ اس صفحہ پر اپنی رائے پیش کریں۔ مزید یہ کہ میٹا پر اس صفحہ پر بھی جائیںپراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنی رائے پیش فرمائیں. جس کے لیے Endorse بٹن پر جائیں یا پھر Endorsements قطعہ پر اپنی رائے اور تائید ضرور دیں۔ اور اگر صارفین میں سے کوئی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو (Join) پر جاکر اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:29, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک

ترمیم

بہت بہت شکریہ مزمل بھائی۔ میری جانب سے بھی آپ کو اور اہل خانہ کو عید کی دلی مبارک باد!
شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:21, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک

ترمیم

میری طرف سے آپ کو اور آپکی تمام ویکیپیڈیا کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو  ! --علی معاویہ بھائی بھائی 19:27, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

مبارک باد، شکریہ اور داد

ترمیم

مبارک باد تو ہے ہی ساتھ میں شکریہ کے علاوہ دادِ تحسین بھی قبول فرمائیں۔ مبارک بادعید کی ہوئی۔ شکریہ مضامین میں اضافہ/ترمیم کے لیے پیش ہے۔ دادِ تحسین پیش کرنا اخلاقی فرض ہے ۔ آپ جیسے جیالے جو کیا عید کیا برات، کیا دن اور کیا رات بس لگ ہوئے ہیں لگے ہوئے ہیں اردو ویکی پیڈیا کو خوب سے خوب تر بلکہ خوب ترین بنانے میں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:07, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک

ترمیم

محترم! مزم بھائي، عید مبارک، امید ہے خیریت سے ہوں سے گے۔ وثق بنانے کے لیے کچھ مواد کو یا سارے مواد کو کاپی پیسٹ نہیں کیا، جاتا، کویں کہ اس طرح وثق میۂ سارا مواد آپ کے نما سے محفوظ وہ گا، وج ظاہر ہے، قابل حوالہ ماود نہیں رہے گا، اسے منتقل کریں جیسے صفحہ منتقل کرتے ہیں، منتقل کرتے وقت جو نیچے خانہ ہوتا کہ کہ رجوع مکرر بنائیں، اسے ان چیک کر دیا کریء، اس طرح صفحہ منتقل وہ جائے گا، اور تاریحچہ بھی ضائع نہیں ہو گا، اب آپ دوبارہ اپنے تبادلۂ خیال صفحہ کو نئے سرے سے تخلیق کریں گے، اس پر سانچہ {{باز تبادلۂ خیال}} رکھ دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:15, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

جناب میرا تبادلہ خیال کیسا ہو گا، اس کا فیصلہ صرف مجھے کرنا چاہیے۔ آپ اس کے متعلق سوچ کر زحمت مت فرمایئے۔ اگر میرے کسی اقدام سے کوئی ویکی اصول کی نفی ہو رہی ہو، تو بے شک با حوالہ انداز میں مجھے اطلاع دیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:45, 25 ستمبر 2015 (م ع و)--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:45, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

مزمل بھائی آپ کو بھی دلی عید طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:15, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبار ہو جناب۔۔۔ تاخیر کے لیے معافی۔۔۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:17, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

مضمون روح اللہ خمینی میں مواد میرے شامل کیئے گئے مواد کو فرقہ واریت قرار دے کر منتظم عبید رضا کی جانب سے حذف کرنے کے بعد مقفل کر دیا گیا ہے۔

  • محترم میرے مواد کو پرکھا جائے جو باحوالہ، بلا الزام و با التزام لکھا گیا یعنی امام خمینی کے اقوال و فتویٰ کو نقل کیا گیا ہے اسمیں تخریب کار، فرقہ واریت تلاش کی جائے؟

--ترویج اردو 16:27, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

میں جب فاتح بن کر مکہ اور مدینہ داخل ہونگا تو سب سے پہلے میرا کام یہ ہوگا کہ حضور صلی اللہ علہ وسلم کے روضہ پر پڑے دو بتوں (ابوبکر و عمر کو نکال باہر کردونگا۔<ref>خطاب بہ نوجوانان اسلام، امام خمینیؒ کی فرانس جلا وطنی کے دوران فرانس سے فارسی زبان میں میں شائع ہونے والا انکی تقریر مشتمل</ref> (حوالہ دیکھیں ذرا کتنا شاندار ہے)
عمر کی بے ہودہ کلام سے اسکا کفر اور زندقہ ظاہر ہوگیا۔

نوٹ" واضح رہے یہ روایت کسی ثقہ محدث سے ثابت نہیں ایک غیر مستند روایت کی بنیاد پر فاروقِ اعظم پر کفر کا فتویٰ امام خمینیؒ کی جانب سے اسلامی انقلاب میں لگایا گیا (اگر آپ صرف اقتباس کر رہے ہیں تو ساتھ میں حضرت عمر کا وکیل بننے کی کیا ضرورت ہے)

امید ہے آپ ان کی وضاحت کرنا پسند کریں گے کہ یہ کتنے ہیں، ہمارا کام اقتباسات پر اقتباسات پیش کر کے کچھ خاص شخصیات کو برا ثابت کرنا نہیں ہے، علماء (ہر ایک مکتب فکر) کیا کچھ لکھ گئے، اس سے بھی متنازع مواد موجود ہے، وت صرف خمینی کے مضمون کو ہی کیوں آپ نواز رہے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:38, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

معاویہ بھائی، میں یہ نہیں جانتا کہ آپ کا نام ہی معاویہ ہے یا آپ شیعہ حضرات سے معاندانہ رویے کے طور پر خود کو ظاہر کر رہے ہیں۔ مگر آپ سے گزارش ہے کہ حتی المقدور تنازع والی باتوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

دوسری بات خمینی صاحب کے بیانات ہیں۔ اگر ان بیانات کو عبید صاحب مستند ذرائع سے صحیح پائیں تو مجھے نہیں لگتا کہ انہیں یوں ہی ہٹا دینا چاہیے۔ مثال کے طور پر انگریزی ویکیپیڈیا سے لیے گئے ہمارے مضمون انصار عباسی کو لیجیے۔ اسمیں آپ کو ایک عبارت یوں ملے گی:" 2008 میں عباسی نے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی کہ کس طرح جمیعت علمائے اسلام کے رہنما فضل الرحمٰن اور ان کے اہل خانہ کو کروڑوں کی زمین پرویز مشرف حکومت کی جانب سے دی گئی تھی۔ عباسی کا دعوٰی ہے کہ اس وقت کے فوجی حکمران مولانا کو اپنے دو عہدوں پر فائز ہونے پر اعتراضات سے روکنے کے لیے، رشوت کے طور پردی گئی تھی۔" اس کے لیے حوالے بھی دیے گئے ہیں۔ حقیقت معاملہ پر تو مجھے واللہ اعلم کہنا ہوگا۔ مگر صرف ایک سنی رہنما پر الزام تراشی کو خود اپنے سنی ہونے پر الزام تراشی میں نہیں مانتا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:06, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

الزام و التزام

ترمیم

mحترم ! عبید رضا کے تبادلہ خیال میں اسکی صاف الفاظ میں وضاحت موجود ہے مثلا

  1. الزام

جو مورد الزام (ملزم) ہو۔

  1. التزام

جس پر الزام ہو (ملزم) اس الزام کا اقرار کرتا ہو تو اب یہ الزام نہیں التزام ہوا۔
جس شخصیت کا تذکرہ ہے موضوع بحث ہے اگر تو ان پر الزامی بات کہی جاتی تو ان کا اقرار دیکھا جاتا آیا وہ اس بارہ میں کیا کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس عمل کو اپنایا جائے تو صاف ان کا التزام ہے۔۔۔۔۔ جبکہ میں نے تو انکی عبارت نقل کی ہے۔۔۔۔۔۔ الزام، تخریب کاری ارو فرقہ واریت کو تو بعد میں پرکھا جاتا پہلے۔۔۔۔۔ موصوف منتظم ویکیپیڈیا عبید رضا نے اس مواد کو مٹایا اور فرقہ واریت کا نام دے کر کس چیز کا ثبوت دیا۔۔۔۔۔۔؟ --ترویج اردو 19:16, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

طلب گار انصاف

ترمیم

رہی بات کوئی کس عالم دین یا کسی مسلک کے عالم یا مولوی ، پیر، مرشد پر الزام تراشی کرتا ہے تو اسے ان دو اصولوں پر پرکھا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔ جس جگہ عبارت نقل کی جارہی ہو اور بمع ثبوت باحوالہ ہو اسے تخریب کاری کیونکر کہا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔؟ --ترویج اردو 19:21, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

ایک وجہ یہ نظر آ رہی ہے (ہو سکتا ہے یہ میرا صرف خیال ہے اور غلط ہے) کہ آپ غالبًا انجمن سپاہ صحابہ سے جڑے ہیں اور ایک مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ میں بھی اسی ویکی پیڈیا سے جڑ گیا تھا۔ میں نے زمرہ:اسلام بلحاظ ملک اور کئی مذہبی اور غیرمذہبی معاملوں پر لکھتا رہا ہوں۔ مگر بہ طور خاص کسی سوچ سے میں وابستہ ہوں، ایسا کسی کو نہیں لگا۔ اس کے علاوہ میں عمومًا تصادم (لفظی یا جسمانی) سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:44, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

شفاف مواد

ترمیم

انجمن، لیگ، سیاست سے قطعہ نظر آپ سے لقب بدلنے کی گزارش کی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے جملوں میں آخر کون سی ایسی بات ہے جس سے میں انجمن سپاہ صحابہ کا ٹھہرا بقول آپکے۔ جبکہ دوسری طرف آپ سے جن امور پر توجہ کیلئے کہا گیا مثلا: مضمون خمینی سے مواد کو حذف کیا جاتا رہا اس جانب تو آپ محض یک طرفہ گفتگو کر کے اپنا فریضہ انجام دینے کے بعد سکونت اختیار کرگئے۔
میں نے وضاحت کر دی کہ الزام تراشی سے پاک مواد کو تخریب کاری یا فرقہ واریت نہیں کہا جائے گا۔ آپ بتائیں کہ آپ کو میرے جملوں سے انجمن سپاہ صحابہ سے تعلق معلوم ہو گیا اتنا تو آُ بھی جناتے ہونگے کہ کیا کوئی خمینی کا پیروکار یا ان کے مذہب سے تعلق رکھنے والا ان باتوں کا انکار کرسکتا ہے ہر گز نہیں بلکہ وہ دھڑلے سے ان باتوں کا اقرار کرے گا یعنی التزام کریگا وقتی طور پر نہ بھی کرے تو انکی کتابوں مشہور دینی شخصیات و علمی مفکرین کی بے شمار تائید موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان باتوں کو سامنے رکھ کر مضمون خمینی پر فورا ایکشن لینے والے کو آپ کیا سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
اتنی خوبصورتی سے آپ نے سائیکو پڑھی ہے میں نہیں سمجھتا کہ اتنا تیز آدمی ان باتوں کی وضاحت نہیں دیگا۔؟؟؟--ترویج اردو 18:26, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

جناب والا، میں نے صرف یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ عبید صاحب آپ سے نالاں کیوں ہیں۔ انجمن سپاہ صحابہ یا کسی شیعہ جماعت سے وابستہ ہونا آپ کا اختیاری فعل ہے۔ دونوں ہی صورتوں میں کسی صارف کی ترامیم پر پابندی نہیں ہے۔ تاہم اردو ویکیپیڈیا کو ہمیں غیرجانب دار بنانا اوراس کے لیے مستند مآخذ کا حوالہ ضروری ہے۔

آپ نے خمینی صاحب کی تقریر کا حوالہ دیا۔ مگر ان میں مآخذ کہاں ہے؟ "خطاب بہ نوجوانان اسلام، امام خمینیؒ کی فرانس جلا وطنی کے دوران فرانس سے فارسی زبان میں میں شائع ہونے والا انکی تقریر مشتمل" مگر یہ "مشتمل" کیا ہے؟ کتاب، اخبار، رسالہ یا کیا؟ اگر اکوئی ایرانی سرکاری اشاعت ہے تو وہ یقینًا قابل اعتماد ہے ، مگر پورا حوالہ درکار ہے۔مثلاً اس حوالے پر غور فرمایئے جو کہ ایک بھارت کے جریدے سے متعلق ہے:

<ref>
Public Interest Litigation: A Tool Address Basic Human Needs, Shivam Joshi, Journal of IPEM (Noida), Volume 8, No.1, Jan-July 2014, ISSN 0974-8903 pp 42-46.
</ref>

اس کے علاوہ یہ جملہ "(حوالہ دیکھیں ذرا کتنا شاندار ہے)" جانبداری کے پہلو کا اشارہ کرتی ہے اور ہم کسی بھی اچھے یا برے شخص پر مضمون لکھ سکتے ہیں (میں قاتلوں اور آبروریزی کے کے مجرموں پر بھی لکھ چکا ہوں)، مگر شخصی تاثرات کے اظہار سے بچیں۔ صرف حقائق بیان کریں اور اپنا کام یہیں روکیں۔ فیس بک اور بلاگ پر مزید گفتگو کریں، اگر مناسب سمجھیں۔

"واضح رہے یہ روایت کسی ثقہ محدث سے ثابت نہیں ایک غیر مستند روایت کی بنیاد پر فاروقِ اعظم پر کفر کا فتویٰ امام خمینیؒ کی جانب سے اسلامی انقلاب میں لگایا گیا"۔ یہاں پر آپ اختصار سے کام لے کر صرف یہ بتائیں کہ خمینی صاحب نے کیا کہا۔ میں بھی ایک سنی شخص ہوں اور ذاتی طور پر حضرت عمر کی ذات پر حملے کا قائل نہیں۔ ایسے میں بہتر ہے کہ صرف یہ بتادیں کہ خمینی نے ایک حدیث کی بنا پر فتوٰی دیا جو کہ اہل تسنن کے یہاں غیر معتبر ہے۔

امید کہ آپ کے سوالات کے میں جوابات دے چکا ہوں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:34, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

او مزمل بھائی، ایک غلط فہمی ہے (حوالہ دیکھیں ذرا کتنا شاندار ہے) یا میں نے ان کے حوالہ کے ساتھ لکھے تھے، کہ حوالہ کتنا شاندار ہے، ان کو قوسین میں لکھا تھا، مگر وضاحت نہیں کی تھی، جس وجہ سے آپ کو غلطی ہوئی معذرت!--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:14, 26 ستمبر 2015 (م ع و)
«Hindustanilanguage/وثق 6» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔