سو عظیم کتابیں
تحریر کردہ سو متاثر کن کتب (1998ء) یا سو عظیم کتابیں (انگریزی: The 100 Most Influential Books Ever Written) ایک کتاب ہے۔ جس کے مصنف انگلستان کے مارٹن سیمورسمتھ ہیں۔ اس کتاب میں تاریخ انسانی کی 20ویں صدی تک لکھی گئیں معلوم کتب میں سے مصنف نے سو (100) کتب کے متعلق زمانی ترتیب سے تجزیہ کیا ہے اور ان حالات و واقعات جن میں کتاب لکھی گئی ان کا جائزہ لیا ہے اور کتاب کی اثر انگیزی کو بیان کیا ہے۔
کتاب کی انگریزی طباعت کا سرورق | |
مصنف | مارٹن سیمورسمتھ |
---|---|
مترجم | اردو: یاسر جواد |
ملک | انگلستان |
زبان | انگریزی |
ناشر | کتاڈل |
تاریخ اشاعت | ستمبر، 1998ء |
طرز طباعت | شائع شدہ (مجلد اورغیر مجلد) |
مصنف
ترمیماس کتاب کے مصنف انگلستان کے رٹن سیمورسمتھ (1928ء-1998ء) ہیں۔، جو شاعر، تنقید نگار، سوانح نگار اورمحقق تھے۔ رٹن سیمورسمتھ نے چالیس کے قریب کتب لکھیں اور ان کی شاعری کی نصف درجن کتب منظر عام پر آہیں، وہ زبانوں میں مطالعہ کر سکتے تھے۔ ان کی بڑی وجہ شہرت کتاب گائیڈ ٹو ماڈرن لٹریچر (Guaid to Modren Literature) تھی جو 1973 میں شائع ہوئی۔
کتاب سے متعلق مصنف کی وضاحت
ترمیممصنف نے کتاب کے شروع میں ایک دیباچہ لکھا ہے جس میں مصنف نے کچھ وجوہات بیان کی ہیں جن کی بنیاد پر کتب کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے اور وہ وجوہات جن کی وجہ سے کچھ کتب کیونکر نہ جگہ بنا سکیں۔
سیمورسمتھ: یہ کتاب ایک سو مشہور ترین، دلچسپ ترین یا بہترین کتب کی فہرست پر مشتمل نہیں ہے۔۔۔۔ یہ کتاب ادبی شاہکاروں کی ایک فہرست بھی نہیں، اگرچہ متعدد تصنیفات ادبی شاہکار کہلانے کی مستحق ہیں۔۔۔۔ مشہور ترین اور موثر ترین میں بھی فرق ہے۔۔۔۔ یہ کتاب ان سو کتب کی فہرست بھی نہیں جو میرے خیال میں دنیا بھر کے لوگوں پر اثرانداز ہوئی ہوں گی۔۔۔۔ لیکن میں نے اس فہرست میں ایسی کتب کو رکھا ہے جنھوں نے واقعی اثرات مرتب کیے اور انسانی فکر کا رخ بدلا جس کے نتیجہ میں ہمارا طرزِعمل بھی بدلا۔ البتہ اثرات کی پیمائش کرنے کا کوئی آلہ موجود نہیں۔ میرے خیال میں 70 کتب کے اثرات کے بارے میں کوئی دو رائے موجود نہیں۔ تاہم باقی 30 متنازع نوعیت کی ہو سکتی ہیں۔۔۔۔ چنانچہ ایسی کتب شامل ہیں جو بنیادی اثرات کی حامل رہیں یا اب بھی ہیں۔ چنانچہ زیادہ زور ادب کی بجائے فلسفہ اور سوچ پر دیا جانا فطری امر تھا۔
فہرست
ترمیمسن تالیف | کتاب | مصنف | زبان | موضوع | سرورق |
---|---|---|---|---|---|
انداز" 1500قبل مسیح | یی چنگ | - | - | فلسفہ | |
انداز" 1500قبل مسیح | عہد نامہ قدیم | - | عبرانی | مذہب | |
انداز" 9ویں صدی قبل مسیح | ایلیڈ اور اوڈیسے | ہومر | |||
انداز" 700 تا 400 قبل مسیح | اپنیشد | - | - | مذہبی اخلاقیاب و ضابطہ حیات | |
چوتھی صدی قبل مسیح | راستہ اور اور اس کی طاقت | لاؤزی | کلاسیکی چینی | فلسفہ، تاؤ مت | |
انداز" 500 قبل مسیح | اوستا | ||||
انداز" پانچویں تا چوتھی قبل مسیح | گلدستۂ تحریر | کنفیوشس | کلاسیکی چینی | فلسفہ، کنفیوشس مت | |
پانچویں قبل مسیح | پیلو پونیشیائی جنگ کی تاریخ | تھیوسی ڈاہیڈز | |||
انداز" 400 قبل مسیح | تحریریں | بقراط | |||
اندازہ 365 قبل مسیح کے بعد سے وفات تک |
تحریریں | ارسطو | یونانی | فلسفہ، سائنس، منطق | |
چوتھی صدی قبل مسیح | تاریخ | ہیرو ڈوٹس | تاریخ، سوانح | ||
اندازہ 380 قبل مسیح | جمہوریت | افلاطون | سیاسیات | ||
اندازہ 280 قبل مسیح | عناصر | اقلیدس | ریاضی | ||
اندازہ 252 قبل مسیح | دھمپد | بدھ | پالی | دکھ اور کرم | |
17 تا 19 قبل مسیح | اینیڈ | ورجل | لاطینی | رزمیہ | |
55 قبل مسیح | حقیقت کی نوعیت | لوکریٹیئس | لاطینی | رزمیہ | |
پہلی صدی عیسوی | مقدس قوانین کی تمثیلی تشریحات | سکندریہ کافیلو | الوہیت | ||
64 تا 110ء | عہد نامہ جدید | عہد نامہ جدید کے مصنفین | یونانی | تاریخ، اخلاقیات، مسیحی فلسفہ | |
50 ء تا 120ء | متوازی زندگیاں | پلو ٹارک | یونانی | سوانح و تاریخ |