تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/وثائق/۲۰۱۴-چوتھی سہ ماہی

بین الویکی روابط بذریعہ روبہ ویکی ڈیٹا میں منتقل کیے جارہے ہیں۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:57, 15 اکتوبر 2014 (م ع و)

انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن 2014 اور اردو

ترمیم

جناب طاہر صاحب اور دیگر اردو وکیپیڈیا کے عزیز و محترم منتظمین، صارفین اور ناظرین حضرات، آپ کی خدمت میں چند اطلاعات رکھنا چاہتا ہوں. ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے انڈیا چاپٹر اور سنٹری فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی بنگلور کے انسلاک سے ایک کانفرنس "انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن ٢٠١٤" منعقد کیا تھا. شہر بنگلور میں بتاریخ 4 اور 5 اکتوبر ٢٠١٤ کو ہوٹل موونپیک میں اس کانفرنس کا انعقاد ہوا.

• `اس پروگرام کے ایجنڈا کو اس لنک پر دیکھیں. https://meta.wikimedia.org/wiki/India_Community_Consultation_2014

• اس کانفرنس م یں ہوۓ پروگرام کی تفصیلات اور ایتھر پیڈ کے پریزنٹیشن کو اس لنک پر دیکھیں https://etherpad.wikimedia.org/p/Indiacommunityconsultation-Day1 http://etherpad.wikimedia.org/p/ICC2014Roadmap

• کامنز میں فوٹوز کے لیے ذیل کی لنک پر دیکھیں https://commons.wikimedia.org/wiki/Category:WMF_India_Community_Consultation_2014


• اور اس پروگرام کے رپورٹ کو ذیل کی لنک پر دیکھ سکتے ہیں. https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Blog/Drafts/WMF_India_Community_Consultation_2014 ویسے میں اردو وکیپیڈیا کا صارف اور تیلگو وکیپیڈیا کا اڈمن ہوں. اور تیلگو وکیپیڈیا کے نمائندے کی حیثیت سے مذکورہ کانفرنس میں شریک رہا. اس پروگرام میں اردو احباب کی نمائندگی مجھے ہی کرنی پڑی، کیونکہ اردو کا کوئی نمائندہ نہ تھا. میں نے اردو کے لیے بھی آواز اٹھائی اور حاظرین کی توجہ کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا. اور بھارت میں اردو وکیپیڈیا گروپ کے قیام اور آؤٹ ریچ پروگرامس کے انعقاد کے لیے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، انڈیا چاپٹر اور سی.آئی.یس. کو توجہ دلائی. جس کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، انڈیا چیپٹر، سنٹر فار انٹرنیٹ سوسائٹی اور دیگر لوگوں نی تسلیم کیا.

  • اسی سلسلے میں "اردو وکیپیڈیا انڈیا" کمیونٹی کے نام سے فیس بک میں ایک پیج بھی تخلیق کرکے ناظرین، صارفین کو متوجہ کروانے کی کوشس شروع کی گئی ہے.

https://www.facebook.com/pages/Urdu-Wikipedia-India/263224550468205?ref=hl


لہٰذا آپ حضرات سے التماس ہے کہ بھارت میں اردو صارفین اور ناظرین کی کمی کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوۓ، بھارت میں اردو وکیپیڈیا کو مقبول بنانے کے اس کام میں اپنا بھرپور تعاون کریں. بھارت کے الگ الگ ریاستوں میں اردو کی الگ الگ بولیاں ہیں، سادی اور آسان زبان بھارت میں عام ہے. بالخصوص سائنسی اور تکنیکی زبان اتنی عام نہیں جتنی کہ پاکستان میں عام ہے. ہاں بھارت میں شعر و سخن کی زبان کچھ عام ضرور ہے. اس لیے بھارتی صارفین حضرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ، ان کی رہنمایی ضرور کریں. اور اردو کے لسانی اور تہذیبی ورثے کو پھلنے پھولنے کا موقع عنایت کریں. అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:03, 17 اکتوبر 2014 (م ع و)

بہت خوب

ترمیم

طاہر صاحب اسلام و علیکم، آپ جو صفائی کا کام کررہے ہیں وہ بہت ہی خوب ہے۔ ٹھیک اسی طرح سے زمرہ بندی کا بھی کام ہو تو کیا خوب ہو۔అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:57, 20 اکتوبر 2014 (م ع و)

طاہر بھائی، {{ترکی خطہ}} میں موجود انگریزی ناموں کو اردو ناموں سے تبدیل کرسکتے ہیں؟ --:)  —خادم—  15:17, 20 اکتوبر 2014 (م ع و)

سر شام سے مضمون نجمی شفائی توانائی کا خانہ معلومات اور کتاب کی تصویر نظر نہیں آرہی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:11, 17 اگست 2014 (م ع و)


عبید بھائی میں شہر سے باہر ہوں۔ واپسی کے بعد ہو سکے گا۔طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:57, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)

آپ کے لیے شعر

ترمیم

اردو ویکیپیڈیا آپ سے کہتا ہے:

میری تکمیل میں حصہ ہے تمہارا بھی بہت میں اگر تم سے نہ ملتا تو ادھورا ہوتا

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:18, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)

زرہ نوزی ہے، عبید بھائی --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:04, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)

معروضاتِ عمار

ترمیم

تبادلۂ خیال صارف:ابنِ ضیا

  • محترم طاہر صاحب!

آپ کی رائے بیج کیوریشن ، توسیع پر درکار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:57, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

صارف:مجیب الرحمان چانڈیو آپ یے صفحا ڈلیٹ کریے ادا

کیوں، آپ اپنے صفحہ صارف پر اپنی معلومات رکھ سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:54, 3 نومبر 2014 (م ع و)
صفحہ حذف کر دیا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:55, 3 نومبر 2014 (م ع و)

رائے شماری برائے نئے منتظمین

ترمیم

محترم و مکرم!
آپ کی مخلصانہ رائے ان دو صفحات پر درکار ہے۔

میں نے اپنے تبادلہ خیال پر آپ کی بات کا جواب دیا ہے۔ اسے دیکھ لیجئے گا۔

basti rekra

ترمیم
  basti rekra
kia ham jaan sakty hain k aap nay Basti rekra page kion khatam kia Gulkhan7863 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:51, 9 نومبر 2014 (م ع و)
دیکھیے بستی ریکڑہ صفحہ موجود ہے۔ ایک ہی موضوع سے متعلق دو صفحات نہیں ہو سکتے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:56, 9 نومبر 2014 (م ع و)

انگریزی رجوع مکررات

ترمیم

اردو ویکیپیڈیا میں انتہائی کثرت سے انگریزی رجوع مکررات بنائے گئے ہیں، ممکن ہے ماضی میں ان کے فوائد موجود ہوں. لیکن اس وقت اکثر جگہوں پر روبہ کام نہیں کررہا ان رجوع مکررات کی وجہ سے. اسی لیے میں اب حذف کردیتا ہوں ایسے رجوع مکررات. ابھی دیکھا تو آپ نے ان کو بحال کیا ہے. کیا اس کی کوئی خاص وجہ؟ :)  —خادم—  10:14, 10 نومبر 2014 (م ع و)

انگریزی رجوع مکررات بہت اہم ہیں۔
  • کوئی بھی نیا صارف جو ابھی اردو لکھنے سے قاصر ہو (آجکل ایسے لوگ کافی تعداد میں ہیں) انگریزی نام سے صفحہ تلاش کر سکتا ہے۔
  • اگر انگریزی سے کوئی سانچہ یا مضمون نسخ کیا جائے تو ایسے نام جن کے انگریزی رجوع مکررات ہیں، نیلے نظر آتے ہیں، جنہیں باآسانی اردو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر یا تو اردو نام کے درست ہجے معلوم ہوں، یا انگریزی ویکیپیڈیا پر جا کر اس کا اردو مضمون معلوم کیا جائے۔مثلا Ecclesiastes کا اردو صفحہ موجود ہے لیکن اسے اردو ویکیپیڈیا پر کیسے تلاش جائے؟
  • رجوع مکررات تو انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی ہیں، جن کا مقصد صفحہ کی تلاش میں آسانی ہے۔ وہی مقصد یہاں بھی ہے۔
  • انگریزی رجوع مکررات کے صفحات صرف مرکز فضاء میں نہیں۔ رجوع مکرر حذف کرنے سے دیگر فضائیں بھی اثر انداز ہوں گی۔ جبکہ روبہ صرف مرکز میں ہی کا کرے گا۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:31, 11 نومبر 2014 (م ع و)

انگریزی ویکی پر اردو ناموں سے تو رجوع مکررات کم ہی ہونگے ایسے ہی ہم لوگوں کو بھی انگریزی سے رجوع مکررات جہاں از حد ضروری ہو بس وہیں بنانا چاہیے، رہا نئے صارف کا مسئلہ تو ویکیپیڈیا میں نیا سرچ انجن زیر استعمال ہے اگر کوئی صارف انگریزی ناموں سے بھی تلاش کرتا ہے تب بھی اسے اردو صفحہ کا نتیجہ نظر آجائے گا تلاش والے صفحہ پر. اگر سانچہ کا مسئلہ ہے تو کچھ دیر سانچہ بنانے کے بعد انتظار کرنے سے روبہ انہیں تبدیل کردیتا ہے. نیز روبہ مرکزی نام فضا کے ساتھ ساتھ دیگر تمام نامہائے فضا میں کام کررہا ہے. :)  —خادم—  12:43, 11 نومبر 2014 (م ع و)
جی جی۔ میں نے رجوع مکرر کا مقصد کہا تھا کہ ایک ہی ہے۔ ‘‘‘تلاش میں آسانی ‘‘‘۔ ‘‘‘Ilam Province‘‘‘ کو کیسے تلاش کیا جائے؟ ایسی بہت سی مثالیں آپ کو ملیں گی۔ اگر رجوع مکرر ہوتا تو آسانی ہوتی۔ یہ نام اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں۔ سرچ انجن کیا کرے گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:02, 11 نومبر 2014 (م ع و)

دعوت رائے دہی

ترمیم

السلام علیکم جناب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے. میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 10:39، 10 نومبر 2014 (م ع و)

مبارکباد

ترمیم

طاہر محمود صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے مامور اداری بننے پر تہ دل سے مبارکباد قبول فرمائیں۔ --:)  —خادم—  12:07, 11 نومبر 2014 (م ع و)

تمام احباب اور شعیب بھائی کا مجھ پر اعتماد کرنے کا شکریہ۔ وہ معیار جو شعیب بھائی نے بنایا ہے شاید میں اس تک نا جا سکوں، لیکن اپنی کوشش کروں گا کہ آپ کے اعتماد پر پوراا اتر سکوں --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:37, 11 نومبر 2014 (م ع و)

مبروک

ترمیم

طاہر صاحب، پرخلوص نیک تمنائیں۔ مبروک۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:19, 11 نومبر 2014 (م ع و)

بارک الله فیک۔ بہت شکریہ احمد نثار بھائی --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:58, 12 نومبر 2014 (م ع و)

منتقلی

ترمیم

منتظم جی کیا میں اپنے صارف کو اردو نام میں منتقل نہیں کر سکتا. کیوںکہ جب میں وہاں گیا تو لکہا تھا کہ صرف مضمون ئی منتقل ہو سکتے ہیں صارف نہیں

جواب میرے تبادلہ خیال پر مہربانی

سلام

ترمیم

طاہر بھائی برائے مہربانی آزادی مارچ کے موجودہ صفحے کو حذف کیجئے اور جو موجودہ 2014 پاکستان حکومت مخالف احتجاج والا صفحہ ہے اس کا نام “آزادی مارچ رکھ لیجئے“۔میں نے کوشش کی پر دشواری درپیش ہوئی۔ آپ کرلیجئے گا۔شکریہ--

فائل:Animalibrí.gif
خیرخواہ عثمان 17:45, 25 نومبر 2014 (م ع و)
میرا خیال ہے صفحے کا نام آزامی مارچ ہی ٹھیک ہے۔ حکومت مخالف احتجاج میں تو بہت سے مارچ شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے الگ صفحہ بنایا جا سکتا ہے۔ آزادی مارچ کا صفحہ انگریزی کے آزادی مارچ سے ہی مربوط ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:08, 25 نومبر 2014 (م ع و)

 Y تکمیل --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:10, 26 نومبر 2014 (م ع و)

مشعر سے اشاریہ

ترمیم

طاہر بھائی، ایک تجویز تھی کہ اردو زبان کے جاننے والوں کی اکثریت اشاریہ کے لیے لفظ مشعر سے واقف نہیں ہے، تو کیوں نہ ایسی تمام فہارس جن میں مشعر کا لفظ موجود ہے انہیں اشاریہ سے تبدیل کردیا جائے؟ :)  —خادم—  10:47, 28 نومبر 2014 (م ع و)

دیکھ لیں، اشاریہ کا عام مفہوم (deciaml) کا لیا جاتا ہے۔ دوسرے یہ کہ ہر جگہ پر اشاریہ مضمون کہ عنوان میں مناسب نہیں لگے گا، خاص کر جب یہ عنوان کے شروع میں ہو۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:53, 28 نومبر 2014 (م ع و)
index کا رائج متبادل کیا ہے اردو میں؟ امین بھائی، عبید بھائی بھی مشورہ دیں۔ --:)  —خادم—  11:05, 28 نومبر 2014 (م ع و)
شعیب بھائی پاکستانی کتب کا مجھے پتہ ہے کہ ہر جگہ انڈیکس (جب فہرست کے معنوں میں ہو) تو اسے اشاریہ کا نام دیا جاتا ہے۔ مشعر عربی میں مستعمل ہے، اردو میں نہیں، میں نے تو کسی جگہ اس کا استعمال نہیں دیکھا، سوائے ویکیپیڈیا کے؛ فارسی والے اسے شاخص اور عربی والے، مؤشر (مشعر تو نہیں) استعمال کرتے ہیں۔ اردو کے بہت سے اہم رسائل کے مضامین کے اشاریے (ان میں چھپنے والے مضامین کی فہارس) شائع ہو چکی ہیں، جامعہ پنجاب کا اسلامی دائرۃالمعارف کی آخری جلد بھی اشاریہ کے نام سے ہے، دوسرا اشاریہ (ڈیسمیل) ہے وہ عام طور پر حساب اور کمپیوٹر سائنس میں استعمال ہوتا ہے۔

مزید دیکھیں: قومی انگریزی اردو لغت، مقتدرہ قومی زبان، صفحہ 819
اردو میں فنی تدوین (مجموعہ مقالات، سہ روزہ قومی ورکشاپ اردو میں فنی تدوین)، ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلام آباد، صفحہ 305 (اشاریہ سازی)
دائرۃ المعارف الاسلامیہ، جلد 24 (23 جلدوں کا مکمل اشاریہ)، جامعہ پنجاب، لاہور
میری رائے میں اسے اشاریہ اور شماریات سے بدل دیا جائے، کیوں کہ ہر جگہ اس کا مطلب اشاریہ نہیں ہے اور انڈیکس شماریات کو (کسی بھی خاص ترتیب سے مرتب کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، مشعر عالمی امن کو اگر عالمی امن شماریات یا شماریات عالمی امن کر دیا جائے تو جو لوگ عربی لفظ مشعر سے واقف نہیں وہ شماریات اور اشاریہ سے موضوع مضمون با آسانی سمجھ سکتے ہیں، --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:41, 4 دسمبر 2014 (م ع و)

ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ کرائسٹ یونی ورسٹی کی حذف شدگی اور اس کی بحالی کی اپیل

ترمیم

طاہرصاحب، امید کے بخیروعافیت ہوں گے اور احقر کو غالبًا اس کی آواز ہی سے سہی، یاد رکھتے ہوں گے کیونکہ اب تک ہم آپ کی ذات بابرکت کے دیدار سے تو ہم قاصر ہیں ہی۔ پتہ نہیں کبھی شرف ملاقات ہوگا بھی یا آپ کے تحریرکردہ ارشادات ہی کو ہمیں اپنے لیے باعث فخر سمجھنا پڑے گا۔

اردو ویکی پیڈیا پر تعاون کے معاملے میں ہم آپ سے کافی پیچھے۔ بلکہ یوں کہیے کہ طفلانہ طرز پر بہ پا ایستادگی کی کوشش جاری ہے۔ تاہم اس ویکی منصوبے کو فروغ دینے اور نئے معاونین کی تلاش کی سوچ میں شاید میں آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، ایسا سوچنے کی اگر میں جسارت کروں تو آپ غالبًا اسے گستاخی پر محمول نہیں فرمائیں گے۔ گزشتہ سال میں نے ہندی اور اردو ویکی پیڈیا کے کرائسٹ یونی ورسٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے طور پر دو منصوبہ جاتی صفحات ایک ہندی طلبا، کے لیے ہندی منصوبہ صفحہ اور اردو طلبا کے لیے ایسا ہی الگ صفحہ ترتیب دیا تھا۔ مجھے ماننا پڑے گا جامعہ ہذا میں تقریبًا ۶۰۰ طلبا نے اپنے تدریسی اسائنمنٹ کے طور پر ہندی میں ۳۰۰ سے زائد مضامیں لکھے ہیں جبکہ اردو طلبا کی جملہ تعداد ہی ۷ طلبا پر مشتمل تھی۔ یہ نوجوان پہلی بار اردو کی باقاعدہ تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اس کے باوجود چاہے کس قدر کم ہی سہی، ریکارڈ کے لیے ایک منصوبہ کا صفحہ بن چکا تھا اور اب ضرورت تھی کہ اس صفحے کو update کیا جائے۔ اس لیے آپ سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ صفحہ کو دوبارہ بحال کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:04, 28 نومبر 2014 (م ع و)

مزمل بھائی، اردو ویکیپیڈیا کے تئیں آپ کی کوششیں قابل صد ستائش ہیں، بہرحال اس صفحہ کو بحال کردیا گیا ہے۔ --:)  —خادم—  19:08, 28 نومبر 2014 (م ع و)
مزمل بھائی، انتہائی معذرت۔ نام فضا ویکیپیڈیا کے لیے غلط فہمی ہوئی۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:31, 28 نومبر 2014 (م ع و)

مجیب ا لرحمان (نعت خواں)

ترمیم

طاھر بھائی مجھے اس صفحے کو بنانے کے لیے مزید حوالہ جات دینے پڑینگے. جب مزید حوالہ جات حاصل ہوجائینگے تو بناؤنگا. Aurangzeb Chandio (تبادلہ خیال)

ظہور دھریجہ

ترمیم

طاہر بھائی ظہور دھریجہ اتنا بھی غیر معروف نہیں، گوگل کرنے پر پہلے نصف درجن سے زیادہ نتائج اسی کے متعلق ہے۔ صفحے میں مواد کی کمی ہے مگر صفحہ قابل قبول ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:19, 29 نومبر 2014 (م ع و)

امین اکبر بھائی، اب جبکہ ایک مناسب تعداد میں ویکیپیڈیا عہدیدار ہیں، تو کچھ آئین ویکیپیڈیا پر کام ہونا چاہیے۔ خاص کر کے شخصی مضامین اور تجارتی مقاصد صفحات کے لیے اصول و ضوابط۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:33, 29 نومبر 2014 (م ع و)
جی بجا فرمایا آپ نے۔ان چیزوں کی شدت سے کمی محسوس ہو تی ہے۔آپ منصوبہ بندی کریں کہ یہ اہم کام اور دوسرے اہم کام کس طرح سے سرانجام دئیے جائیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:17, 29 نومبر 2014 (م ع و)

شکریہ

ترمیم

طاہر بھائ، آپ نے مجھے کسی طرح کا ذمے دار صارف سمجھا ہے، اس کے لیے شکریہ۔ میں اردو ویکی پیڈیا اور دیگر ویکی میڈیا فاؤنڈیشن منصوبوں کو انشا،اللہ اور بھی فعال انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:13, 1 دسمبر 2014 (م ع و)

نیا سانچہ ریلوے

ترمیم

اسلام علیکم ، طاہر بھائی، ہم نے جو ریلوے اسٹیشن کے لیے اگلے اسٹیشن کی معلومات کے لیے سانچہ بنایا تھا اس میں تھوڑی سی تیکنیکی خامی آ رہی ہے۔ اس میں ریلوے لائن کا اضافہ ضروری ہے۔ انگریزی ویکی پر مضمون دیکھیے(Lodhran Junction railway station)۔ایک اسٹیشن کے بعد تین تین اسٹیشن بھی ہے۔ موجودہ سانچے کو کسی طرح انگریزی سانچہ کی طرح تو بنا دیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:20, 2 دسمبر 2014 (م ع و)

امین بھائی، دیکھیے لودھراں جنکشن ریلوے اسٹیشن اب ایک سے زیادہ لائنیں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ next= یا previous= کو خالی چھوڑنے کی صورت میں آخری اسٹیشن ظاہر ہو گا جیسا کہ دوسری مثال سے ظاہر ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:41, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
طاہر بھائی، اب ماشاء اللہ بہت اچھا ہو گیا ہے یہ سانچہ۔ بہت شکریہ۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:49, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
  شکریہ! --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:57, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
طاہر بھائی، ہم اسے ایک سے دو کی بجائے دو سے ایک کی طرز پر بھی استعمال کر سکتے ہیں؟ جیسے لودھراں اسٹیشن ایک سے دو کا سانچہ آئے گا تو خانیوال پر دونوں لائنیں مل جاتی ہے، وہاں دو سے ایک پر بھی کام کرے گانا؟امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:41, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
جی، سانچہ:Rail line میں مزید دیکھیے کے تحت بہت سے سانچے ہیں۔ سانچہ:Rail line one to two اور سانچہ:Rail line two to one اور اسی طرح اور بھی ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:46, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
  شکریہ! ، پہلے صرف دائیں طرف والے چار دیکھ سکا تھا۔ آپ نے تو ماشاء اللہ ساری کسر پوری کر دی۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:22, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
طاہر بھائی، لودھراں، خانیوال اور ملتان کے سٹیشنوں پر تو یہ سانچہ لگا دیں۔میں وہاں سے کاپی کر لیتا ہوںَ۔ سانچے میں اسٹیشن ڈالنے سے غلطی ہو رہی ہے مجھ سے۔ان اسٹیشنوں کے انگریزی مضمون میں اگلے پچھلے اسٹیشن ہیں۔اس سے بہتر یہ ہے کہ سانچوں کے تبادلہ خیال پر فرضی اسٹیشن سے مثال ڈال دیں تاکہ وہیں سے کاپی پیسٹ کر لیا کروں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:39, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
امین بھائی اب دیکھ لیں۔ سانچہ:Rail line one to two اور سانچہ:Rail line two to one۔ ترمیز کے شروع میں {{s-start}} اور آخر میں {{s-end}} استعمال ہو گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:03, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن، طاہر بھائی، کیا اس میں پرانے سانچے کی طرح ٹائٹل میں موجودہ اسٹیشن کا نام، اورنیچےاسٹیشن کے نام کے اوپر اگلا اسٹیشن اور پچھلا اسٹیشن آ سکتا ہے۔ اس کے لیے غالبا سانچے کے کوڈ میں تبدیلی کرنی پڑے گی؟امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:27, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
بہت شکریہ طاہر بھائی، ہو گیا ہے۔ سانچہ ریل سٹارٹ کو اوپر ساتھ ملانے سے میرا کام ہو گیا۔ سانچہ ریل سٹارٹ میں پاکستان ریلوے کی جگہ بس پیج نیم کر دوں گا۔ پھر سیٹ ہو جائے گا۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:06, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
طاہر بھائی سانچہ:Rail line اورکیماڑی ریلوے اسٹیشن کو تو دیکھیں، نیچے والی لائن میں جو دو فالتو سیل ہیں، جن میں رنگ بھرے ہوئے ہیں، ان کو ختم کرنا چاہ رہا ہوں، یہ غالباً مین کوڈ میں تبدیلی سے ہو گا۔ اس سے اوپر اور نیچے والے سب ایک ترتیب میں ہو جائیں گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:54, 10 دسمبر 2014 (م ع و)
دیکھیے کیماڑی ریلوے اسٹیشن رنگ والے سیل ریلوے لائن کی شناخت کے لیے ہیں۔ آپ ہر ریلوے لائن کے لیے کوئی خاص رنگ استعمال کر سکے ہیں۔ یا col= کو خالی چھوڑنے وہ بے رنگ ہو جائیں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:07, 11 دسمبر 2014 (م ع و)
بہت خوب   شکریہ!امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:16, 11 دسمبر 2014 (م ع و)

اسلام علیکم، جب موقع ملے صارف:امین اکبر/بنک پر بھی چکر لگا لیا کریں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:33, 9 دسمبر 2014 (م ع و)

«Tahir mq/وثائق/۲۰۱۴-چوتھی سہ ماہی» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔