تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2010/سوم

Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

السلام علیکم! امید ہے تمام احباب ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔ مجھے یہ دریافت کرنا تھا اور ایک رائے بھی ہے کہ؛ کیا یہ ممکن ہے کہ ایڈیٹر میں حوالہ جات کے جو سانچے ہیں، جیسے حوالہ خبر، حوالہ موقع جال یا حوالہ کتاب، ان کا کوئی ربط شامل ہو جائے۔ ایسا ربط کہ جس پر کلک کرتے ہی سانچہ درکار سطر میں درج ہو جائے۔ اس سے کافی ساری کوفت دور ہو جائے گی اور مقالوں میں حوالہ جات شامل کرنا آسان ہو جائے گا۔ شکریہ --O.bangash 21:12, 25 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • تدوینی پٹی میں ان حوالہ جات کو رکھنے کے بجائے تدوینی خانے کے نیچے ----- کلک سے اندراج ----- والی جگہ پر دیا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔ --سمرقندی 08:52, 28 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • تائید--O.bangash 19:45, 28 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • جالبین اور کتاب کے حوالہ جاتی سانچوں کو -- کلک سے اندراج -- میں درج کر دیا گیا ہے۔ طرازی قیود کی وجہ سے ان کے ناموں سے فضاء کو ختم کر کہ -- سانچہ:حوالہ-جال -- اور -- سانچہ:حوالہ-کتاب -- کی صورت لکھنا پڑا ہے۔ کاشف بھائی سے درخواست ہے کہ ایک نظر ان نئے عنوانات پر ڈال کر جو ترامیم درکار ہوں فرما دیجیے۔ ضرورت ہو تو حالیہ ترامیم کو واپس کر دیجیئے۔ --سمرقندی 14:34, 29 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • اس کام کو ٹھیک طریقے سے کرنے میں وقت لگے گا اور کچھ تجربات کرنا ہونگے۔ اگلی کچھ دیر یا دنوں تک ممکن ہے کہ "کلک سے اندراج" ٹھیک طرح سے کام نہ کرے۔ صارف:Jogibaba غالباً اس کو استعمال کر رہے ہیں اسلیے ان سے پیشگی معذرت۔ --کاشف عقیل 01:12, 30 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • ابھی اس پر کام جاری ہے تاہم ابتدائی شکل و صورت واضع ہوچکی ہے۔ ساتھیوں سے درخواست ہے کہ ایک نظر دیکھ لیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے آگاہ کریں۔ اپنے براؤزر پر Shift+F5 دبا کر سکرپٹ تازہ کرنا نہ بھولیں --کاشف عقیل 06:47, 1 اگست 2010 (UTC)
  • سبحان اللہ کے سوا کیا کہہ سکتے ہیں! بہت عمدہ کام کر دیا ہے آپ نے کاشف بھائی ، اللہ آپ کو خوش رکھے۔ اگر ممکن ہو تو اس drop down manu میں اعراب کا اختیار دے کر ، زیر ، زبر ، پیش ، تشدید اور کھڑا زبر کے سانچے بھی رکھ دیجیے۔ --سمرقندی 15:26, 1 اگست 2010 (UTC)
  • نہایت عمدہ، اس سے نہ صرف مقالہ تحریر/ترجمہ کرتے ہوئے اب سانچہ جات داخل کرنے میں کافی آسانی ہو گی بلکہ ایڈیٹر اب کافی خوبصورت بھی ہو گیا ہے۔ خوش رہیے کاشف بھائی اور بہت شکریہ۔ --O.bangash 20:52, 1 اگست 2010 (UTC)
  • YesY تکمیل - بعد از تکمیل اس تبادلۂ خیال کو تبادلۂ خیال میڈیاوکی:Edittools پر نقل کردیا گیا ہے۔ برائے مہربانی آلات ادارت (Edittools) پر مستقبل میں مذید تبادلۂ خیال وہاں کریں۔ --کاشف عقیل 23:06, 1 اگست 2010 (UTC)




السلام علیکم، الحمد للہ میں بخیریت واپس سعودی عرب میں پہنچ چکا ہوں۔ میرا تو ارادہ عید الفطر تک پاکستان میں رکنے کا تھا لیکن دفتر میں کام زیادہ ہونے کی وجہ سے مجھے قبل از وقت واپس آنا پڑا۔ دو چار دن کی مصروفیت کے بعد انشاء اللہ میں ویکپیڈیا پر باقاعدہ حاضری دینا شروع کر دوں گا۔ سب لوگوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔--ساجد امجد ساجد 06:25, 9 اگست 2010 (UTC)

اردو وکیپیڈیا: ایک تجویز و منصوبہ

السلام علیکم! امید ہے تمام احباب ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔ تمام احباب کو رمضان کی آمد مبارک اور یہ لیجیے اردو وکیپیڈیا کی کوالٹی میں اضافے کے لیے نئی تجویز حاضر ہے۔
تھوڑی دیر قبل کاشف عقیل بھائی کے صفحہ صارف پر ایک مفصل جدول ملاحظہ کیا۔اس میں ایک حصہ ان مقالہ جات کی فہرست سے تھا جو کہ ہر وکیپیڈیا پر یقیناً موجود ہونے چاہیں۔ چونکہ اب تک میرا طریقہ کار یہ رہا کہ انگریزی وکیپیڈیا سے سانچے درآمد کر کے کوشش کروں کہ نئے مضامین کا اضافہ کروں۔ اور زیادہ تر میں وہی سانچے اور مقالے درآمد کرتا رہا ہوں جو کہ میری دلچسپی کے حامل بھی ہوتے ہیں۔ تو میں ایک تجویز کے ساتھ حاضر ہوں کہ منہ کا زائقہ بدلنے کے لیے ان مقالہ جات پر توجہ دی جائے۔  
میں اب یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کاشف عقیل صاحب کے صفحہ صارف کے علاوہ کیا ایسا باقاعدہ کوئی منصوبہ یا صفحہ ایسے مقالہ جات کے لیے مختص ہے جہاں سے انتہائی ضروری اقدامات کی تفصیل میسر آ سکے اور منتظمین اسے باقاعدہ مانیٹر بھی کرتے ہوں؟ گو میں ان مقالہ جات کی تفصیل کاشف عقیل صاحب کے صفحے سے حاصل کروں گا لیکن کیا باقاعدہ طور پر یہ کام ہو رہا ہے؟
دوسرا یہ جاننا تھا کہ اس جدول کے مطابق اردو وکیپیڈیا کا رینک 67واں ہے، اس میں بہتری لانے کے لیے اور کیا کیا اقدامات ضروری ہیں، اور ان اقدامات کے لیے میں یا دوسرے لوگ کیسے مدد کر سکتے ہیں۔ میری زاتی رائے میں اس طور سوچنا چاہیے اور پہلے سنگ میل میں کم از کم اردو وکیپیڈیا کو ٹاپ 50 تک تو لانا ہی چاہیے۔ شکریہ--O.bangash 19:43, 10 اگست 2010 (UTC)


آپ جس درجہ بندی کا ذکر کر رہے ہیں اس کی اساس ہزار ضروری مقالات کی فہرست ہے۔ اس درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے ترتیب وار مندرجہ ذیل اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

  1. اس فہرست میں اب بھی ایسے عنوانات موجود ہیں جن پر اردو میں مقالات نہیں ہیں یا مقالا تو موجود ہے تاہم اس پر بین الوکی روابط موجود نہیں اور اس لیے یہ مقالہ درجہ بندی میں شمار نہیں کیا جارہا۔ ایسے تمام عنوانات پر مقالات بنائے جائیں اور ان میں انگریزی مقالے کا ربط ڈالا جائے۔ ہر موجود مقالے کو کم از کم 1 نمبر ملتا ہے۔
  2. جو مقالے موجود ہیں ان کی طوالت کی بنیاد پر بھی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ 10,000 بائٹ سے چھوٹے تمام مقالات کو نامکمل شمار کیا جاتا ہے اور انہیں 1 نمبر ملتا ہے۔ اسلیے اگر آپ مقالے کو مکمل مضمون کی طوالت تک نہیں پہنچا سکتے تو اسے بھلے یک سطری ہی رہنے دیں۔
  3. 10000 بائٹ سے طویل مضامین کو مکمل شمار کیا جاتا ہے اور ایسے تمام مضامین کو 4 نمبر ملتے ہیں۔ اسلیے جو مقالات 10000 بائٹ کے قریب قریب ہیں، انہیں 10000 بائٹ سے کچھ طویل کرنے کی کوشش کی جائے۔
  4. 30000 بائٹ یا اس سے طویل مضامین کو جامع شمار کیا جاتا ہے اور ایسے مضمون کو 9 نمبر ملتے ہیں۔ میرے خیال میں ابھی ہمیں ان 1000 ضروری مضامین کو جامع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو مضامین اس طوالت تک پہنچ چکے ہیں ان میں مزید بہتری اس درجہ بندی پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

تمام نمبروں کو جمع کر کے 9000 سے تقسیم کیا جاتا ہے اور اس سے اس وکیپیڈیا کا درجہ بنتا ہے۔

--کاشف عقیل 20:46, 10 اگست 2010 (UTC)

  • اسی بارے میں میری تجویز یہ ہے کہ جن ضروری مقالہ جات کو (جو ضروری مقالوں کے اس فہرست میں درج ہیں) اردو وکی پر درآمد یا اضافہ کیا جائے اس فہرست میں انگریزی لفظ کو بالکل ختم نہ کر دیا جائے بلکہ انگریزی لفظ سے پہلے اس کا اردو متبادل درج کر کے انگریزی کو حذف نہ کا جائے، میں نے کل اسی پر کام شروع کیا تھا اور چارلی چیپلن کا انگریزی لفظ Charlie Chaplin اور میریلن مونرو کا انگریزی نام Marilyn Monroe درج کئے تھے۔ مندرجہ بالا اقدامات سے ہمیں یہ آسانی رہے گی کہ انگریزی سے اردو ترجمہ کرتے وقت بعض لفظ تبدیل ہو جاتے ہیں لہذا فہرست میں انگریزی لفظ موجود ہونے سے متعلقہ مقالہ دوبارہ تخلیق ہونے سے بچ جائے گا اور انگریزی اور اردو دونوں لفظ فہرست میں شامل رہیں گے اور تلاش کرنے میں بھی آسانی ہو گی۔ امید ہے میں اپنا مدعا ٹھیک طریقے سے بیان کر سکا ہوں گا۔--ساجد امجد ساجد 03:55, 11 اگست 2010 (UTC)
  • کاشف عقیل صاحب اور ساجد صاحب، بہت شکریہ۔ مجھے اس رینکنگ کی تفصیل بارے علم نہ تھا۔ نئے مقالہ جات جو میں تخلیق کر رہا ہوں، ان میں میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم از کم انگریزی وکیپیڈیا کے پائے کے ضرور ہوں، لیکن ظاہر ہے ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ پھر اس پر وقت بھی زیادہ خرچ ہوتا ہے، میری زاتی رائے میں یہ بھی ضروری ہے کیونکہ یہ بنیاد مضبوط ہی ہونی چاہیے۔ بہر حال میں اب جتنا بھی وقت میسر آتا ہے، کوشش کروں گا کہ نئے مقالہ جات میں اضافے کے دوران اس رینکنگ کے حساب سے مواد داخل کروں۔

یہاں میں کچھ تجاویز بھی دینا چاہوں گا، جیسے؛

  1. انتہائی ضروری مقالہ جات کی فہرست میں نوٹ کیا گیا ہے کہ بعض ایسے مضامین کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ اردو وکیپیڈیا پر موجود ہیں لیکن ہجوں کے فرق سے غیر موجود دکھائے گئے ہیں۔
  2. اس فہرست میں اردو میں عنوان تو دیا گیا ہے لیکن اس کا انگریزی عنوان موجود نہیں ہے۔ کیا ایسا کچھ طریقہ ہو سکتا ہے کہ اس فہرست میں انگریزی عنوانات داخل کیے جا سکیں؟
  3. کیا یہ ممکن ہے کہ تمام اردو مقالہ جات جو کہ اب 14000 سے اوپر ہیں، تمام کو انگریزی ہجوں میں بھی تلاش کیا جا سکے؟
  4. ایسے مقالہ جات کی اب کتنی تعداد باقی ہے جن میں انگریزی سے ربط موجود نہیں ہے۔ کاشف صاحب اور ساجد صاحب اس پر کام کر رہے ہیں، یہ کام کب تک مکمل ہو سکے گا؟ تا کہ اشد ضروری مقالہ جات بارے ایک واضع تصویر نظر آ سکے؟

شکریہ--O.bangash 21:07, 12 اگست 2010 (UTC)


ترتیب وار جوابات

  1. آپ اس فہرست کی بجائے میری تجرباتی فہرست دیکھ سکتے ہیں: صارف:کاشف عقیل/فہرست مقالات۔ میں یہ فہرست کاشف روبہ کے ذریعے خودکار طریقے سے بنا رہا ہوں اور ابھی اس سلسلے میں کچھ کام باقی ہے۔ کام مکمل ہوجانے پر ارادہ یہ ہے کہ اصل فہرست کی جگہ اسے رکھ دیا جائے۔
  2. دیکھیں صارف:کاشف عقیل/فہرست مقالات
  3. یہ کام روبہ سے کروانا پڑے گا اور روبہ میں اس صلاحیت کا اضافہ کرنے میں کافی وقت لگے گا اسلیے فی الحال ایسا ممکن نہیں ہے۔
  4. میں نے جب یہ کام شروع کیا تھا تو ایسے مقالات کی تعداد 5600 کے قریب تھی۔ کافی کام کرنے کے باوجود تاحال 4300 مقالات ایسے باقی ہیں۔ دیکھیں زبانوں کے روابط کے بغیر صفحات۔

--کاشف عقیل 00:44, 13 اگست 2010 (UTC)

  • شکریہ کاشف بھائی۔ میں نے اس فہرست میں مقالہ جات پر کام شروع کر دیا ہے۔ جن مقالوں میں مجھے ترجمے میں آسانی رہتی ہے وہ میں کر رہا ہوں لیکن اکثر مقالے ایسے ہیں جن میں ترجمہ کرنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مقالہ جات شامل کر سکوں۔--O.bangash 22:00, 14 اگست 2010 (UTC)

رمضان مبارک

وکیپیڈیا کے سب صارفین کو میری جانب سے رمضان مبارک۔ اللہ تعالی ہم سب کو اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین--ساجد امجد ساجد 08:41, 12 اگست 2010 (UTC)

میری جانب سے بھی سبھی وکی احباب کو رمضان مبارک۔ Ahmadnisar 20:19, 20 اگست 2010 (UTC)

فہرست مقالات کی تبدیلی

میرا ارادہ ہے کہ منصوبہ:اردو وکیپیڈیا پر انتہائی ضروری مقالات کی فہرست کی جگہ صارف:کاشف عقیل/فہرست مقالات 2 پر موجود مواد رکھ دوں۔ یہ مواد روبہ نے خودکار طریقے سے تیار کیا ہے اور اس کی وقتاً فوقتاً خودکار تجدید کی جاسکتی ہے۔ ساتھیوں کی رائے درکار ہے۔ --کاشف عقیل 04:17, 20 اگست 2010 (UTC)

  •   تائید، بالکل اس بارے ہمیں ایسی فہرست کی ضرورت ہے جو کہ خودکار طریقہ سے اپڈیٹ ہوتی رہے۔ میں آجکل اسی فہرست پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن وہ تو غالباً صارف:کاشف عقیل/فہرست مقالات کے نام سے موجود ہے۔ کیا اب اس نئی فہرست کو حتمی سمجھا جائے؟
    • اپڈیٹ: ایک تجویز ہے جو ابھی ذہن میں آئی ہے؛ کیا یہ ممکن ہے کہ اس فہرست کے شروع یا آخر میں ایک جدول شامل کر دیا جائے جو اس فہرست کی سمری بیان کرے؟ جیسے کہ کل 1000 مقالات میں سے کتنے کا ترجمہ ہو چکا ہے، کتنے باقی ہیں، اور جو مقالہ جات شامل ہو چکے ہیں ان کی بنیاد پر اردو وکیپیڈیا کی رینک کیا بنتی ہے؟ O.bangash
    • جدول تو بالکل ڈالا جاسکتا ہے جس میں خلاصہ بیان کر دیا جائے تاہم دوسرے وکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں رینکنگ نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس کا انحصار دوسرے تمام وکیپیڈیاؤں کی موجودہ حالت پر ہوگا جو روبہ کو معلوم نہیں ہوگی۔ --کاشف عقیل 21:42, 20 اگست 2010 (UTC)
  •   تائید، کاشف بھائی کی تجویز بہت اچھی ہے اس طرح روبہ سے جمع تفریق سے ہمیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل رہے گی۔ --ساجد امجد ساجد 14:15, 20 اگست 2010 (UTC)
  • اس سلسلے میں ایک اہم صفحہ ضروری مقالات کے لحاظ سے وکیپیڈیاؤں کی ماہانہ نمو کا بھی ہے۔ اگر تمام ساتھی کوشش کریں تو اگلے مہینے ہمارا نام بھی اس فہرست پر آسکتا ہے۔ --کاشف عقیل 21:42, 20 اگست 2010 (UTC)
  • کاشف صاحب، وہ صفحہ میں نے دیکھا ہے۔ کیا ہمیں سبز سے زرد خانے میں داخل ہونا ہے صرف، یا زرد خانے میں سب سے اوپر؟ دوسرا یہ کہ اگر اس ضمن میں کچھ کیا جائے تو کیا یہ ممکن ہے کہ ہم اپنے لیے ایک ٹارگٹ سیٹ کر لیں؟ شکریہ۔ --O.bangash 20:32, 22 اگست 2010 (UTC)
  •   تائید --سمرقندی 01:13, 21 اگست 2010 (UTC)
  • میرے حساب کتاب کے مطابق زرد خانے میں تو ہم اگلے ماہ داخل ہوجائیں گے تاہم اس میں سب سے اوپر آنا کافی مشکل ہے اور ایک ماہ میں یہ حدف صرف 5 ساتھیوں کے ساتھ ممکن نہیں۔ میری رائے میں اگر ہم صرف اگلے کچھ ماہ تک ماہانہ نمو میں پہلے دوسرے یا تیسرے نمبر پر آتے رہے ، تو یہ بھی بہت اہم پیشرفت ہوگی۔ --کاشف عقیل 22:05, 22 اگست 2010 (UTC)

توجہ درکار

تمام احباب کو اسلام علیکم

میں صارف:کاشف عقیل/فہرست مقالات 2 سے تاحال مطمئن نہیں ہوا ہوں اور میری رائے میں ابھی مذید کام باقی ہے اس لیے اسے فی الحال اصل فہرست پر منتقل نہیں کیا ہے۔ لیکن جب تک میں باقی خامیاں دور کررہا ہوں، تمام ساتھیوں اور بالخصوص سمرقندی بھائی سے گزارش ہے کہ اس فہرست پر توجہ دیں اور زور و شور سے کام کر کے کم از کم چند ماہ تک اردو وکیپیڈیا کو اہم مقالات پر ماہانہ نمو میں اوپر رکھیں۔ میری رائے میں ان مقالات پر توجہ دینا دوسرے کاموں سے زیادہ اہم ہے۔

اس پر کام دو طریقوں سے کیا جاسکتا ہے۔ ایک تو ناموجود مقالات بنا کر، جوکہ اس وقت بنگش بھائی کی توجہ کا بھی مرکز ہے اور دوسرا اس فہرست میں موجود کالم "اگلا قدم" کو استعمال کرتے ہوئے۔ اگر آپ فہرست کو اس کالم سے ترتیب دیں تو یہ واضع ہوجائے گا کہ کن مضامین میں سب سے کم اضافے کے ساتھ اگلا "milestone" اور زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

--کاشف عقیل 02:08, 29 اگست 2010 (UTC)

  • بندہ حاضر ہے کاشف بھائی؛ آج رات اس فہرست کو دیکھوں گا۔ --سمرقندی 03:54, 29 اگست 2010 (UTC)
  • منتظمین، خاص طور پر سمرقندی صاحب سے یہ بھی گذارش ہے کہ عنوانات کے تراجم بھی ساتھ ہی شامل کر دیں۔ اس طرح مدیران کو آسانی رہے گی۔ میں ذاتی طور پرابھی صرف غیر موجود مقالات جن کی اب تعداد تقریباً 260 رہ گئی ہے پر کام کر رہا ہوں۔ اگلے مرحلے میں انشاءاللہ مقالات کی طوالت پر کام کروں گا۔ تب تک میرا خیال ہے یہ فہرست طوالت کے لحاظ سے اپڈیٹ بھی ہو جائے گی۔ شکریہ --O.bangash 18:12, 30 اگست 2010 (UTC)

ایک رائے

  • کاشف بھائی ، ویکیپیڈیا پر beta اخراجہ آرہا ہے اور آپ کا کیا خیال ہے کیا ہمیں مندرجہ ذیل ترمیمات کرنا چاہیں یا ایسے ہی چلنے دیں؟
  1. دائیں قائمہ (right menu) اور صفحہ پر بالائی جانب آنے والے نظامی الفاظ (پڑھیں ، ترمیم ، نیا موضوع اور تاریخچہ وغیرہ) اسی طرح رکھے جائیں جیسے کہ ابھی آرہے ہیں۔
    1. میری رائے میں ایسے ہی مناسب ہے جیسے کہ ابھی موجود ہیں ، ان میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔
  2. مضامین کو محفوظ کرنے کے بعد نظر آنے والے متن کے لیۓ وہی نویسات اختیار کر لیئے جائیں جو کہ پرانے اخراجہ پر کیئے گئے تھے۔
    1. میری رائے میں یہ بھی کوئی خاص ضروری نہیں، تاہم اگر باقی ساتھی متفق ہوں تو مجھے بتا دیں کہ کونسا نویسہ کرنا ہے، میں کردوں گا۔
  3. اگر بلا کسی ترمیم کے اسی حالت پر قائم رہنے کا فیصلہ ہو تو کم از کم مضامین کے صارفی سطح البین پر نظر آنے والے متن میں نویسات کی جسامت 110% کر دی جائے کیونکہ موجودہ خط کم بینائی والے افراد کے لیۓ پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو خوشخطی نستعلیق میں لکھا جائے تو شاید اس موجودہ جسامت میں بھی ٹھیک نظر آئے گا لیکن چونکہ فی الحال اردو میں کوئی ایسا خوشخط دستیاب نہیں جو تمام تر عیوب سے پاک ہو اور چھوٹی جسامت میں بھی واضح نظر آتا ہو لہذا ہم کو الفاظ کی جسامت 110% کر دینا مناسب ہوگا۔ برائے کرم جسامت میں یہ اضافہ صرف اور صرف مضمون کے نظر آنے والے متن میں ہی کیا جائے باقی جگہوں پر اسی موجودہ جسامت کو برقرار رکھا جانا بہتر ہے کیونکہ اس سے صفحے کی ہم آہنگی باقی رہے گی۔ باقی جیسے آپ حضرات بہتر سمجھیں۔
    1. وقت ملنے پر یہ کام کردوں گا۔

--سمرقندی 04:57, 2 ستمبر 2010 (UTC)

جوابات اوپر --کاشف عقیل 02:32, 3 ستمبر 2010 (UTC)

مبارکباد - اردو وکیپیڈیا کی ماہانہ ترقی

اسلام علیکم،

اہم مقالات پر تمام وکیپیڈیاؤں کے درجات کی تجدید کے ساتھ اگست میں کی گئی کوششوں کا نتیجہ آگیا ہے۔ اردو وکیپیڈیا نے پہلی بار ماہانہ نمو کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر رہتے ہوئے قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تمام احباب جن کی کوششوں سے یہ مرحلہ طے پایا اور خاص طور پر بنگش بھائی جنہوں نے اس کوشش کا آغاز کیا، مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ ماہانہ نمو میں اس ماہ پہلے نمبر پر پنجابی وکیپیڈیا رہا جس میں سب سے اہم کردار خالد محمود صاحب کا تھا۔ چند لوگوں کی کوششوں سے ہی سہی، پر پاکستانی زبانوں کے وکیپیڈیا ترقی کررہے ہیں اور یہ ہمارے لیے باعثِ اطمینان ہے۔

میری جانب سے ایک بار پھر تمام احباب کو دلی مبارکباد۔ اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ ہمیں مذید قوت دے اور جس حال میں ، جس طرح ہم اس بدحال قوم کی ترقی کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں، ہمیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

--کاشف عقیل 02:55, 3 ستمبر 2010 (UTC)

  •   یہ یقیناً خوشی کی بات ہے اور اس کے لیے تمام متحرک ساتھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس سے کم از کم میرا حوصلہ بڑھا ہے اور یہ کام اس ماہ بھی جاری رہے گا، مجھے یقین ہے کہ اگلے چند ماہ تک ہم اس سے بہتر کارکردگی پیش کر سکتے ہیں۔ یہ بات بھی یقیناً خوش آئند ہے کہ کسی پاکستانی زبان نے پہلی بار ماہانہ نمو میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تمام احباب کو ایک بار پھر مبارکباد۔--O.bangash 15:56, 3 ستمبر 2010 (UTC)
  • سبحان اللہ! "یاران تیز گام نے منزل کو جا لیا!" یعنی کہ وہ ہدف جو ہم اردو کے پرانے لوگ شبانہ روز کوششوں سے حاصل نہ کر سکے وہ نئے لوگوں نے حاصل کر لیا۔ اس پر نئے صارفین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایک عرصے بعد اردو وکیپیڈيا پر واپسی اور اتنی اچھی خبر کے ساتھ خوشی سے میرا کئی سیر خون بڑھ چکا ہے   فہد احمد 05:01, 9 ستمبر 2010 (UTC)

اردو اصطلاحات پر لائحۂِ عمل کا انتخابِ نو

پیشگی معذرت کے ساتھ آپ تمام مصروف ساتھیوں کا تھوڑا وقت اور تھوڑی توجہ درکار ہے۔ اردو اصطلاحات کے اختیار کرنے پر بہت کچھ کہا جاچکا ہے اور بہت کچھ اردو غیر اردو میں بھی درج کر دیا گیا ہے۔ میرا مقصد یہاں کسی بھی نئی بحث کی چنگاری کو ہوا دینا ہرگز نہیں بلکہ موجودہ انجمنِ ویکیپیڈیا کے ساتھیوں کی جانب سے اس اصطلاحاتی طرزعمل کو جاری رکھنے یا روک دینے پر ایک دوستانہ اور کھلے دل و دماغ کے ساتھ ، انتخابِ نو مقصود ہے۔ اس کی ضرورت اس وجہ سے پیش آرہی ہے کہ میں آج کل دوبارہ ویکیپیڈیا پر عربی سے لی جانے والی سائنسی اصطلاحات پر ایک بادِ ناموافق و بادِ خمسین سے اڑنے والی ریت کی چبھن محسوس کر رہا ہوں؛ میں ہرگز یہ نہیں چاہتا کے کسی ایسے کام کو جاری رکھوں کہ جو اردو ویکیپیڈیا کی موجودہ انجمنِ فہیم و مُدرِک کے لیے پریشانی یا ذہنی الجھن کا باعث بنے اور ان کے کام کی رفتار میں دلی اکتاہٹ پیدا کرے۔
اسی احساس کی وجہ سے اب جو بھی نئی اصطلاح لکھتا ہوں تو دل پریشان و مضمحل ہوتا ہے کہ جانے کتنے ساتھی اس قسم کے الفاظ کو دیکھ کر نالاں ہونگے اور جانے کتنے خاموش قاری اس قسم کے الفاظ کو دیکھ کر یہاں متحرک ہونے کا فیصلہ ترک کریں گے۔ یہ احساس ویکیپیڈیا کے beta اخراجے سے مضاف ، مصنع لطیف کی سطح البین کے لیۓ انگریزی پیغامات کے اردو تراجم کرتے وقت بھی ہو رہا ہے اور کسی متفقہ فیصلے کے بغیر ترجمہ (یا اصطلاحات کا اندراج) اپنی من مانی کی سی پشیمانی میں مبتلا کر رہا ہے اور ساتھیوں کی رائے معلوم کیے بغیر مزید کام کرنے پر دل راضی نہیں ہو رہا؛ اس مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر یہ بیان درج کیا ہے اور ساتھیوں سے اپنی آراء سے نوازنے کی درخواست ہے۔ جو ساتھی اردو ویکیپیڈیا پر اصطلاحات میں اردو لکھنے اور اس موضوع پر ہونے والی بحث کی تاریخ سے آگاہ نہیں ہیں ان کو یہ پیغام شاید عجیب لگے گا لیکن جو ساتھی ویکیپیڈیا کی تاریخ سے آگاہ ہیں وہ اس بات کی اہمیت کا اندازہ باآسانی لگا لیں گے۔ آپ تاریخ سے آگاہ ہوں یا نا ہوں اس موضوع پر اپنی رائے ضرور دیجیے۔ سائنسی اصطلاحات کو اردو میں لکھنے کا کام جاری رکھا جائے یا روک دیا جائے؟ بس اس پر ہاں یا نہیں میں واضح رائے کا طلبگار ہوں، یہ بات آپ سب موجودہ کام کرنے والوں سے براہ راست تعلق رکھتی ہے کہ ویکیپیڈیا پر کیا ہو رہا ہے؟ کیا کیا جانا چاہیے اور کیا نہیں؟ لہذا برائے مہربانی لاتعلقی اختیار نا کیجیے گا۔ مقصد چونکہ کوئی نئی بحث نہیں بلکہ صرف اردو اصطلاحات کو جاری رکھنے یا روک دینے پر انتخاب کا ہے اس لیے کسی درمیانی راستے کی تلاش بے سود اور وقت کے ضیاع کے مترادف ہوگی؛ کیونکہ ، اردو میں لکھا جائے یا لکھا ہی نا جائے ، میرے لیئے بس یہی دو راستے ہیں۔ --سمرقندی 06:26, 6 ستمبر 2010 (UTC)

  • یہ کام جاری رہنا چاہیے --کاشف عقیل 10:54, 6 ستمبر 2010 (UTC)
  • سائنسی کام جاری رکھا جائے۔ میڈیا وکی سطح البین پر اگر کوئی اصطلاح بہت غیر معروف یا غیر مانوس ہو تو اس کا فی الحال ترجمہ نہ کیا جائے کیونکہ اس سے نئے آنے والوں کو دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ --Urdutext 15:37, 6 ستمبر 2010 (UTC)
  • کام تو جاری رہنا چاہیے، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ سائنسی اصطلاحات بارے یہ کہنا چاہوں گا کہ مشکل یا “غیر معروف“ اصطلاحات تو بہرحال ضرورت سے زیادہ مجبوری ہیں۔ مگر صفحہ اول اور وکیپیڈیا پر عام استعمال کی اصطلاحات بہرحال سادہ ہی رہنی چاہیے۔--O.bangash 19:41, 7 ستمبر 2010 (UTC)
  • تمام نئے نظامی تراجم کو جو صفحۂ اول پر آتے ہیں ، اصطلاحات کے بجائے عام الفاظ میں تبدیل کردیا ہے۔ آپ ساتھی جو بھی بات نامناسب ہو اس سے آگاہ فرماتے رہا کیجیے تاکہ جمود طاری نا ہونے پائے یا خود تبدیلی فرما دیا کیجیے۔ --سمرقندی 22:52, 7 ستمبر 2010 (UTC)
  • یہ کام ہر قیمت پر جاری رکھنا چاہئے، ورنہ ہماری محنت کی قدر رہے گی نہ ہماری زبان کی۔۔۔ --محبوب عالم 17:46, 8 ستمبر 2010 (UTC)

عید مبارک

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہُ،

میری جانب سے تمام احباب اور ان کے اہلِ خانہ کو بہت بہت دلی عید مبارک۔ اللہ تعالی ہم سب کو تمام مشکلات سے نجات دے اور خوشیوں بھری بہت سے عیدیں دیکھنا نصیب فرمائے؛ آمین! --کاشف عقیل 10:10, 9 ستمبر 2010 (UTC)

  • میری جانب سے تمام احباب اور ان کے اہلِ خانہ کو بہت بہت دلی عید مبارک۔   --O.bangash 20:18, 9 ستمبر 2010 (UTC)

Is there a possibility you can increase the font size? Secondly, the script you are using can that be like the how "Wikipedia" is written

At present you can try one option, there is a link at the top of the page --- میری واپسی --- you may see a better version of the same wikipedia, though not in nastaleeq. Please do not forget to select the checkbox --- Do you want the features turned off globally? at the end of the page

--سمرقندی 04:07, 11 ستمبر 2010 (UTC)

you can accomplish both (i.e., choose a font of your liking and increase its size) by using a custom css for your account. please see the simple procedure in the help page معاونت:وکیپیڈیا نستعلیق نویسہ. --Urdutext 10:11, 11 ستمبر 2010 (UTC)


  • میری جانب سے بھی سب احباب کو عید کی خوشیاں مبارک، الحمد للہ، ثم الحمد للہ کہ اللہ تعالی نے مجھ حقیر کو مسجد نبوی میں عید کی نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی، میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے بعد آج ہی واپس پہنچا ہوں اس لئے وکیپیڈیا پر حاضری نہ دے سکا۔ بہرحال میری جانب سے سب دوستوں کو ایک بار پھر عید مبارک۔--ساجد امجد ساجد 06:08, 11 ستمبر 2010 (UTC)

Fundraising time is around the corner!

Hello Wikimedians, my name is Deniz and I am working for the Wikimedia Foundation during the 2010 Fundraiser. My job is to be the liaison between the Urdu community and the Foundation. This year's fundraiser is intended to be a collaborative and global effort, we recognize that banner messages that perform well in the United States don't necessarily translate well, or appeal to international audiences.

I am currently looking for translators who are willing to contribute to this project, helping to translate and localize messages into Urdu and suggesting messages that would appeal to Urdu readers on the Fundraising Meta Page. We've started the setup on meta for both banner submission, statistical analysis, and grouping volunteers together.
Use the talk pages on meta, talk to your local communities, talk to others, talk to us, and add your feedback to the proposed messages as well! I look forward to working with you during this year's fundraiser.

Please translate this message into Urdu if you can and post it below, thanks! --Dgultekin 22:21, 10 ستمبر 2010 (UTC)

!Beat Jimmy

The Fundraising Committee is issuing all interested community members a challenge: we want you to beat Jimmy. The appeal from Jimmy Wales and the corresponding banner have been tested head-to-head with other successful banners, and the results are clear: it's our best performing message... by a lot. This year we have a lofty fundraising goal; we need all of our banners to bring in donations like the Jimmy Appeal, but no one wants to keep the Jimmy banner up for two months. We want to run donor quotes, and other wonderful ideas, but we have to have banners that work as well as or better than the Jimmy appeal.

We've just released the highlights from a donor focus group, and the results of our donor survey. With one month to the launch of the fundraiser, the messages we test must be driven by data from our tests and surveys - we can no longer rely on instinct alone.

We've redesigned our fundraising meta pages with the Jimmy challenge; check out the survey results and propose/discuss banners that reflect these findings. Add the banners you think will 'beat Jimmy' here to be tested Tuesday October 12 against Jimmy.Klyman 21:13, 6 اکتوبر 2010 (UTC)

www.zhawel.com

mera nam naser zhawel ha saudi jazan man rhta hon ma atna prah lekha nhin hon lhaaza es chez co smjnea mare miwnt crane

  • بھائی آپ کو اردو تو آتی ہے نا؟ برائے مہربانی درج ذیل نکات پر عمل کیجیے۔ یہاں کام کرنے والے تمام دوست آپ کی ہر طرح مدد کریں گے؛ آپ کتنے پڑھے لکھے ہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہاں سب آپ کے دوست ہیں۔
  1. صفحے پر سب سے اوپر درج لنک پر جا کر ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتا کھول لیجیے
  2. آپ کے لیے جو بھی باتیں مشکل ہوں ان کو الگ الگ ، نمبر وار لکھ کر پوچھیے تاکہ دوسرے آپ کی بات واضح سمجھ کر مدد کرسکیں
  3. اگر فی الحال آپ کے کی بورڈ پر اردو نہیں آتی تو آپ اوپر لکھے ہوئے پیغام کی طرح انگریزی ابجد میں بھی رومن اردو لکھ سکتے ہیں

--سمرقندی 03:53, 12 ستمبر 2010 (UTC)

السلام علیکم، تمام ساتھیوں کو میری طرف سے عید مبارک۔ الحمد للہ میں بخیریت چترال سے واپس اسلام آباد پہنچ چکا ہوں۔ اردو ویکیپیڈیا کے لیے میں چترال سے بے شمار تصاویر اور مواد لایا ہوں انشاء اللہ چند دنوں کے بعد میں ویکپیڈیا پر باقاعدہ حاضری دوں گا۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا--رحمت عزیز چترالی 12:18, 15 اگست 2010 (UTC)

اہم اطلاع

السلام علیکم! ہمارے اردو وکیپیڈیا کے دیرینہ ساتھی اور اردو بلاگر، فہد احمد کیہر صاحب کے والد محترم آج شام رحلت فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ تمام احباب سے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی استدعا کی جاتی ہے۔--O.bangash 22:16, 15 ستمبر 2010 (UTC)

  • فہد احمد کیہر صاحب کے والد محترم کے ناگاہانی انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ ویکیپیڈیا کے تمام ساتھی فہد احمد کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمایے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرماءے۔ آمین --رحمت عزیز چترالی 09:22, 16 ستمبر 2010 (UTC)
  • انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالی فہد بھائی کے والد محترم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین --ساجد امجد ساجد 07:37, 16 ستمبر 2010 (UTC)
  • انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ہم تو تصور ہی کر سکتے ہیں کہ جن والد گرامی کی تعلیم و تربیت سے فہد بھائی جیسی شخصیت پروان چڑھی ہو ان کے اس دنیائے فانی سے خالقِ حقیقی کی جانب کوچ کرجانے پر ان کے فرزندِ محترم و اہل خانہ کے کرب و الم کا کیا عالم ہوگا ، اس دکھ اور صدمے کی شدت ہمارے تصور اور اندازوں سے یقیناً کہیں زیادہ ہوگی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام اہل خانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے اور انہیں مرحوم والد صاحب کی روح کو سکون بخشنے والے افعال ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ فہد بھائی کے پاس اپنے والد مرحوم سے حاصل کیا ہوا بہت کچھ ہے اور اس کی ایک جھلک ہم لوگ اس ویکیپیڈیا پر دیکھتے رہے ہیں، سب کچھ چھوڑ کر اس دنیا سے ایک روز سب ہی کو جانا ہے لیکن جانے والے کی ہدایات ، نصیحتیں اور تعلیم و تربیت جو وہ اپنے پیچھے آنے والوں کو دے جاتا ہے وہ اسے اس دنیا سے جانے کے بعد ایک نئی زندگی عطا کر دیتی ہیں اور ہمیں فہد بھائی پر کامل یقین ہے کہ وہ اپنے والد مرحوم کی راہنمائی کو ہمیشہ زندہ و جاوید رکھیں گے۔ --سمرقندی 14:52, 16 ستمبر 2010 (UTC)
  • انا للہ و انا الیہ راجعون۔ فہد صاحب، اس مشکل مرحلہ پر ہم آپ کے غم میں شریک ہیں۔ اللہ کے کرم سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی بخشش سے نوازے اور ہم سب کو صحیح راہ پر چلنے کی توفیق دے۔ --Urdutext 22:25, 16 ستمبر 2010 (UTC)

انا للہ و انا الیہ راجعون۔ خدا انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے۔--سید سلمان رضوی 12:34, 17 ستمبر 2010 (UTC)

    • اس کٹھن وقت میں دلجوئی کرنے پر ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔ آپ لوگوں سے ابو مرحوم کی مغفرت کی دعا کی درخواست کے ساتھ ساتھ یہ بھی التماس ہے کہ میرے لیے دعا کریں کہ میں اپنے کاندھوں پر پڑنے والے نئے بوجھ کو بہ احسن و خوبی اٹھا سکوں اور ابو کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو پر کر سکوں۔ والسلام فہد احمد 09:18, 22 ستمبر 2010 (UTC)

السلام علیکم! ہمارے اردو وکیپیڈیا کے دیرینہ ساتھی اور صحافی رحمت عزیز چترالی کے کزن بہادر وزیر ولد صفت میر چترال کے کھوت کے مقام پر گاڑی کے حادثے میں رحلت فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ویکیپیڈیا کے تمام دوستوں سے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی استدعا کی جاتی ہے۔

  • انا للہ و انا الیہ راجعون. رحمت عزیز صاحب، جوانی کی موت میں تمام اہل و عیال کے لیے صدمہ ہے، اللہ صبر عطا فرمائے گا۔ وکیپیڈیا کی دوستوں کی طرف سے مغفرت کی دُعا ہے۔ --Urdutext 10:24, 25 ستمبر 2010 (UTC)
  • انا للہ و انا الیہ راجعون. اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔--O.bangash 10:39, 25 ستمبر 2010 (UTC)
  • انا للہ و انا الیہ راجعون، اللہ تعالی مرحوم کو دیار جنت میں جگہ عطا فرمائے اور اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اللھم اغفر لحینا و میتنا و شاہدنا و غائبنا و صغیرنا و کبیرنا و ذکرنا و انثنا، اللھم من احییتہ منا فاحیہ علی الاسلام و من توفیتہ منا فتوفہ علی الایمان۔ آمین۔--ساجد امجد ساجد 13:09, 25 ستمبر 2010 (UTC)
  • انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ کی رضا، اللہ مرحوم کو حیات قبل الموت کی طرح حیات بعد الموت میں بھی اپنی رحمت کے سائے میں رکھے اور جنت میں مقام عطا فرمائے، مرحوم کے لواحقین کو صبر اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔ --سمرقندی 15:05, 25 ستمبر 2010 (UTC)
  • اِنّا لِلہِ وَ اِنّا اِلَیہِ راجِعُون. اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں دیار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ پسماندگان اور سوگواران کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے کہ اس ناگہانی نوجوان موت کا صدمہ برداشت کرسکیں۔ آمین۔ --کاشف عقیل 16:09, 25 ستمبر 2010 (UTC)

گزارش

  • میرے آیی پی ایڈرس کے ساتھ جتنے بھی کمپیوٹرز ہیں ان میں ویکیپیڈیا کا سرچ بٹن کام نہیں کررہا ہے --سمرقندی اور کاشف عقیل سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میری مدد فرماییں، تاکہ میں تصاویر اور مقالے ویکیپیڈیا کے ساتھ شیر کرسکوں، شکریہ --رحمت عزیز چترالی 09:08, 18 ستمبر 2010 (UTC)
  • اگر آپ نیا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو ایک کام کیجیے کہ ؛ ہر صفحے پر سب سے اوپر دیا ہوا ربط ---- میری واپسی ----- دبا کر اس کے صفحے پر جایئے اور وہاں جاکر سب سے نیچے درج
Do you want the features turned off globally?

کا بٹن منتخب کر کہ پرانے ورژن پر واپس چلے جایئے۔ میرا خیال ہے کہ اگر یہ مسئلہ نئے ورژن کی وجہ سے ہے تو ختم ہو جائے گا۔ --سمرقندی 05:38, 18 ستمبر 2010 (UTC)

السلام عليكم

انا عربي واتمنى لكم التوفيق بهذه الموسوعة --الشبح العربي 13:06, 20 ستمبر 2010 (UTC)

  • وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتۃ و مغفرتۃ، اھلاً و سہلاً مرحبا یا شیخ۔ --ساجد امجد ساجد 13:10, 20 ستمبر 2010 (UTC)

مشکل

میں وکیپیڈیا کی ظاہریت میں Monobook جلد استعمال کر رہا ہوں لیکن ابھی کچھ دیر پہلے میرے متصفح حبالہ میں کچھ گڑ بڑ ہو گئی ہے اور ہر صفحے کے نیچے لفظ 'مستعادہ منجانب' لکھا آ رہا ہے اور تمام مینو نیچے منتقل ہو گیا ہے۔ Monobook کے علاوہ دوسری جلدوں میں یہ درست نظر آتا ہے۔ مدیران سے جلد جواب کا التماس ہے۔

  • ہم تو ہر ایک کو ایک ہی مشورہ دیتے ہیں   اگر آپ نیا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو ایک کام کیجیے کہ ؛ ہر صفحے پر سب سے اوپر دیا ہوا ربط ---- میری واپسی ----- دبا کر اس کے صفحے پر جایئے اور وہاں جاکر سب سے نیچے درج
Do you want the features turned off globally?

کا بٹن منتخب کر کہ پرانے ورژن پر واپس چلے جایئے۔ میرا خیال ہے کہ اگر یہ مسئلہ نئے ورژن کی وجہ سے ہے تو ختم ہو جائے گا۔ --سمرقندی 02:15, 23 ستمبر 2010 (UTC)

  • میں نیا بیٹا ورژن استعمال نہیں کر رہا ہوں، جب سے نیا بیٹا ورژن طے ہوا ہے میں نے پھر بھی پرانا ورژن monobook ہی طے کیا ہوا ہے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ --ساجد امجد ساجد 05:27, 23 ستمبر 2010 (UTC)
  • ساجد بھائی میں نے آپ کے مذکورہ بالا بیان کے بعد تمام نظامی پیغامات کو دیکھ لیا ہے لیکن مجھے کہیں بھی ---- مستعادہ منجانب ---- کا پیغام نہیں ملا؛ ہوسکتا ہے کہ میٹا ویکی پر کسی جگہ ہمارے کسی بھائی ، شاید محبوب بھائی ، نے کسی پیغام کا ترجمہ کیا ہو اور وہاں سے یہ اٹھایا جارہا ہو۔ آپ monobook کو کسی گذشتہ ایسی تاریخ پر واپس کر کے دیکھیے کہ جب سب کچھ درست آتا تھا۔ --سمرقندی 23:58, 23 ستمبر 2010 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، مدد کا شکریہ، میں نے تمام بےنقص ترتیبات بحال کر دیں ہیں اور معاملہ حل ہو گیا ہے۔ شکریہ--ساجد امجد ساجد 13:06, 25 ستمبر 2010 (UTC)

فیس بک

فیس بک پر وکی کا صفحہ


Stand-up comedy

Stand-up comedy کا اردو متبادل کیا ہو سکتا ہے؟ --ساجد امجد ساجد 08:38, 30 ستمبر 2010 (UTC)

  1. طربیۂ اقامت
  2. طربیۂ وقوف
  3. طربیۂ قرار

تینوں میں جو پسند آجائے ساتھیوں کو --سمرقندی 10:02, 30 ستمبر 2010 (UTC)

  • میرے خیال میں طربیۂ وقوف زیادہ مناسب ہے اور عربی ویکی پر کومیدیا الوقوف ہی درج ہے۔ --ساجد امجد ساجد 10:15, 30 ستمبر 2010 (UTC)

wikipedia ik bahut hi umda site hai

I am from india and i think it is very good site for every one Nice very Nice.

  • Thanks a lot indeed. This site is for all Urdu lovers without any specification. --ساجد امجد ساجد 06:54, 5 اکتوبر 2010 (UTC)

JANAB MAI AP K IS PROGREAM KO PASAND KAR TA HON

تجویز

  • اردو ویکیپیڈیا پر کالم نگار کو ستون نگار، ڈرامہ نگار کو ناٹک نگار، بیوروکریٹ کو مامور اداری اور کمشنر کو مفوض لکھا جارہا ہے جو کہ اردو کے لیے غیرمانوس اور اجنبی الفاظ ہیں ان کو اردو میں ترجمہ نہ کیا جایے تو بہتر رہے گا کیونکہ اردو نے انگریزی کے ان الفاظ کو من و عن قبول کرکے اپنے اندر جگہ دی ہے اور یہ انگریزی الاصل الفاظ اردو کا حصہ ہیں--رحمت عزیز چترالی 01:00, 12 اکتوبر 2010 (UTC)
  • انگریزی کے الفاظ کی اردو میں من و عن قبولیت کی سند آپ نے کہاں سے حاصل کی ہے؟ کیا مقتدرہ قومی زبان نے ایسا سند نامہ جاری کیا ہے، یا اَن پڑھ پارلیمان نے منظوری دی ہے؟--Aone 12:01, 12 اکتوبر 2010 (UTC)
  • ناٹک نگار تو غیر مانوس نہیں۔ باقی الفاظ غیر مانوس ہیں تاہم قواعد کے مطابق ہیں۔ نئے الفاظ زبان میں شامل کیے بغیر زبان کا ارتقاء ممکن نہیں اس لیے یہ کام ضروری ہے اور سمرقندی بھائی اس کام کے بہترین ماہر ہیں۔ بہتر یہ ہوتا کہ یہ کام کوئی حکومتی ادارہ قومی سطح پر کرتا جس میں ماہرین کی بڑی تعداد سے مشاورت کی جاتی؛ تاہم موجودہ ارکانِ پارلیمان کی تعلیمی استعداد کو دیکھتے ہوئے محسوس نہیں ہوتا کہ کم از کم اس دورِ حکومت میں اس جانب کوئی توجہ دی جائے گی۔ یہ کام رضاکاروں کو ہی کرنا پڑے گا۔ اگر آپ کے ذہن میں ایسی کوئی تجویز ہے جس سے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جاسکے یا ایسے بااختیار لوگوں سے روابط ہیں جو اس کام میں دلچسپی رکھتے ہوں تو ضرور آگاہ کریں۔ تاہم ان کے انتظار میں ہم رُک نہیں سکتے۔ --کاشف عقیل 13:29, 12 اکتوبر 2010 (UTC)
  • رحمت صاحب سب باتیں اور سب مباحثے ایک طرف ، سب سے پہلے ایک گذارش عرض کرنا چاہوں گا کہ برائے مہربانی کسی بات پر دل برداشتہ ہو کر ویکیپیڈیا اور ہم سب کا ساتھ نا چھوڑ جایئے گا۔ یہ گذارش میں اس وجہ کر رہا ہوں کہ یہاں اکثر ایسا ہوا ہے کہ متعدد اچھے تحریر کرنے والے ان ہی الفاظ و اصطلاحات کے تنازعے میں ناراض و خفا ہو کر خدا حافظ کہہ چکے ہیں اور اب ہم آپ کی جانب بھی ایسے کسی فیصلے کے اندیشوں میں گرفتار و پریشان خاطر ہیں ، آزاد و جمع خاطر کیجیۓ  ۔ بعد اس گذارش کے عرض ہے کہ میں بارہا کام کو روک کر جاچکا ہوں اور بارہا دوستوں کی جانب سے واپس لایا گیا ہوں؛ اب تو سمجھ میں نہیں آتا کہ کروں تو کیا کروں؟؟ چھوڑ کر جاتا ہوں تو محبتیں کھینچتی ہیں واپس آتا ہوں تو الجھنیں کھینچتی ہیں! دماغی مریض ہوں   اور مرض وہ ہے کہ حکیم لقمان کے پاس بھی شفا نا ملے! اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی کا کوئی لفظ برداشت نہیں کرسکتا، دل کی دھڑکنیں بے ربط اور نبص کی رفتار بے ضبط ہو جاتی ہے۔ میں تو بار بار آپ ساتھیوں سے اجازت طلب کرتا رہا ہوں اس صفحے پر اور جب کسی جانب سے اعتراض نہیں آتا تو لکھنا شروع کردیتا ہوں۔ اب آپ نے اعتراض اٹھایا ہے تو پھر وہ شش و پنج کی کیفیت طاری ہے کہ وقت نہیں ملتا مزید وضاحتوں اور بحث کا اور حوصلہ نہیں ملتا مزید نئے یا مشکل الفاظ لکھنے کا۔ کیا کروں؟ عربیزدہ انگریزی مجھ کو آتی نہیں تو لکھوں کیسے؟ دو ہی راستے ہیں کہ اردو لکھوں یا نا لکھوں۔ --سمرقندی 04:19, 13 اکتوبر 2010 (UTC)
  • سمرقندی صاحب میں آپ کی، کاشف عقیل صاحب، ساجد صاحب، بنگش صاحب اور دیگر ساتھیون کی محبت، خلوص، عزت و احترام اور حوصلہ افزایی کی بنا پر اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ جڑا ہوا ہوں انشاء اللہ ویکیپیڈیا سے ناراض ہوکر نہیں جاوں گا اور جتنا بھی وقت ملا ویکیپیڈیا پر ایڈیٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مقالات و مضامیں اور تصاویر سے اردو ویکیپیڈیا کا دامن بھروں گا۔ ویکیپیڈیا کے لیے آپ سب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ کاشف عقیل صاحب کی بات صحیح ہے کہ مقتدرہ قومی زبان اور ان پڑھ پارلیمان کے انتظار میں ہم رک نہیں سکتے اور اصلاحات سازی میں یہ خاکسار بھی آپ سب کے ساتھ شامل ہے اور آپ سب کے تجاویز کی حمایت کرتا ہوں، اپنی دعاوں میں خاکسار کو بھی یاد کیجیے گا،آپ سب کی مبحتوں اور خلوص میں ممنوں احسان ہوں۔ شکریہ --رحمت عزیز چترالی 10:30, 14 اکتوبر 2010 (UTC)
  • وکی اور میرا ساتھ کافی پرانا ہے۔ لیکن کبھی اصطلاحات سازی کی طرف توجہ نہیں دی ۔ بنیادی وجہ یہی ہے کہ جب تک اردو کو دفتری زبان کا درجہ حاصل نہیں ہوتا اصطلاحات سازی کا سارا عمل بے فائدہ ہے۔ اردو کی اصطلاحات سازی کے حوالے سے آپ لوگ ذرا نشاندہی کرکے بتائیں کہ آپ کے یا مقتدرہ کتنے الفاظ عام مستعمل ہو رہے ہیں۔ جناب جب اردو بولنے اور پڑھنے والا ہی ان کو استعمال نہیں کررہا تو پھر عربی یا فارسی آمیز اصطلاحات سے ہم لوگوں وکی پیڈیا کو عام فہم زبان سے دورِ احمد شاہی کی طرف کیوں لے کر جارہے ہیں۔ انگریزی کے وہ الفاظ جو اردو بولنے والوں میں رواج پاچکے ہیں۔ ان کو بدلنے سے ابلاغ اور تفہیم کے مسائل سے وکی کو محفوظ رکھیں تو اچھا ہوگا۔ اس کے برعکس اگر مواد کی درستگی اور اضافے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے تو بہتر ہوگا۔09:13, 1 نومبر 2010 (UTC)
  • وہاب بھائی آپ کے دلائل میں بھی وزن ہے تاہم یہ ایک لامتناہی بحث ہے جس پر مکمل اتفاقِ رائے شاید ممکن نہیں۔ بہتر لائحۂ عمل شاید یہ ہے کہ تمام لوگ اپنی اپنی سمجھ کے مطابق کام جاری رکھیں اور اس مسئلہ کو وجہ نزاع نہ بننے دیں۔ --کاشف عقیل 15:06, 1 نومبر 2010 (UTC)
  • اسلامی دنیا میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے جسے اسلامی دنیا کے بڑے بڑے مفکرین اعظم بھی کبھی سمجھ نہیں پائے کہ ہر کام خلیفہ بازوں کے سپرد کردیا جاتا ہے اور عوام کتوں کی طرح دم ہلاتے رہتے ہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ترقی یافتہ دنیا اور اس کی ترقی کا کبھی نفسیاتی تجزیہ کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ ہر ترقی یافتہ قوم میں عوام ہی خلیفاؤں کو راہ دکھاتے ہیں۔ بہرحال شاید اس قسم کی باتوں کو سمجھنے والے اردو دنیا میں موجود ہی نہیں یا پھر یہ کہ اعتماد کی کمی ہے۔ --سمرقندی 17:12, 1 نومبر 2010 (UTC)
  • محترم سمرقندی صاحب آپ جذباتی ہو گئے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کو دکھ پہنچانا نہیں تھا۔ دراصل ہم نے آج تک یہی پڑھا ہے کہ اردو دنیا کی ان زبانوں میں سے ایک ہے جس میں اخاذ ہونے کی حد درجہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔ دوسرے زبانوں کے الفاظ و اصوات کو یہ اس طرح سے اپنا لیتی ہے کہ ان پر اجنبیت کا گمان تک نہیں ہوتا۔ پھر ہم لوگ کیوں اردو کی اس صلاحیت کا فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ تمام اصطلاحات عربی اور فارسی سے مستعار لے لیتے ہیں۔ مگر انگریزی سے کچھ اخذ کرنا ہم جرم سمجھتے ہیں۔ سرسید ، حالی جیسے لوگ بھی اسی نظریے کے قائل تھے۔ کہ دوسروں تک بات پہنچانے کے لیے اگر انگریزی کی ملاوٹ اردو میں کر دی جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ امید ہے آپ ہماری گستاخی کو درگزر فرمائیں گے۔
  • وہاب بھائی آپ کی کسی بات کا برا نہیں مانا بلکہ آپ جیسے قابل افراد کو اپنے ساتھ نا پا کر جو دکھ ہوتا ہے بس وہ بیان کیا ہے۔ آپ نے اس قدر جلیل القدر اشخاص کے نام درج کر دیے ہیں کہ اگر ناچیز لب کشائی کرے گا تو توہین کے زمرے میں دھر لیا جائے گا؛ سرسید اور حالی کا زمانہ مسلمانوں کی انتہائی بدحالی کا زمانہ تھا ، سرسید اور حالی کے زمانے میں عام مسلمانوں کی حالت وہ تھی کہ جو دھوبی کے کتے کی ہوتی ہے نا گھر کا نا گھاٹ کا ، سرسید اور حالی کے زمانے میں عام مسلمان (یا اردو بولنے والے کو) دنیا کی جدید معلومات تو ایک طرف اپنے شہر کی خبروں کا ہی ہوش نا ہوتا تھا ، وہ ایک انقلاب کا زمانہ تھا بلکہ انقلاب سے بہتر تو میں اس کو زندگی اور موت کی جد و جہد کا زمانہ کہوں گا۔ جو معلومات آج computer تک رسائی رکھنے والے ایک عام اردو بولنے والے کو حاصل ہیں وہ کبھی سرسید کو برطانیہ اور حالی کو لکھنؤ سے بھی حاصل نہیں ہوئی ہونگی۔ ان سب حقائق کے باوجود حیرت ہے کہ اردو بولنے والے آج تک اردو کا راستہ روکنے اور انگریزی کی بھرمار کرنے کی راہ ہموار کرنے کی خاطر سرسید اور حالی اور اقبال وغیرہ وغیرہ کا بہانہ تراشتے ہیں۔ --سمرقندی 08:23, 2 نومبر 2010 (UTC)
  • حالات نہیں بدلے محترم بلکہ اپنے خارج پر نظر دوڑائیے شاید اس دور سے بھی زیادہ ابتر ہو گئے ہیں۔ خیر چھوڑیے ۔ بحث کافی لمبی ہو جائے گی۔ دراصل سمرقندی صاحب مجھے اصطلاحات سازی کا پورا عمل اس وقت کچھ بے معنی سا محسوس ہوا جب میں نے اپنے ایم فل کے تحقیقی مقالے ’’اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں انٹر نیٹ کا کردار‘‘ کا خاکہ تیار کیا۔ میں نے زیادہ تر وکی پیڈیا کے وضع کردہ اصطلاحات استعمال کیے۔ جب میرے دوست احباب اور استادوں نے خاکے کا مطالعہ کیا تو سب نے یہی اعتراض کیا کہ جناب آپ نے یہ کونسی زبان تحریر کی ہے۔ ہمیں تو کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا ۔ اس کے بعد جب ان تمام الفاظ کا انگریزی متبادل ان کوبتائے تو سب نے یہی کہا کہ اچھا تمہاری مراد یہ ہے۔ اوہ تو سیدھے سادھے انداز میں لکھ ڈالتے تاکہ سمجھنے میں آسانی ہوتی۔ اب آپ ہی کہیئے جب ابلاغ کا اتنا بڑا مسئلہ پیدا ہو جائے کہ کوئی آپ کی بات تک سمجھنے سے قاصر رہے تو ایسے میں کیا ، کیا جائے۔ Wahab
  • وہاب بھائی آپ کی مذکورہ بالا وضاحت کے بعد حقیقت سے آگاہی حاصل ہوئی اور اصطلاحات پر آپ کے موجودہ موقف کی وجہ بھی معلوم ہوگئی۔ آپ کا موقف نہایت مدلل ہے اور موجودہ دور کی صورتحال کے لحاظ سے نہایت مناسب بھی۔ اگر میری کوئی بات ناگوارِ خاطر گذری ہو تو درگذر فرمایئے گا۔ والسلام۔ --سمرقندی 00:22, 4 نومبر 2010 (UTC)

یونین کونسل کا اردو ترجمہ

  • یونین کونسل کا اردو ترجمہ کیا ہونا چاہیے؟--ساجد امجد ساجد 07:51, 24 اکتوبر 2010 (UTC)
  • مجلسِ متحدہ
    • مجلسِ متحدہ کا متبادل میں نے جلد بازی میں پیش کردیا تھا ، متحدہ اصل میں united کے لیے بہتر ہے union کے لیے اتحاد مناسب ہے اور یوں -- مجلسِ اتحاد یا مجلس الاتحاد -- میں سے کوئی لفظ منتخب کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 17:16, 1 نومبر 2010 (UTC)

پندرہ ہزاری ہدف

پندرہ ہزاری ہدف مبارک
--ساجد امجد ساجد 07:33, 31 اکتوبر 2010 (UTC)

  • تمام احباب کو میری جانب سے بھی اردو وکیپیڈیا پر 15000 مقالہ جات پورے ہونے پر مبارکباد۔ --O.bangash 08:39, 31 اکتوبر 2010 (UTC)

لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں، منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک
اے اہل زمانہ قدر کرو نایاب نہ ہوں کمیاب ہیں ہم

  • میری جانب سے بھی تمام احباب اور خصوصی طور پر ساجد اور عمر صاحب کو مبارکباد۔ --کاشف عقیل 18:20, 31 اکتوبر 2010 (UTC)

❊ بہت هی خوشی هوئی ، میری طرف سے بھی سب دوستوں کو مبارکباد 20:25, 31 اکتوبر 2010 (UTC)خاورkhawar

  • ساجد بھائی بہت بہت شکریہ اس قدر اچھی خوشخبری پہنچانے کا؛ جس دن سے پیغام ملا جوابی شادمانی کا پیغام لکھنے کا سوچ رہا تھا لیکن کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کیا لکھوں؟ اور کیوں لکھوں؟ آپ نے انتہائی مستقل مزاجی سے سرگرم رہ کر ایک مثال قائم کردی ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ کوئی کام اس دنیا میں غیرمستقل مزاجی سے انجام نہیں دیا جاسکتا۔ غیرمستقل مزاجی سے میری یہاں مراد روز مدرسے کی طرح حاضری لگانے کی ہرگز نہیں ہے بلکہ ہمیشہ ایک ہی جذبے سے دائرۃ المعارف کی بہتری کے لیے کوشش کی ہے؛ اور مجھے اپنے ان ساتھیوں کی اجنبیت پر افسوس اور حیرت رہتی ہے کہ جو ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے کیا کرتے تھے۔ بہرحال اللہ آپ کو خوش رکھے۔ --سمرقندی 08:36, 2 نومبر 2010 (UTC)
  • تمام ساتھیوں کو میری جانب سے بھی اردو وکیپیڈیا پر 15000 مقالہ جات پورے ہونے پر مبارکباد۔ --رحمت عزیز چترالی 08:39, 3 نومبر 2010 (UTC)

پیشگی عید مبارک

السلام علیکم، تمام ساتھیوں کو میری طرف سے پیشگی عید مبارک۔ میں 13 نومبر سے 29نومبر تک عید کی چھٹیوں میں چترال جارہا ہوں مذکورہ بالا تاریخوں میں، میں ویکیپیڈیا میں حاضری نہیں دے سکوں گا کیونکہ اپر چترال میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں تمام ساتھیوں ایک بار پھر پیشگی عید مبارک--رحمت عزیز چترالی 02:18, 10 نومبر 2010 (UTC)

Invitation to Urdu Wikipedians

We have started a project in Turkish Wikipedia, about bringing Wikimania 2012 to Istanbul : [1]. Azerbaijani Wikipedia is also supporting us. Since Urdu is a language which is spoken in Pakistan, we are looking forward to seeing Urdu Wikipedians participating this project. If İstanbul hosts Wikimania, with paticipating Urdu Wikipedians, that would be a great advertisement for Urdu Wikipedia.

نا معلوم شعراء کی تخلیقات شاءع نہ کی جا ءیں- مطلع کا دوسرا مصرعہ وزن سے خارج ہے-

  • بہت شکریہ مشورے کا؛ کوشش کی جائے گی کے اس پر عمل کیا جاسکے۔ عرض یہ ہے کہ صفحۂ اول پر اشعار اردو شاعری یا شعرا کے بارے میں نہیں ہوتے ، اس کے لیے تو الگ الگ مضامین موجود ہیں بلکہ مقصد اس بات کو بیان کرنا ہے جو کہ کارآمد ہو اور اس پر عمل کرنا مفید ہو۔ بہرحال اس سے بہتر اور ویکیپیڈیا کا مقصد بیان کرنے والا شعر مل گیا تو اس کو تبدیل کر دیا جائے گا؛ آپ ہی کوئی بہتر شعر بتایئے   --سمرقندی 00:44, 24 نومبر 2010 (UTC)

یقیں محکم، عمل پیہم ، محبت فاتح عالم

جہاد زندگانی میں یہ ہیں مردوں کی شمشیریں

ویسے عورتوں کی شمشیر یں بھی یہی ہونی چاہءیں

سلام مسنون

سلام مسنون آپ سب کو سلام ودعا کیا نعت ایک صنف سخن ہے اگر ہے تو اسکی دلیل کیا ہے براۓ کرم

  • آپ کو بھی سلام مسنون۔ بعد از سلام مسنون عرض ہے کہ یہ ویکیپیڈیا ، مرکزِ فتاویٰ نہیں برائے کرم اپنا سوال کسی مفتی سے پوچھیے۔ --سمرقندی 03:08, 28 نومبر 2010 (UTC)

حاضری

السلام علیکم، میں عید کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ اردو ویکیپیڈیا پر حاضری دے رہا ہوں، تمام ساتھیوں کو میرا سلام قبول ہو--رحمت عزیز چترالی 10:18, 2 دسمبر2010 (UTC)
  • واپسی مبارک ! بہت خوشی ہوئی آپ کو واپس دیکھ کر   --سمرقندی 06:55, 2 دسمبر 2010 (UTC)

توجہ دیجیے

ناکارہ منتظمین

رائے شماری درکار ہے کہ آیا اس صارف:حیدر قسم کے ناکارہ منتظمین کو اردو ویکیپیڈیا پر بوجھ کی طرح پالنے کی کوئی ضرورت ہے؟ انکار یا اثبات میں اپنے دستخط کے ساتھ نیچے رائے دیجیے۔ --سمرقندی 04:16, 26 دسمبر 2010 (UTC)

  1. ضرورت نہیں ہے --سمرقندی 04:16, 26 دسمبر 2010 (UTC)
  2. غیر متحرک منتظمین سے انتظامی اختیارات واپس لینے کی تائید۔ تاہم ایک منتظم کا نام لے کر ناکارہ قرار دینے پر اعتراض کرونگا۔ تمام غیر متحرک ساتھیوں نے اپنے وقت پر اپنا حصہ ڈالا ہے اور اب کسی وجہ سے غیر متحرک ہوگئے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ماضی میں ان کے کیے گئے کام کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے انتظامی اختیارات واپس لیے جائیں اور ان کے لیے کسی قسم کی منفی بات نہ کی جائے۔ ان کے غیر متحرک ہونے کی وجہ ان کی ذاتی مصروفیت ہو یا اختلافِ رائے، بہرحال یہ وہ لوگ ہیں جن کے کام سے مستفید ہوتے ہوئے اردو وکیپیڈیا وہاں پہنچا جہاں آج ہے۔ بہت اچھی حالت تو نہیں تاہم ان لوگوں کے کام کے بغیر یہ بھی نہ ہوپاتا۔ ان کی خدمات کا اعتراف منفی تبصرے کے بغیر ضروری ہے۔
اختیارات واپس لینے کی ایک بار پھر تائید؛ بلکہ جو کوئی بھی 3 ماہ یا اس سے زیادہ غیر متحرک رہے، اس سے اختیارات واپس لے لیے جائیں تاکہ تخریب کاری کے خطرے کا سدباب کیا جاسکے۔ --کاشف عقیل 06:23, 26 دسمبر 2010 (UTC)

3. اختیار واپس لینے کی   تائید۔ بجا فرمایا آپ احباب نے۔ تین مہینے کا عرصہ کافی ہوتا ہے۔ 3 ماہ سے غیر متحرک منتظم سے اختیارات واپس لے لینے چاہیں۔ --ساجد امجد ساجد 06:51, 26 دسمبر 2010 (UTC)

  • میری خیال میں رائے شماری منصوبہ منتظمین کے 'تبادلہ خیال' صفحہ پر ہونا چاہیے۔ چونکہ اب بھی وکیپیڈیا پر آمد و رفت محدود ہے اس لیے دو ہفتے کا وقت دینا چاہیے۔ پچھلی بار ہم نے ایک مہنے کا وقت دیا تھا۔ --Urdutext 12:45, 26 دسمبر 2010 (UTC)

مٹی پلید

اس قوم کی مٹی ایسی پلید ہو چکی ہے کہ شاید سدھرنے میں سو سال بھی کم ہوں۔ کمال حیرت کی بات ہے کہ جہالت کی انتہاء میں گر جانے کے باوجود خود کو جاہل کہلواتے ہوئے ناراض ہو جاتے ہیں اس قوم کے عظیم انسان۔ انسان ؟!! ایسا لگتا ہے انس کو حیو سے تبدیل کر کہ ادا کیا جائے تو حق ادا ہوگا۔ نا جاہلوں کو بات کرنے کا ڈھنگ آتا ہے نا لکھنے کا نا کچھ پڑھنے کا سلیقہ ! مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ ویکیپیڈیا پر کام کرنے والے اپنا وقت برباد کر رہے ہیں، یہ جانوروں کی طرح رہنے والی قوم اس قابل ہی نہیں کہ ان کو اس قدر معیاری چیز بنا کر دی جائے۔ غربت کا یہ مطلب بھی نہیں لیا جانا چاہیے کہ غربت ہے تو کتوں کی طرح زندگی گذارنی شروع کردی جائے۔ ایک سوچ ہوتی ہے ایک فکر ہوتی ہے غربت دور کرنے کی معیار زندگی بہتر بنانے کی، اپنی نسلوں کو اچھی زندگی پرسے میں دینے کی مگر یہاں تو سب کچھ صفر نظر آتا ہے؛ جب مغل تاج محل بنانے کی عیاشیاں کر رہے تھے اس وقت جاپان اور چین والے آج کے اردو والوں سے بدتر حالت میں تھے لیکن ایک سوچ تھی ایک فکر تھی ، ادب تھا آداب تھا ، اور اسی وجہ سے آج دنیا میں سب سے بہتر معیار زندگی رکھنے والی قوم میں شامل ہو چکے ہیں۔ ایک غیرت تھی باقی جو ان کو اس ترقی پر لے کر آئی ؛ اردو بولنے سمجھنے والوں کے پاس تو غیرت ہی باقی نہیں۔ بے شرم اور کتے ہیں ، حالت کیا بدلے گی؟ --سمرقندی 09:52, 28 دسمبر 2010 (UTC)

اس غیرمہذب طریقے سے تہذیب سکھانے میں کیا راز ہے۔ سمرقندی صاحب آپ ایسے پڑھے لکھے اور قابلو فاضل آدمی سے اس زبان کی امید نہیں کی جا سکتی۔ وللہ ہماری امیدوں پر پانی نہ پھیریں۔ حیدر 20:02, 29 دسمبر 2010 (UTC)

اطلاع و انتباہ

تمام معزز ساتھیوں کو اطلاع دی جارہی ہے کہ یہاں اردو ویکیپیڈیا کا سب سے بڑا تخریب کار واپس آگیا ہے اور تخریب کاری کی ابتداء کردی ہے! میں نے اس کو منتظمین سے نکالنے کی گذارش کی تھی جس پر کوئی واضح عمل نہیں کیا گیا۔ منفردہ (موسیقی) کے مضمون کو رکھ کر اس ہی قسم کا انگریزی عنوان والا مضمون حذف کے لیے پیش کیا تھا جس پر کوئی واضح ردعمل آنے کے بجائے حیدر کی تخریب کاری دیکھنے میں آئی! انتہائی افسوس اور دلی صدمہ یہ دیکھ کر ہوا کہ جن کو ہم نے اپنے بھائیوں کی طرح پیار دیا ان میں سے کسی نے حیدر کی تخریب کاری کو واپس پلٹنے کی بھی زحمت گوارا نا کی! کیوں؟ اس وجہ سے کہ یہ تخریب کار ایک منتظم ہے؟ تو میں کون ہوں؟ پاگل ہوں؟ دیوانہ ہوں؟ بیوقوف ہوں؟ ایک ایسا منتظم جو کہ دن رات ویکیپیڈیا کی فکر میں مبتلا ہے اس کی ترامیم پر ایک سال میں ایک بار شکل دکھانے والے منتظم کی ترامیم کو اہمیت دی جارہی ہے!! سبحان اللہ !! اللہ تم لوگوں کو ہمیشہ ایسے ہی کاموں توفیق عطا فرمائے! یہ میرا آخری پیغام سمجھا جائے ، میں اس وقت تک اس ویکیپیڈیا پر واپس نہیں آؤں گا جب تک کہ سنگل (موسیقی) عنوان کا مضمون حذف نا کر دیا جائے! ہم خون پسینہ ایک کر کہ ویکیپیڈیا کو معیاری بنانے میں اپنا وقت برباد کرتے رہیں اور تخریب کار ایک سال میں ایک بار آکر تخریب کاری کر کہ ایک سال کے لیے پھر غائب ہو جائیں ؟؟ !! یہ تم لوگوں کا انصاف ہے؟ یہ ہماری محنت کا صلہ ہے؟؟ سنبھالو اپنا ویکیپیڈیا ، فی امان اللہ ! اس ویکیپیڈیا کو بھی اور تم سب کو بھی۔ --سمرقندی 02:33, 30 دسمبر 2010 (UTC)

  • سمرقندی بھائی، آپ کی ناراضگی غالباً مجھ سے ہے کہ میں نے حیدر کی ترامیم واپس نہ کیں۔ اس کی کوئی ذاتی وجہ نہیں ہے؛ بات صرف یہ ہے کہ اردو اصطلاحات کے بارے میں حیدر کا نقطۂ نظر آپ سے مختلف ہے اور میرا آپ دونوں سے مختلف۔ اس لیے میں بیچ میں نہیں آیا۔ امید ہے کہ آپ اس بات کو سمجھیں گے اور اپنی ناراضگی دور کرلیں گے۔ --کاشف عقیل 19:02, 30 دسمبر 2010 (UTC)
  • جہاں تک حیدر بھائی سے انتظامی اختیارات واپس لینے کا تعلق ہے تو میں پہلے ہی کہ چکا ہوں کہ میں اس کے حق میں ہوں۔ غیر متحرک رہنے والے ساتھیوں کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ہونے چاہیں۔ اس سے تخریب کاری کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ اختیارات واپس لینے کی وجہ ان کا غیر متحرک ہونا ہے، اصطلاحات کے معاملے پر مؤقف مختلف ہونا نہیں۔ غیر حاضری کی بنیاد پر اختیارات کی واپسی اگر طریقہ کار کے تحت ہو تب ہی بہتر ہے جس کے لیے رائے شماری ہورہی ہے اور وقت ختم ہونے پر رائے شماری کے مطابق جو فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کرلیا جائے گا۔ --کاشف عقیل 19:01, 30 دسمبر 2010 (UTC)


Please come back

Mr.Samarqandi please come back--rachitrali 05:01, 01 January 2011 (UTC)

جمیل نوری نستعلیق

 
 
 

کیا کوئی منتظم صاحب جمیل نوری نستعلیق http://www.urdujahan.com/font.html سے واقف ہیں؟ وکیپیڈیا کا موجوہ منحنی سا فانٹ میری کمزور ہوتی ہوئی نگاہ پر بہت بارگراں گزرتا ہے اور یقینا بہت سے قاریئین اور مدونین کو بھی ایسی شکایت ہو گی۔ کیوں نہ یہ فانٹ تبدیل کر تھوڑے بڑے سائز میں جمیل نوری نستعلیق رکھ لیا جائے۔ میرے ذاتی تجربے میں یہ فانٹ کمپیوٹر کو سست بھی نہیں کرتا اور پڑھنے آسان اور خوبصورت ہے۔ حیدر 02:44, 31 دسمبر 2010 (UTC)

  • وکیپیڈیا کا "ڈیفالٹ" نویسہ (فانٹ) بدلنے کے لیے تو تمام اصحاب سے رائے لینا پڑے گی۔ آخری بار جب یہ کام ہوا تھا تو میں متحرک نہیں تھا اور موجودہ نویسہ مجھے بھی پسند نہیں۔ تاہم آپ اپنے لیے اسے آسانی سے بدل سکتے ہیں۔ دیکھیں: صارف:کاشف_عقیل/vector.css۔ اس سلسلے میں اگر کسی معاونت کی ضرورت ہو تو مجھے آپ کی مدد کر کے خوشی ہوگی۔ --کاشف عقیل 02:53, 31 دسمبر 2010 (UTC)
شکریہ۔ لیکن کیوں نہ رائے شماری کا آغاز کیا جائے؟ حیدر 02:57, 31 دسمبر 2010 (UTC)
  • آخری بار تقریباً 6 ماہ قبل اس نویسہ کی آزمائش کی تھی۔ اس وقت تک اس میں طرازی خامیاں (technical defects) موجود تھیں اس لیے اسے استعمال نہیں کیا گیا۔ کیا اب تمام تر خامیاں دور کی جاچکی ہیں؟ --کاشف عقیل 03:01, 31 دسمبر 2010 (UTC)
ان تکنیکی خامیوں پر کچھ روشنی ڈالیے تا کہ ان کی بنیاد پر کچھ تحقیق کی جا سکے۔ ہو سکے طو اوپر دیے گئے ربط سے فانٹ کو ڈاؤنلوڈ کر کے اسے اپنے کمپیوٹر پر آزما دیکھیں۔ میں اسے ایک عرصہ سے مائیکروسافٹ ورڈ اور ای-میل کیلیے استعمال کر رہا ہوں۔ ونڈوذ کو سپورٹ کرنے والے تمام فانٹس میں سے اس کو سب سے بہتر اور سکرین پر پڑھنے کیلیے موزوں پایا ہے۔ دیگر نوری ستعلیق سکرین پر ٹوٹے پھوٹے دکھائی دیتے ہیں اور کمپیوٹر کو سست کر دیتے ہیں اور صر چھپائی کیلیے موزوں ہوتے ہیں لیکن جمیل نامی یہ فانٹ تاحال میرے لیے ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے۔ حیدر 04:04, 31 دسمبر 2010 (UTC)
  • بائیں جانب لگی تصویریں ملاحظہ فرمائیں۔ --کاشف عقیل 04:41, 31 دسمبر 2010 (UTC)
    • محسوس ہوتا ہے کہ ان میں سے اکثر خامیوں کو میڈیاوکی کے تراجم تبدیل کر کے قابو کیا جاسکتا ہے۔ ان تراجم میں اردو حروف تہجی کی جگہ عربی/فارسی کے یونیکوڈ استعمال ہوئے ہیں یا پھر کشیدہ کیا گیا ہے جس کے باعث یہ نویسہ انہیں ٹھیک طرح سے نہیں دکھا رہا، گو کہ اسے پھر بھی درست دکھانا چاہیے۔ --کاشف عقیل 05:03, 31 دسمبر 2010 (UTC)
آپ نے میرے کیبورڈ کی بات چھین لی۔ میری vector.css ملاحظہ فرمائیں۔ اس تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کی میری مانیٹر کی 1024 ضرب 768 کی سکرین پر 14 پوائنٹ کا فانٹ سائز سب سے مناسب لگ رہا ہے۔ صرف اوپر کے بائیں کونے میں الفاظ نیچے سے کٹ رہے ہیں۔ اس خانے کی اونچائی تھوڑی بڑھانی پڑے گی یا الفاظ کو چھوٹا کرنا پڑے گا۔ حیدر 06:39, 31 دسمبر 2010 (UTC)
  • اگرچہ ذاتی طور پر میں بھی وکیپیڈیا پر "علوی نستعلیق نویسہ" استعمال کر رہا ہوں، مگر خیال رہنا چاہیے کہ دنیا م‌س ونڈوز، فائرفاکس، اور ایکسپلورر سے زیادہ وسیع ہے، اس لیے ایک جگہ پر دیکھ کر یہ کہنا کہ سب اچھا ہے ٹھیک نہیں۔ آخری اطلاعات تک او-ایس-ایکس پر نستعلیق صحیح نظر نہیں آ رہا تھا۔ اب دنیا میزی شمارندوں اور لیپ ٹاپ سے آگے جا رہی ہے اور اس لیے صرف سادہ نسخ نویسہ ہی وکیپیڈیا پر معین ہونے چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ فارسی (113000) اور عربی (140000) وکیپیڈیا پر سادہ نویسہ ہی تفویض کیے جاوے ہیں۔ اردو وکیپیڈیا (15000) پر ہر نیا آنے والا یہی شوشہ چھیڑتا ہے اور دوسرے فروعی بحثوں میں الجھتا ہے۔ ان معاملات کو چھوڑ کر اردو وکیپیڈیا کے متن کو بڑھانے کی طرف توجہ دی جاوے۔ --Urdutext 12:55, 31 دسمبر 2010 (UTC)

--Urdutext 12:55, 31 دسمبر 2010 (UTC)

اردو ٹیکسٹ صاحب، آپ بھی سمرقندی انداز سخن اپنانے لگے۔ آپ سے بھی وہی درخواست ہے جو میں نے کاشف صاحب سے کی تھی۔ اگر آپ خاص امثال کی نشاندہی کریں تو ان پر تحقیق کی جائے۔ آپ سے آپریٹنگ سسٹم اور ویب براؤزر والی بات پر پورا اتفاق ہے لیکن ہمیں ایسا طریق کار اپنانا چاہیے جو بیشتر قاریئین کیلیے موزوں ہو کیونکہ دنیا کی کوئی بھی ویب سائیٹ تمام لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکتی۔ حیدر 14:34, 31 دسمبر 2010 (UTC)
اردو ٹیکسٹ کی تائید۔ یہ نویسہ ابھی ڈیفالٹ بنانے کے قابل نہیں ہے۔ میں نے اپنے لیے یہ نویسہ اختیار کر لیا ہے اور جو خامیاں نظر آرہی ہیں انہیں آہستہ آہستہ دور کر رہا ہوں۔ جب تک اس کی کچھ آزمائش OSX, iOS اور Android پر نہ کرلوں، میرا ووٹ اسے ڈیفالٹ بنانے کے خلاف ہوگا۔
مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ اس سلسلے انتہائی اہم اقدام اٹھا رہے ہیں جس کیلیے آپ کا شکر گزار ہوں۔ حیدر 17:54, 31 دسمبر 2010 (UTC)
منصوبہ صفحہ دیوان عام/وثائق/2010/سوم میں واپس جائیں۔