ثناء اللہ امرتسری کی کتابوں کی فہرست

ثناء اللہ امرتسری معروف عالم دین، مفسرِ قرآن، محدث، مؤرخ، صحافی، ادیب، خطیب و مصنف تھے۔ یہ ان کتابوں کی فہرست ہے جو مولانا ثناء اللہ امرتسری نے لکھی ہے اور تصانیف رسائل وجرائد کی تعداد کم وبیش 174 ہے۔ ان میں سے چند قابل ذکر کے نام:[1][2]

تفاسیر قرآن مجید ومتعلقانہ

ترمیم
  • تفسير ثنائی (عربی)
  • تفسیر ثنائی
  • تفسیر القرآن بکلام الرحمٰن (عربی)
  • برہان التفاسیر بجواب سلطان التفاسیر
  • بیان الفرقان علی البیان (عربی)
  • آیات تشابہات
  • تفسیر بالرائے
  • تشریح القرآن
  • تفسیر بالروایتہ

تردید عیسائیت

ترمیم
  • تقابل ثلاثہ
  • جوابات نصاریٰ
  • اسلام اور مسیحیت
  • کلمہ طیبہ
  • اسلام اور برٹش لا
  • توحید، تثلیت اور راہ نجات
  • مناظرہ الٰہ آباد
  • اسلام اور پالی ٹیکس
  • تحریفات بائبل اور تفسیر سورہ یوسف

تردید آریہ سماج

ترمیم
  • حق پرکاش
  • تُرکِ اسلام
  • مقدس رسول
  • مباحثہ دیوریا
  • حددث دنیا
  • الرکوب السفینہ فی مباحثہ النگینہ
  • نماز اربعہ
  • القرآن العظیم
  • رجم الشیاطین بجواب اساطیر الاولین
  • بحث تناسخ
  • قرآن اور دیگر کتب
  • باعث سرور در مباحثہ جبل پور
  • محمد رشی
  • نکاح آریہ
  • کتاب الرحمان
  • حدوث وید
  • الہام
  • سوامی دیانند کا علم و عقل
  • مرقع دیانندی
  • تبر اسلام
  • ثمرات تناسخ
  • جہادوید
  • فتح اسلام یعنی مناظرہ خورجہ
  • الہامی کتاب
  • ثنائی پاکٹ بک
  • اصول آریہ
  • تحریف آریہ
  • تعلیم الاسلام
  • ہنود، آریہ اور مولانا امرتسری
  • ہندستان کے دور یفارمر
  • مجموعہ رسائل بوید قرآن
  • الفوز العظیم
  • مباحثہ ناہن
  • ایشور بھکتی
  • مباحثہ گوشت خوری
  • آریہ دھرم کا فوٹو
  • ثبوت قرآنی گاؤ
  • وید اور سوامی دیانند
  • ابدی نجات
  • اظہار حق
  • کتاب روح
  • حدوث مادہ
  • دید کا بھید
  • شدھی توڑ
  • اخبار مسلمان
  • ویدک ایشور کی حقیقت

تردید قادیانیت

ترمیم
  • الہامات مرزا
  • ہفوات مرزا
  • صحیفہ محبوبیہ
  • فاتح قادیان
  • آفتہ الله
  • فتح رہانی و مباحثہ قادیانی
  • مرقع قادیانی
  • چیستان مرزا
  • زار قادیان
  • عقاید مرزا
  • فتح نکاح مرزائیاں
  • تاریخ مرزا
  • عجائبات مرزا
  • شہادت مرزا
  • مراق مرزا
  • فیصلہ مرزا
  • علم کلام مرزا
  • عشرہ کاملہ
  • تحفہ احمدیہ
  • بطش قدیر بر قادیانی تفسیر کبیر
  • ناقابل منصف مرزا
  • رسائل اعحجازیہ
  • ضرورت مسیح
  • نکاح مرزا
  • قادیانی مباحثہ دکن
  • نکات مرزا
  • تعلیمات مرزا
  • محمد قادیانی
  • بہاء الله اور مرزا
  • مکالمہ احمدیہ (جلد اول)
  • محمود مصلح موعود
  • شاہ ایگلستان اور مرزا قادیانی
  • اباتیل مرزا
  • تفسیر نویسی کا چیلنج اور فراد

تردید مقلدین احناف

ترمیم
  • حدیث نبوی اور تلقید شخصی
  • علم الفتہ
  • تلقید شخصی اور سلفی
  • تکذیب المفکرین
  • فقہ اور فقیہہ
  • اجتہاد و تلقید
  • اصلی حنفیت اور تلقید شخصی
  • تنقید تلقید
  • اقتدائے اہل حدیث
  • معقولات حنفیہ
  • تلقید شخصی
  • اصول الفقہ (عربی)
  • قلعہ شکن بجواب باطل شکن
  • علم غیب کا مسئلہ
  • وہابیت پر بہتان
  • وفات النبی بجواب حیات النبی

تائید و حمایت اہل حدیث

ترمیم
  • اہل حدیث کا مذہب
  • فتوحات اہل حدیث
  • اسلام اور اہل حدیث
  • آمین و رفع الیدین
  • فاتحہ خلف الامام
  • شمع توحید
  • نور حیدر

تنقیدی کتب

ترمیم
  • الکلام المبین فی جواب الاربعین
  • دلیل الفرقان بجواب اہل القرآن
  • فیصلہ آرہ
  • حجیت حدیث اور اتباع رسول
  • خاکساری تحریک اور اس کا بانی
  • نافہم منصف
  • کم علم منصف
  • خطاب بہ مودودی
  • اتباع سلف
  • خلافت محمدیہ
  • خلافت و رسالت
  • دکھیے دل کی داستان
  • مظالم روپڑی بر مظلوم امرتسری
  • اہل حدیث کی امانت بجواب وہبیوں کی امامت
  • برہان الحدیث باحسن الحدیث
  • برہان القرآن

عامہ المسلمین اور اسلامی کتب

ترمیم
  • عزت کی زندگی
  • میل ملاپ
  • سماکم المسلمین
  • عید میلاد النبی کا شارعی حیثیت
  • اسلام کیا چاہتا ہے
  • تہذیب
  • تعلیم القرآن
  • رہبر حجاج
  • تحریک وہبیت پر ایک نظر
  • حیات مسنونہ
  • مسلہ حجاز پر نظر
  • سلطان ابن سعود، علی برادران اور موتمر

علمی و ادبی تصانیف

ترمیم
  • حصائل النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
  • ہدایہ الزوجین
  • رسوم اسلامیہ
  • السلام علیکم
  • اسلامی تاریخ
  • شریعت و طریقت
  • ادب العرب (عربی)
  • التعریفات الخویہ (عربی)
  • خطبہ صدارت
  • سوانخ امام بخاری
  • التحفہ النجدیہ
  • فتویٰ ثنائیہ
  • ترجمہ قرآن مجید (ثنائی ترجمہ)
  • اربعین ثنائیہ
  • قرآنی قاعدہ ثنائیہ

مشہور تصانیف کا مختصر تعارف

ترمیم

مولانا ابو الوفا کی مشہور تصانیف کا مختصر تعارف درج ذیل ہے۔

تفسیر ثنائی

ترمیم

قرآن مجید کی اردو تفاسیر میں تفسیر ثنائی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس تفسیر میں قادیانیت اور نیچریت کا رد کیا گیا ہے۔ تفسیر ثنائی 8 جلدوں میں ہے۔ اس کی تکمیل میں 36 سال کا عرصہ لگا۔ 1895ء میں اس تفسیر کی پہلی جلد اور 18 فروری 1931ء کو آخری جلد شائع ہوئی۔ یہ تفسیر اردو زبان میں ہے ۔

تفسیر القرآن بکلام الرحمٰن

ترمیم

یہ مولانا ثناء اللہ عربی تفسیر ہے۔ اس میں آپ نے قرآن مجید کی تفسیر قرآن مجید کی آیات سے کی ہے۔ یہ غالباً اسلام میں پہلی تفسیر ہے جو اس اصول پر استوار کی گی ہے کہ قرآن کی تفسیر خود قرآن سے کی گئی ہے۔ اکابر علماے کرام اور عرب دنیا نے اس تفسیر کی بڑی تحسین کی۔

برہان التفاسیر

ترمیم

یہ تفسیر مولانا ثناء اللہ نے پادری سلطان محمد خان پال کی "سلطان التفاسیر" کے جواب میں لکھی تھی۔ اور یہ سورہ بقرہ کے 16 رکوع کی تفسیر پر مشتمل ہے۔ یہ تفسیر اخبار اہل حدیث کی 18 اشاعتوں میں قسط وار شائع ہوئی تھی۔ اس کی پہلی قسط 6 مئی 1932ء کو اور 36 ویں قسط 20 جنوری 1933ء کو شائع ہوئی۔ اس کے بعد پادری سلطان محمد خان پال نے سلطان التفاسیر کا سلسلہ روک دیا۔ کچھ دن بعد خان پال نے دوبارہ سلطان التفاسیر لکھنا شروع کیا تو مولانا ثناء اللہ نے یکم جون 1934ء کو پھر اس کا جواب لکھنا شروع کیا جو ہفت روزہ اہل حدیث کی 1935ء کی اشاعت پر اختتام پزیر ہوا۔ مولانا ثناء اللہ نے اس تفسیر میں پادری سلطان محمد خان پال کی غلط بیانیوں، تفسیری فہمیوں اور اعتراضات کے جوابات دیتے تھے۔[3]

بیان الفرقان علی البیان

ترمیم

یہ تفسیر نامکمل ہے جو صرف سورہ بقرہ تک ہے اور عربی میں ہے۔ اس میں فصاحت و بلاغت کے ذریعے قرآن کی عظمت کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ تفسیر فن بیان ومعانی کا ایک نمونہ ہے لیکن مکمل نہ ہو سکی۔

حق پرکاش

ترمیم

یہ دیانند سرسوتی کی کتاب ستیارتھ پرکاش کا جواب ہے۔

تُرکِ اسلام

ترمیم

تُرکِ اسلام ایک مسلم عبدالغفور نامی (نو آریہ دھرمپال) کے رسالے تَرکِ اسلام کا جواب ہے۔ تَرکِ اسلام کے منصف نے بے جا قسم کے اعتراضات کیے تھے۔ مولانا ثناء اللہ نے بڑی سنجیدگی سے ان اعتراضات کے جوابات دیے۔ اس کتاب کے شائع ہونے پر علماے اہل حدیث اور علماے دیوبند نے مولانا ثناء اللہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ کتاب پہلی بار 1903ء میں امرتسر سے شائع ہوئی۔

مقدس رسول

ترمیم

1924ء میں ایک گمنام آریہ نے رنگیلا رسول کے نام سے ایک کتاب شائع کی تو رنگیلا رسول کے جواب میں مولانا ثناء اللہ نے میں مقدس رسول لکھی گئی تھی۔ اس کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پر بے جا قسم کے اعتراضات کے گئے تھے۔ علماے اہل حدیث اور علماے دیوبند نے مقدس رسول کے شائع ہونے پر مولانا ثناء اللہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ کتاب پہلی بار 1924ء میں امرتسر سے شائع ہوئی۔

تقابل ثلاثہ

ترمیم

یہ کتاب پادری ٹھاکر دت کی تصنیف عدم ضرورت قرآن کا جواب ہے۔ اس میں تورات، انجیل اور قرآن مجید کے مابین تقابل کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1910ء میں شائع ہوئی۔

اسلام اور مسیحیت

ترمیم

یہ کتاب عیسائیوں کی تین کتابوں تو ضیح البیان فی اصول القرآن، مسیحیت عالمگیری اور دین فطرت اسلام ہے یا مسیحیت کے جواب میں لکھی گئی۔ یہ کتاب پہلی بار 1941ء میں شائع ہوئی۔

کتاب الرحمان

ترمیم

یہ کتاب ایک آریہ منصف بھگتورام کی کتاب 'کتاب الله وید ہے یا قرآن' کے جواب میں لکھی گئی۔ بقول سید سلیمان ندوی مناظرانہ رنگ میں یہ بڑی دلاویز کتاب ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1903ء میں امرتسر سے شائع ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. فتح قادیان سردار اہل حدیث مولانا ثناء اللہ امرتسری: حیات- خدمات- آثار از محمد رمضان یوسف سلفی، صفحہ 20
  2. شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری کا سفرنامہ حجاز، از مولانا سعید احمد چنیوٹی، ص 10 تا 20
  3. فاتح قادیان مولانا ثناء اللہ امرتسری: حیات- خدمات- آثار از محمد رمضان یوسف سلفی، صفحہ 22