ویکیپیڈیا:دیوان عام (تجاویز)
حکمت عملی | تکنیکی | تجاویز | کارگاہ خیال | ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن | متفرقات |
- یہ صفحہ ٹھوس اور قابل عمل تجاویز کے لیے ہے۔ ابتدائی مرحلے کی تجاویز تیار کرنے پر غور کرنے کے لیے دیوان عام (کارگاہ خیال) پر تشریف لے جائیں۔
- اگر آپ کی گفتگو کسی حکمت عملی میں تبدیلی سے متعلق ہے تو دیوان عام (حکمت عملی) پر تشریف لے جائیں۔
- فوری حذف شدگی کے معیارات پر گفتگو تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:فوری حذف شدگی کے معیارات پر ہوتی ہے۔
- نئے ویکی منصوبے میٹا ویکی پر زیر بحث لائے جاتے ہیں۔
- مجوزہ نئے مضامین ویکیپیڈیا:درخواست شدہ مضامین سے متعلق ہیں۔
- ایسی گفتگو یا تجاویز جو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی توجہ یا شمولیت کی ضمانت دیتے ہیں دیوان عام (ویکیمیڈیا) سے تعلق رکھتے ہیں۔
- اتفاق رائے سے طے شدہ سافٹ ویئر کی تبدیلیاں فیبریکیٹر پر جمع کی جانی چاہئے۔
غیر معیاری منتخب مضامین
ترمیممندرجہ ذیل مضامین کسی طور پر منتخب مضمون کے معیار پر پورے نہیں اترتے اور نہ ہی ان پر کوئی رائے شماری ہوئی ہے، شاید کئی صارفین نے یوں ہی گاہے بگاہے منتخب مضمون کا ٹیگ لگا دیا ہو، اس لیے ان مضامین پر سابقہ منتخب مضمون کا ٹیگ لگایا جانا چاہیے۔ نظام شمسی پر بھی کوئی رائے شماری نہیں ہوئی تاہم صارف کے تبادلہ خیال صفحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے ویکیپیڈیا برادری نے متفقہ طور پر منتخب کیا ہے، اس لیے صرف اسے منتخب مضمون کا جائزہ میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ رائے شماری کے مطابق اسے منتخب مضمون رکھا جائے یا خارج کر دیا جائے، گو کہ مضمون منتخب مضمون کے مطابق نہیں ہے۔
- سلطنت غوریہ
- سلطنت غزنویہ
- سلیمان اول
- صفوی سلطنت
- فیفا عالمی کپ
- فیصل آباد
- فاطمہ زہرا
- لیونہارڈ اویلر
- محمد علی (مکے باز)
- مرگ انبوہ
- مشتری
- نظام شمسی
- پولینڈ-لتھوانیا دولت مشترکہ
احباب اگر اس پر کوئی اور تجویز دینا چاہیں تو اچھا رہے گا ورنہ اگلے ہفتہ اس پر عمل درامد کیا جا سکتا ہے۔
-- طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:38، 22 جون 2023ء (م ع و)
- فوری طور پر اردو ویکی اور ویکی ڈیٹا سے ٹیگ نکالا جائے اور صفحہ اول کے جن جن ہفتوں میں یہ ماضی میں لگے ہیں، وہاں سے بھی نکال دیا جائے، تاکہ رجوع مکرر کرنے کی وجہ سے دوبارہ صفحہ اول پر نظر نہ آئیں۔Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:43، 22 جون 2023ء (م ع و)
- طاہر محمود ، میرا جواب اس موضوع سے ہٹ کر ہے۔ منتخب فہرست کے لیے آپ نے نئے 8 مضامین نامزد کیے تھے۔ ان پر رائے شماری مکمل ہے۔ ان کو اب منتخب فہرست میں لگنا چاہیے؟
Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:04، 22 جون 2023ء (م ع و)
- اگر موجودہ منتخب مضمون کے میعار کے 70 فیصد بھی ہیں تو رائے شماری اور تھوڑا کام کر کے مضمون ایسے ہی رہتے ہیں، باقیوں کو خارج کر دیتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:04، 22 جون 2023ء (م ع و)
- شاید ایک فیصد بھی نہ ہوں۔ بس کسی نے زمانہ قدیم ایویں ٹیگ لگ دیا ہے۔ ان میں سے ایک مضمون نظام شمسی پر مختلف تبادلہ خیال سے پتا چلتا ہے یہ متفقہ طور پر منتخب مضمون ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:15، 22 جون 2023ء (م ع و)
- امین اکبر ، طاہر محمود، Obaid Raza - منتخب مضامین کے لیے 3 مضامین ٹیپو سلطان ، صلاح الدین ایوبی اور عالمی کپ کرکٹ 1992ء کو مزید بہت بہتر کر دیا گیا ہے اور مزید حوالہ جات شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیپو سلطان اور عالمی کپ کرکٹ 1992ء پر دوبارہ رائے شماری کی ضرورت ہے۔
- Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:22، 26 جون 2023ء (م ع و)
- طاہر محمود بھائی، پھر ٹھیک ہے۔ جیسے جیسے نئے مضمون زمرے میں آتے جائیں۔ انہیں اڑاتے جائیں تاکہ تعداد تو کم نہ ہو۔ انگریزی ویکی پر ایک فہرست دیکھی تھی کہ کس ویکی پر کتنے منتخب مضمون ہے۔ ابھی ایک ساتھ ڈیلیٹ کریں گے تو وہاں نیچے چلے جائیں گے۔ Fahads1982 بھائی ٹھیک ہے، آپ نامزد کر دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:56، 27 جون 2023ء (م ع و)
- مندرجہ بالا مضامین نہ تو معیار کے مطابق ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی رائے شماری ہوئی ہے۔ بس کسی نے یوں ہی منتخب مضامین کا ٹیگ لگا دیا ہے۔ اس لیے انہیں منتخب مضامین کی فہرست سے خارج کیا جا رہا ہے۔ کئی بار ان مضامین پر سوال بھی اٹھایا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:14، 4 جولائی 2023ء (م ع و)
- طاہر محمود بھائی، پھر ٹھیک ہے۔ جیسے جیسے نئے مضمون زمرے میں آتے جائیں۔ انہیں اڑاتے جائیں تاکہ تعداد تو کم نہ ہو۔ انگریزی ویکی پر ایک فہرست دیکھی تھی کہ کس ویکی پر کتنے منتخب مضمون ہے۔ ابھی ایک ساتھ ڈیلیٹ کریں گے تو وہاں نیچے چلے جائیں گے۔ Fahads1982 بھائی ٹھیک ہے، آپ نامزد کر دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:56، 27 جون 2023ء (م ع و)
- اگر موجودہ منتخب مضمون کے میعار کے 70 فیصد بھی ہیں تو رائے شماری اور تھوڑا کام کر کے مضمون ایسے ہی رہتے ہیں، باقیوں کو خارج کر دیتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:04، 22 جون 2023ء (م ع و)
نئے منتخب مضامین
ترمیمان مضامین کو منتخب مضامین کے لیے نامزدگی کی ضرورت ہے۔ یہ مضامین بہتر کر دیے گئے ہیں۔ اگر کوئی صارف ان مضامین میں مزید بہتری کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے۔ ان مضامین میں، میں نے اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔
- اردو
- مسجد نبوی
- جامع مسجد بورصہ
- عراق
- روزہ (اسلام)
- اسلام
- مغلیہ سلطنت
- شہاب الدین غوری
- راولپنڈی
- ٹیپو سلطان
- اورنگزیب عالمگیر
- شاہجہان
- اسلام آباد
- مسجد
- خط نستعلیق
- صلیبی جنگیں
Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:57، 18 جولائی 2023ء (م ع و) Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:57، 18 جولائی 2023ء (م ع و)
مامورین اداری کے حقوق میں اضافہ
ترمیمآداب، اردو ویکیپیڈیا پر غیر فعال منتظمین یا ایسے منتظمین جو اپنے حق سے دستبردار ہوتے ہیں، ان سے یہ حق صرف مضیفین ہی سلب کر سکتے ہیں جب کہ ہمارے پاس تین فعال مامورین اداری موجود ہیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا جیسے منصوبوں پر یہ حق مامورین اداری کے پاس ہے کہ وہ ایک صارف کو منتظم بنا بھی سکتے ہیں اور منتظمی سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر اگر چہ سبکدوشی کے بہت کم واقعات پیش آتے ہیں لیکن حال میں غیر فعال منتظمین کا ایک اچھا خاصا نمبر ہے۔ اس حوالے سے میری رائے ہے کہ منتظمی سے ہٹانے کا امر یہاں بھی مامورین اداری کے پاس ہونا چاہیے۔ ہم فعال مامورین اداری کے ہوتے ہوئے میٹا ویکی پر ایسی درخواست کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ آپ سے تائید کی درخواست ہے۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:15، 23 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید از نامزدکنندگاں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:15، 23 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:05، 23 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:04، 25 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید --ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:35، 25 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:21، 25 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:29، 26 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:35، 27 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید
:)
—خادم— مورخہ 28 دسمبر 2023ء، بوقت 9 بج کر 19 منٹ (بھارت)- تبصرہ: آپ سب لوگوں کا شکریہ۔ فیبریکیٹر پر میں نے اس حوالے سے درخواست جمع کردی ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:13، 31 دسمبر 2023ء (م ع و)
ویکیپیڈیا:منتخب مضامین کی حفاظت میں تبدیلی
ترمیمویکیپیڈیا:منتخب مضامین کو اس وقت تک کوئی خود توثیق شدہ صارف بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ اس کا درجہ حفاظت محض منتظمین تک محدود ہونا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:56، 25 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:56، 25 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تبصرہ:: جب مضمون صفحہ اول پر لگتا ہے تو آبشاری طور پر محفوظ ہو جاتا ہے۔ کیا یہ کہہ رہے ہیں? --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:45، 26 دسمبر 2023ء (م ع و)
- طاہر محمود میرا خیال ہے کہ امین صاحب اس سے ہٹ کر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ویکیپیڈیا:منتخب مضامین والا صفحہ بھی کلی طور پر محفوظ ہونا چاہیے۔ منتخب مضامین سانچوں کے ذریعے صفحہ اول پر لگائے جاتے ہیں اور وہ سانچے صفحہ اول پر آنے کے بعد ہی آبشاری حفاظت میں شامل ہوتے ہیں۔ یعنی ایک تخریب کار صارف بھی اگر صفحہ اول پر آنے سے قبل ایک ایسا سانچہ بنادیتا ہے تو وہ بھی ہوسکتا ہے۔ امین بھائی اگر اپنی بات واضح کردیں تو رائے دینے میں آسانی ہوگی۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:57، 26 دسمبر 2023ء (م ع و)
صفحہ اول کی کاروائی
ترمیممجھے یہ سمجھ نہیں آرہا کہ صفحہ اول پر یہ ہو کیا رہا ہے اور کیوں؟ ہم نہ تو انگریزی ویکیپیڈیا کی طرح اتنے ترقی یافتہ ہیں اور نہ عربی ویکیپیڈیا کی طرح۔ کہنے کا مطلب یہ کہ ہماری اپنی ضروریات ہیں اور اپنے مسائل ہیں۔ صفحہ اول کو ہمارے ان مسائل کے تحت ہی رکھنا چاہیے۔ ضروری نہیں کہ جو سانچہ انگریزی عربی کے صفحہ اول پر ہو وہ یہاں پر بھی چسپاں کردیا جائے۔ بدقسمتی سے گزشتہ کچھ وقت سے بنا کسی اتفاق رائے صفحہ اول میں تبدیلیاں ہورہی ہے اور اس کا حال ایسا ہوگیا ہے کہ خدا خیر کرے۔ اس قدر خالی جگہ ہے اور کئی ایک غیر ضروری سانچے۔ میرا خیال ہے کہ صفحہ اول کو اس کی حال گزشتہ کی طرف پھیر دیا جائے اور پھر تجرباتی طور پر کچھ نئے نسخے بنائے جائیں، رائے شماری ہو اور پھر ہی وہ نسخہ صفحہ اول پر لگایا جائے۔ میرا ایک اور خیال ہے کہ صفحہ اول ایک حساس جگہ ہے اور اس سے وابستہ سانچوں میں صرف ایک انٹرفیس منتظم کو ہی ترمیم کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ آپ لوگوں سے اس گفتگو میں شریک ہونے کی گزارش ہے۔ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:27، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
متفق
ترمیم- متفق صفحہ اول پر ویکیپیڈیا برادری کے باہمی اتفاق سے ہی کوئی تبدیلی ہونا چاہیے۔ حالیہ حلیہ افسوس ناک ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:32، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
- متفق فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:58، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
- متفق موبائل موڈ میں تو درست نظر آ رہا ہے صفحۂ اول؛ مگر ڈیسک ٹاپ موڈ میں خرابی واضح نظر آ رہی ہے۔ کم از کم انتظامیہ کے اتفاق رائے سے ہی صفحۂ اول میں کوئی تبدیلی کرنی چاہیے۔ صفحۂ اول پر جن لوگوں کو ترمیم کا اختیار ہوتا ہے، انھیں کو ترمیم کرنا چاہیے اگر کسی کو مشروط اجازت ملے تو اسے اپنے مشروط اختیارات کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:02، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
- متفق ویکیپیڈیا پر انٹرفیس منتظمین کے نام سے عہدہ اور اس عہدے پر عہدے دار موجود ہیں۔ صرف انہیں ہی یہ اختیار ہےکہ وہ صفحہ اول پر ہی نہیں ہر جگہ انٹرفیس کے حوالے سے براہ راست تبدیلیاں کر سکیں۔ موجودہ عہدے داران اپنے کام میں ماہر ہیں لیکن ظاہر ہے وہ ویکیپیڈیا کے ملازم نہیں، ان کے ساتھ بھی روزگار اور دیگر مسائل ہیں۔ اس لیے وہ ہر وقت دستیاب نہیں رہتے۔ویکیپیڈیا کے انٹرفیس میں بے شک کئی طرح کی کمیاں ہونگی لیکن موجودہ حالت ماضی کی نسبت ہزار گنا بہتر ہے۔ یہ سب انہی لوگوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ایک ایک ماڈیول کا اردو کے حساب سے ترجمہ کرتے ہوئے کئی کئی راتیں بھی صرف ہو جاتی ہیں اور یہ لوگ اپنی راتیں اس کام میں صرف کرتے ہیں۔ کسی دوسرے اور کو براہ راست یہ کام نہیں کرنا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:38، 13 جولائی 2024ء (م ع و)
تنقید
ترمیم- تنقید:- صفحہ اول ایک حساس صفحہ ہے۔ اس پر پچھلے کچھ عرصہ سے میں کام کر رہا ہوں۔ اگر اس پر کام ہو رہا ہے تو اس میں بہتری لانے کے بجائے اس پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔ یہ میرے کچھ سوالات ہیں۔
- صفحہ اول پر پہلے بھی تبدیلیاں ہو چکی ہیں آیا کہ اس سے پہلے بھی دیوان عام پر اس طرح کی بحث ہو چکی ہے؟ اگر ہو چکی ہے تو وضاحت کریں؟
- میں پچھلے ڈیڑھ سال سے صفحہ اول کی بہتری کے حوالے سے تجاویز دے رہا ہوں، کسی بھی منتظم کی طرف سے نہ کوئی جواب دیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔
- صفحہ اول پر کون سا غیر ضروری سانچہ لگایا گیا ہے؟
- صفحہ اول پر ایسا کون سا غیر ضروری کام کیا گیا ہے؟
- موبائل موڈ پر صفحہ اول بہترین نظر آ رہا ہے؟ ڈیسک ٹاپ موڈ پر ایک ہی مسئلہ ہے۔
- اگر ہم انگریزی اور عربی ویکیپیڈیا کے مطابق ترقی یافتہ نہیں ہیں تو کم از کم جو اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر بہتری کی کوششیں کر رہا ہے اس پر اتنی تنقید کیوں؟
- صفحہ اول کا حال ایسا کیسا ہو گیا ہے جس پر اتنی زیادہ بحث مباحثہ کی جا رہی ہے۔ مجھ سے صرف منتخب تصاویر کے نیچے وقفہ ختم نہیں ہو رہا، باقی ساتھی منصوبے کے آئیکون اگر برابر نہیں ہیں تو وہ ایک اور منتظم نے اس میں تبدیلی کی تھی۔
- تمام تبدیلیاں عربی، فارسی اور انگریزی کے صفحہ اول کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی گئی ہیں۔
- صفحہ اول بہترین ہو گا تو مزید نئے صارفین اردو ویکیپیڈیا کی جانب آئیں گے۔
- بجائے صفحہ اول میں بہتری کرنے کے کچھ منتظمین صرف تنقید ہی کرتے ہیں۔ حتی کہ انہیں چاہیے کہ صفحہ اول میں جو خامیاں بتائی جا رہی ہیں انہیں ختم کریں۔
- بطور ویکی بان مجھ سے پہلے بھی ایک اور ویکی بان، جو اب کچھ عرصہ قبل منتظم بنے ہیں انہوں نے بھی تبدیلیاں کی تھیں اس وقت ان پر کوئی تنقید نہیں کی گئی؟
- ہم سب اردو ویکیپیڈیا کی ہر طرح کی بہتری چاہتے ہیں اور خاص طور پر صفحہ اول کی۔ اور اس کا حلیہ کوئی بھی بگاڑنا نہیں چاہتا۔
- میں نے صفحہ اول کے مختلف سیکشنز میں بہتری لائی ہے نہ کہ خرابی کی ہے۔ (مثال کے طور پر خبروں والے سیکشن کو ہر وقت اپڈیٹ رکھنا، کیا آپ جانتے ہیں کہ والا سیکشن ایک سال پہلے دیکھیں اور اب دیکھیں، منتخب تصاویر کی بہتری، منتخب مضامین اور منتخب فہرستیں بھی نامزد کی ہوئی ہیں جو نہ جانے کس وجہ سے منتخب نہیں ہو پا رہیں، صرف کچھ فہرستیں منتخب ہوئیں)۔ (میرے بعد دوسرے صارفین کے نامزد کیے گئے مضامین اور فہرستیں منتخب ہو چکی ہیں)۔
- رائے شماری کے لیے صفحہ اول کے منتخب مضامین اور منتخب فہرستیں دیکھیں۔ جو کئی کئی مہینوں سے رائے شماری ہونے کے باوجود زیر التواء پڑی ہوئی ہیں؟Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 09:08، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
تنقید:- صفحہ اول پر منتخب تصویر کے نیچے وقفہ/اسپیس کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کوششیں کرنے سے بہت کچھ ہو سکتا ہے، تنقید، طنز اور اعتراض کرنے سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ جنہوں نے تنقید، طنز اور اعتراض کیا ہے، آئندہ سوچ سمجھ کر سوال یا جواب دیجیے گا۔ اگر کوئی غلطی ہوئی تو طریقے سے اور اصلاحی انداز میں مسئلہ بتائیں، تاکہ اس کا ازالہ کیا جائے، نہ کہ تنقیدی اور طنزیہ طریقہ سے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 10:21، 13 جولائی 2024ء (م ع و)
تبصرہ
ترمیم- فہد صاحب کے سوالات بجا ہیں۔ فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:51، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
- شاید تنقید کرنے والے صاحب کا کئی باتوں میں اشارہ میری طرف بھی ہے اس لیے ان کے سوالون کا جواب دینا مناسب سمجھا۔ تاہم میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ میں نے صفحہ اول سے ہاتھ اٹھا لیا ہے۔ اس سے قبل میں نے کئی مرتبہ اس کا ذکر کیا لیکن کبھی اس کی وجہ بتانا مناسسب نہیں سمجھا تاہم اب بتا دیتا ہوں کہ سالوں سے صفحہ اور پر مضامین اور اضافہ کر رہا ہوں، لیکن ایک مجھ پر صاحب کئی بار یہ اعتراض کر چکے ہیں کہ میں اپنے مضامین صفحہ اول پر لگاتا ہوں۔ حالانکہ منتخب مضامین کی تعداد اتنی کم ہے کہ ایک سال میں ہر ہفتے نیا مضمون نہیں لگایا جا سکتا۔ انہی مضامین کو دہرانا پڑتا ہے۔ اس وقت بھی میں دسیوں مضامین کو منتخب درجے تک پہنچا چکا ہوں، لیکن ان کو امیدوار برائے منتخب نہیں بنایا تاکہ کسی قسم کا اعتراض نہ ہو۔ اب ان صاحب کے نقاط کا جواب بھی دیتا ہوں۔
* صفحہ اول پر پہلے بھی تبدیلیاں ہو چکی ہیں آیا کہ اس سے پہلے بھی دیوان عام پر اس طرح کی بحث ہو چکی ہے؟ اگر ہو چکی ہے تو وضاحت کریں؟
- کتنی بار ایسا ہوا کہ بنا تختحہ مشق پر تجربہ کیے بغیر صفحہ اول پر تبدیلیاں کی گئی ہیں؟ کتنی بار اس کا حلیہ بگاڑا گیا؟ جب بھی اس کا حلیہ بگاڑا جائے گا تو میں اعتراض کروں گا۔ ویسے عمومی بات ہے کہ کوئی ماضی کی غلطی کسی غلط کام کا جواز نہیں۔
* میں پچھلے ڈیڑھ سال سے صفحہ اول کی بہتری کے حوالے سے تجاویز دے رہا ہوں، کسی بھی منتظم کی طرف سے نہ کوئی جواب دیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔
- اس کا جواب میں دے چکا باقی منتظمین اس کا جواب دے سکتے ہیں۔
* صفحہ اول پر کون سا غیر ضروری سانچہ لگایا گیا ہے؟
- ایسا آپ کو کس نے کہا؟ شاید وہ بہتر جواب دے سکیں۔
* موبائل موڈ پر صفحہ اول بہترین نظر آ رہا ہے؟ ڈیسک ٹاپ موڈ پر ایک ہی مسئلہ ہے۔
- گویا آپ کی نظر میں یہ کوئی خاص مسئلہ نہیں اس لیے اسے جوں کا توں ہی رہنے دیا۔
* اگر ہم انگریزی ویکیپیڈیا کے مطابق ترقی یافتہ نہیں ہیں تو کم از کم جو اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر بہتری کر رہا ہے اس پر تنقید کیوں؟
- جی جو آپ کرنا چاہ رہے ہیں وہ اصل میں کچھ اور لوگ بہتر طور پر کر چکے ہیں۔ اور کیا بہتری کی آپ نے صفحہ اول پر۔ حلیہ کو آپ ویسے ہی نظر انداز کر رہے ہیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا کی بات ایک ساتھی نے اس طور پر کی تھی کہ کچھ چیزیں جو کہ انگریزی پر مستعمل ہیں اردو پر نہیں۔ اگر انہیں صفحہ اول پر ڈالا جائے گا اور نئے آنے والے صارف وہاں جائیں اور کچھ ردعمل نہ پائیں تو یہ ایک منفی تاثر ہو گا۔
* صفحہ اول کا حال ایسا کیسا ہو گیا ہے جس پر اتنی زیادہ بحث مباحثہ کی جا رہی ہے۔ مجھ سے صرف منتخب تصاویر کے نیچے وقفہ ختم نہیں ہو رہا، باقی ساتھی منصوبے کے آئیکون اگر برابر نہیں ہیں تو وہ ایک اور منتظم نے اس میں تبدیلی کی تھی۔
- اس کا جواب وہ ساتھی دے سکتے ہیں جو ان صاحب کو اس درجہ پر فائز کرنے والے ہیں۔
* تمام تبدیلیاں عربی، فارسی اور انگریزی کے صفحہ اول کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی گئی ہیں۔
- ان سب کا حلیہ بھی ایسا ہی ہے کیا،
* بجائے صفحہ اول میں بہتری کرنے کے کچھ منتظمین صرف تنقید ہی کرتے ہیں۔ حتی کہ انہیں چاہیے کہ صفحہ اول میں جو خامیاں بتائی جا رہی ہیں انہیں ختم کریں۔
- منتظمیں متوجہ ہوں ورنہ یہی ہو گا۔
* بطور ویکی بان مجھ سے پہلے بھی ایک اور ویکی بان، جو اب کچھ عرصہ قبل منتظم بنے ہیں انہوں نے بھی تبدیلیاں کی تھیں اس وقت ان پر کوئی تنقید نہیں کی گئی؟
- کیا انہوں نے تجربہ کیے بغیر کچھ صفحہ اول پر ڈالا؟ انہوں نے کیا خرابی کی تھی؟ یہاں بات منتظم یا ویکی بان کی نہیں اصل مسئلہ خرابی ہے چاہے وہ منتظم کرے یا کوئی اور،
- --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:38، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
- جن صاحب نے جوابات دئیے ہیں ان کے جوابات میں اپنے سوالات میں کر چکا ہوں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 13:27، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
- ہم سب گنتی کے ہیں ہی کتنے؟ اگر آپس میں اختلاف رہے گا تو مل کر کام نہیں کر پائیں گے۔ اردو ویکیپیڈیا پر ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور کوئی غلطی کرے تو اصطلاح کرتے ہیں۔ حسن (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- جناب فہد صاحب نے اوپر کئی سوالات پوچھے ہیں اور بدقسمتی سے وہی ہوا۔ ہم آہنگی پیدا کرنے کے بجائے اسے انہوں نے ایسا سمجھ لیا کہ میں ان پر تنقید کررہا ہوں۔ ویکیپیڈیا ایک دائرتہ المعارف ہے جس پر ہر طرح کے صارفین ایک ساتھ آکر اتفاق رائے پیدا کرکے کام کرتے ہیں۔ اوپر آپ نے کئی سوالات اٹھائے ہیں، بہت سے بجا ہیں اور کئی ایک غیر ضروری تنقیدیں۔ مجھے خوشی ہوتی اگر آپ اس گفتگو میں تعمیری حصہ لیتے اور بیجا دوسروں پر تنقید نہ کرتے بلکہ صفحہ اول کے نئے نسخوں کے بارے میں راہ ہموار کرتے اور ان پر گفتگو ہوتی۔ میں اوپر حسن صاحب کی بات سے اتفاق رکھتا ہوں کہ ہماری برادری بہت مختصر ہے اور ہمیں تنقید سے زیادہ اتفاق سے کام لینا چاہیے اور ہر چیز میں تعمیری اور اصلاحی نکات دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ لیکن جس طرح کا رخ اس گفتگو کو دیا گیا ہے اور جس طرح کے سوالات آپ نے کیے ہیں، ضروری ہے کہ ان پر اپنا تبصرہ پیش کروں۔ ذیل میں جلی متن میں فہد صاحب کے سوالات اور ہر سوال کے نیچے میرا جواب ہے:
- صفحہ اول پر پہلے بھی تبدیلیاں ہو چکی ہیں آیا کہ اس سے پہلے بھی دیوان عام پر اس طرح کی بحث ہو چکی ہے؟ اگر ہو چکی ہے تو وضاحت کریں؟
- کیا آپ گزشتہ دو سالوں میں ایسی کوئی ڈیزائن سے متعلق تبدیلی دکھا سکتے ہیں جس سے صفحہ اول پر اچھا خاصا اثر پڑتا ہو؟ انٹرفیس، صفحہ اول کی حساسیت اس بات کی متقاضی ہے کہ دیوان عام میں دیگر کسی جگہ اتفاق حاصل کرلیا جائے۔ آیا اگر ایسی چھوٹی چھوٹی کاسمیٹک تبدیلیاں انٹرفیس منتظمین نے کی ہیں تو انہیں برادری نے اس بات کا اختیار دیا ہے۔ صفحہ اول کے سانچوں میں تبدیلی الگ بات ہے اور ہر سانچے کے اپنے قواعد ہیں۔ آپ یہاں کس چیز کی بات کررہے ہیں؟ مطلق صفحے میں ڈیزائن سے متعلق کونسی تبدیلی کسی غیر انٹرفیس منتظم نے کی ہے؟
- میں پچھلے ڈیڑھ سال سے صفحہ اول کی بہتری کے حوالے سے تجاویز دے رہا ہوں، کسی بھی منتظم کی طرف سے نہ کوئی جواب دیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔
- میں اس بات پر آپ سے اتفاق رکھتا ہوں اور اس جانب اپنے ابتدائی پیغام میں اور دیگر پیغامات میں بتلا چکا ہوں کہ ہر منتظم کا اپنا شوق ہے اور وہ برادری کے تابع ہے۔ صفحہ اول میں اس برادری سے اتفاق رائے حاصل نہ ہو تو اتفاق حاصل کرنے کی کوشش ہونے چاہیے۔ لیکن یہ نہیں ہونا چاہیے کہ بنا تجربات کے بذات خود کچھ بھی کرلیا چاہیے۔ اپنے صارفی اسپیس میں بھی صفحہ اول کے نسخے پر آپ محنت کرسکتے ہیں اور جس طرح برادری یہاں آئی ہے وہاں بھی اتفاق یا نااتفاقی ظاہر کرنے آجاتی۔
- صفحہ اول پر کون سا غیر ضروری سانچہ لگایا گیا ہے؟
- اگر آپ میرا مطلق جملہ دیکھیں تو وہ کچھ یوں ہے کہ صفحہ اول میں کچھ غیر ضروری سانچے ہیں اور بہت سی خالی جگہ ہے۔ اس میں آپ کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا گیا۔
- صفحہ اول پر ایسا کون سا غیر ضروری کام کیا گیا ہے؟
- تیز رفتار سے بنا برادری سے اتفاق کے کوئی بھی نئی چیز شامل کرنا اتفاق رائے سے قبل غیر ضروری ہے۔
- موبائل موڈ پر صفحہ اول بہترین نظر آ رہا ہے؟ ڈیسک ٹاپ موڈ پر ایک ہی مسئلہ ہے۔
- اوپر اس پر اور تبصرے آچکے ہیں۔ یہ انٹرفیس کے مسائل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ڈیزائن کے متعلق ہمیں اپنے انٹرفیس منتظمین سے سبقت نہیں لے جانی چاہیے۔ ہاں ہم انہیں مشورہ دے سکتے ہیں اور ہمیں دینے چاہیے۔
- اگر ہم انگریزی اور عربی ویکیپیڈیا کے مطابق ترقی یافتہ نہیں ہیں تو کم از کم جو اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر بہتری کی کوششیں کر رہا ہے اس پر اتنی تنقید کیوں؟
- یہ تنقید ہے؟ یا یہ کہ بہتری کی راہ ہموار کی جارہی ہے کہ پہلے تجربات ہوں اور پھر ان تجربہ شدہ نسخوں پر اتفاق رائے ہو اور پھر وہ ڈیزائن صفحہ اول پر چسپاں کردیا جائے؟
- صفحہ اول کا حال ایسا کیسا ہو گیا ہے جس پر اتنی زیادہ بحث مباحثہ کی جا رہی ہے۔ مجھ سے صرف منتخب تصاویر کے نیچے وقفہ ختم نہیں ہو رہا، باقی ساتھی منصوبے کے آئیکون اگر برابر نہیں ہیں تو وہ ایک اور منتظم نے اس میں تبدیلی کی تھی۔
- بحث ہونی چاہیے اور یہ ویکی کے لیے ضروری ہے۔ آپ کی تبدیلیوں سے قبل صفحہ اول پر اتنی خالی جگہ نہیں تھی جتنی اب ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ بھی ایک وجہ ہے
- تمام تبدیلیاں عربی، فارسی اور انگریزی کے صفحہ اول کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی گئی ہیں۔صفحہ اول بہترین ہو گا تو مزید نئے صارفین اردو ویکیپیڈیا کی جانب آئیں گے۔ بجائے صفحہ اول میں بہتری کرنے کے کچھ منتظمین صرف تنقید ہی کرتے ہیں۔ حتی کہ انہیں چاہیے کہ صفحہ اول میں جو خامیاں بتائی جا رہی ہیں انہیں ختم کریں۔
- تعمیری گفتگو شروع کرنا تنقید نہیں ہے۔ ہمیں ویکی پر اس بات کو ذہن نشین کرنا چاہئے کہ ہمارے بس مختصر سی برادری ہے اور ہمیں اسی مختصر سے ماحول میں اپنے لیے کوئی عملی نمونہ تیار کرنا ہے جس سے یہ برادری بڑی ہو۔ یہ کام آؤٹریچ سے ہوتے ہیں، اسٹریٹیجی سے ہوتے ہیں۔ کئی ایسی ویکیپیڈیا برادریاں ہیں جو ہم سے تعداد میں بہت آگے ہیں لیکن ان کا صفحہ اول اتنا اپڈیٹ نہیں اور وہ اس کو نارمل انداز میں ہی رکھتے ہیں جتنا انہیں ضروری معلوم ہوتا ہے۔ صفحہ اول دیکھنے سے ہی بہرحال نئے صارفین نہیں آئیں گے ہاں یہ اردو برادری کے بہترین کام کو دکھانے کا ایک اچھا محرک ہے ۔تاہم اس کے لیے اتفاق ضروری ہے۔ اگر مختصر سی برادری اتفاق حاصل نہیں کرپاتی مجھے نہیں لگتا کی برادری کی تعداد بڑا بنانے میں ہم کامیاب ہوسکتے ہیں کیونکہ نئے لوگ نت نئے جھگڑوں سے پریشان ہوں گے اور اس طرح کی toxic برادری کا حصہ نہ بنیں رہیں گے جو تعمیری گفتگو کو بھی فقط تنقیدی پہلو سے دیکھتی ہے۔ سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ مجھ پر تنقید کیوں بلکہ بات یہ ہونی چاہیے کہ بتائیں کیسے بہتری پھر لائی جائے اور کیسے اسے حصول کے درجے تک پہنچایا جائے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ راہ پہلے ہی بتلائی گئی ہے۔
- بطور ویکی بان مجھ سے پہلے بھی ایک اور ویکی بان، جو اب کچھ عرصہ قبل منتظم بنے ہیں انہوں نے بھی تبدیلیاں کی تھیں اس وقت ان پر کوئی تنقید نہیں کی گئی؟
- یہ بظاہر مجھ سے ہی سوال ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ میں نے ڈیزائن کے حوالے سے ڈائریکٹ صفحہ اول میں کون سی ترمیم کی ہے؟ اور اگر میری ویکی بانی کے دوران آپ میرا تبادلہ خیال دیکھیں تو آپ یہ پائیں کہ طاہر صاحب جنہوں نے مجھے منتظمی کے لیے نامزد کیا مجھ پر کس قدر کچھ خامیوں کی وجہ سے تنقید کرتے رہتے ہیں۔ میں نے اصول میں رہ کر جواب بھی دیے، کہیں غلطی کی معافی مانگی، اور کہیں اختلاف کیا۔ تاہم اگر اتفاق رائے کے بغیر میں نے کوئی ایسی تبدیلی کی ہو تو ضرور بتایئں۔ میں ہر وقت تعمیری تبصروں کے حصول کے لیے حاضر ہوں۔
- میں نے صفحہ اول کے مختلف سیکشنز میں بہتری لائی ہے نہ کہ خرابی کی ہے۔ (مثال کے طور پر خبروں والے سیکشن کو ہر وقت اپڈیٹ رکھنا، کیا آپ جانتے ہیں کہ والا سیکشن ایک سال پہلے دیکھیں اور اب دیکھیں، منتخب تصاویر کی بہتری، منتخب مضامین اور منتخب فہرستیں بھی نامزد کی ہوئی ہیں جو نہ جانے کس وجہ سے منتخب نہیں ہو پا رہیں، صرف کچھ فہرستیں منتخب ہوئیں)۔ (میرے بعد دوسرے صارفین کے نامزد کیے گئے مضامین اور فہرستیں منتخب ہو چکی ہیں)۔ رائے شماری کے لیے صفحہ اول کے منتخب مضامین اور منتخب فہرستیں دیکھیں۔ جو کئی کئی مہینوں سے رائے شماری ہونے کے باوجود زیر التواء پڑی ہوئی ہیں
- آپ کی شراکتوں کے لیے آپ کا شکریہ۔ اس گفتگو کا مقصد آپ کی بے حد اہم شراکتوں کا انکار کرنا نہیں ہے اور نہ ہی یہ گفتگو آپ کی صلاحیت پر سوال ہے۔ مجھے منتخب مضامین سے کوئی اتنا شوق نہیں ہے اور نہ میں مصنفین قسم کے ویکیمیڈینز میں شامل کیا جاتا ہوں۔
- اس تمام گفتگو کا نچوڈ یہی ہے کہ صفحہ اول کو اس کی حالت گزشتہ کی طرف پھیر دیا جائے اور پھر جتنا آپ نے اس میں تبدیلیاں چاہیے آپ صفحہ اول کا ایک نیا نسخہ اپنے تختہ مشق میں یا کہیں اور تیار کریں اور یہاں برادری سے سوال کریں کہ کیا یہ نسخہ واجب الاتباع ہے یا اس میں مزید مسائل ہیں؟ گفتگو کے آخر میں کوئی انٹرفیس منتظم اس بات کا خلاصہ کرے گا۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اس گفتگو کو تعمیری انداز سے دیکھیں اور تنقید کی عینک ذرا دیر کے لیے نکال دیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 21:07، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
- اگر آپ اپنے ویکی بان کی نامزدگی میں غور فرمائیں تویہ نکات سامنے آئیں گے کہ آپ ویکی بان کیوں بنے تھے۔ صفحہ اول پر بنا مشاورت اور بنا اتفاق رائے تبدیلیں کرنا اس اصول کے خلاف جاتا ہے جس کے لیے آپ نے یہ حق مانگا تھا۔ امین صاحب نے وہاں بھی بجا طور پرکہا تھا کہ ویکی بان کا اختیار آپ کہاں کہاں استعمال کریں گے۔ "صرف خبروں اور کیاآپ جانتے ہیں سیکشن کو اپ ڈیٹ کرنے کی حد تک تائید۔ صفحات کی حذف شدگی اور دوسرے اختیارات فہد صاحب مشاورت سے استعمال کریں گے، یہ اختیار ایک ماہ کے لیے دیا جائے، اگر فہد صاحب فعال رہیں تو بغیر ووٹنگ کے بڑھایا جاتا رہے۔" مجھے لگتا ہے کہ اس جانب آپ کو لوٹنا چاہیے اور فی الحال کے لیے ان ہی چیزوں پر فوکس کرنا چاہیے جس کا اختیار آپ کو اتفاق رائے سے ملا ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 21:15، 12 جولائی 2024ء (م ع و)
بیرونی برانڈ لنکس کو AdvancedSiteNotices میں منع کرنا؟
ترمیمکچھ لوگوں کا خیال ہے کہ چینی Wikinews اور چینی ویکی پیڈیا AdvancedSiteNotices میں برانڈ نام جیسے ٹیلی گرام، انسٹاگرام، گوگل فارم کا مکمل طور پر ذکر نہیں کیا جانا چاہیے، اور ان بیرونی لنکس کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، جسے فوری طور پر Phabricator T375253 پر ٹھیک کیا جانا چاہیے۔
میں اسے بے جا سمجھتا ہوں، افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور آپ سب سے مزید رائے مانگتا ہوں۔ اس نے کہا: "مجھے یقین ہے کہ آپ کو کسی سائٹ نوٹس سے ٹیلی گرام یا انسٹاگرام یا گوگل کے برانڈ نام کا حوالہ دینے یا لنک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ آپ کے سنٹرل نوٹیس سے بھی آپ ایسا نہیں کر سکتے، میں نہیں دیکھتا کہ یہاں کوئی مختلف پالیسی کیوں لاگو ہونی چاہیے۔ آپ ان صفحات کا لنک اپنی وکی کے صفحے سے کر سکتے ہیں اور سائٹ نوٹس سے اس وکی کے صفحے پر لنک کر سکتے ہیں۔ لیکن سائٹ نوٹس سے براہ راست بیرونی سائٹ پر لنک نہیں کر سکتے۔ یہ اہم ہے، اسے فوری طور پر ٹھیک کیا جانا چاہیے۔ (جب تک آپ ہمیں نہ دکھا سکتے کہ کسی نے کہا ہے کہ یہ ٹھیک ہے؟)"
?Prohibiting External Brand Links in AdvancedSiteNotice?
Some believe that the Chinese Wikinews and Chinese Wikipedia AdvancedSiteNotices should not fully mention brand names like Telegram, Instagram, Google Form, and use these external links, needing to be fixed on Phabricator T375253 immediately.
I find this very unreasonable, express regret, and seek more opinions from you all. He said: "I'm pretty sure you're not allowed to link to or even mention the brand names Telegram or Instagram or Google from a sitenotice. you can't from a CentralNotice, I don't see why a different policy should apply here. you can link to those pages from a page on your wiki and link from the sitenotice to that page on your wiki. but not directly from sitenotice to the external site. this is urgent, must be fixed immediately. (unless you can show us where someone said this is ok?)"--Kitabc12345 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:34، 20 ستمبر 2024ء (م ع و)
==منتخب مضامین کا تعارف==
ہم صفحہ اول پر لگانے کے لیے منتخب مضمون کا تعارف ہفتے کے صفحے پر لگاتے ہیں۔ جیسے ویکیپیڈیا:منتخب مضامین/2024/ہفتہ 01 پر منتخب مضمون میلان کا تعارف ہے۔ میرے خیال میں تعارف کے لیے منتخب مضمون کا ذیلی صفحہ ہی بنانا چاہیے جیسے میلان/تعارف۔ اس کے بعد ہم اسے ہفتہ وار یا یومیہ صفحات پر آسانی سے سانچے کی صورت پیش کر سکیں گے۔اور مختلف ہفتوں یا دنوں کے صفحات میں ہمیں زیادہ متن شامل کرنا نہیں پڑےگا۔رجوع مکرر بھی ہمیں اب مختلف پچھلے ہفتوں سے کرنا پڑتا ہے اور دیکھنا پڑتا ہے کہ کس ہفتے کونسا مضمون صٖفحہ اول پر تھا۔ میرے خیال میں اس طرح زیادہ آسانی رہے گی۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:58، 1 دسمبر 2024ء (م ع و)
- میرے خیال میں یہ قلیل دورانیے کے لیے تو بہتر رہے گا لیکن جب مستقبل میں منتخب مضامین زیادہ ہو جائیں گے تو یہ طریقہ بہتر نہیں رہے گا۔ اس کی بجائے منتخب مضمون کے تبادلہ خیال پر اس تاریخ کا ربط دینا چاہیے جس میں یہ صفحہ اول پر لگا تھا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:05، 3 دسمبر 2024ء (م ع و)
صفحہ اول پر منتخب فہرست اور منتخب مضمون کی یومیہ تبدیلی
ترمیممیری تجویز ہے کہ صٖفحہ اول پر منتخب مضمون اور منتخب فہرست کو روز تبدیل ہونا چاہیے۔ اس طرح روز آنے والے صارف کو صفحہ کچھ تو بدلا ہوا لگے گا۔ میں اس سلسلے میں کام کر رہا ہوں۔ میرے تجربے کے مطابق ایسا بہت آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔تجربانی صفحہ اول میرے نام فضا صارف:امین اکبر/صفحہ اول پر دیکھا جا سکتا ہے اور یہاں روز ہی منتخب مضمون اور فہرست تبدیل ہوگی۔اگر تجربہ کچھ دن کامیابی سے چلا تو اسے لائیو کر دینا چاہیے۔ آپ احباب میں سے کوئی تجویز دینا چاہیے تو؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:42، 2 دسمبر 2024ء (م ع و)